Life is like a game

Life is like a game you can share your interesting vedeos and photos

23/08/2025

یہ غم کیا دل کی عادت ہے؟ نہیں تو
کسی سے کچھ شکایت ہے؟ نہیں تو

ہے وہ اک خوابِ بے تعبیر اس کو
بھلا دینے کی نیت ہے؟ 🍂نہیں تو

کسی کے بن ،کسی کی یاد کے بن
جیئے جانے کی ہمت ہے؟ نہیں تو۔۔!

کسی صورت بھی دل لگتا نہیں ؟ ہاں
تو کچھ دن سے یہ حالت ہے؟ نہیں تو💔

ترے اس حال پر ہے سب کو حیرت
تجھے بھی اس پہ حیرت ہے؟ 🥀نہیں تو

وہ درویشی جو سج کر آ گیا تو
یہ دولت اس کی قیمت ہے؟ نہیں تو

ہم آہنگی نہیں دنیا سے تیری
تجھے اس پر ندامت ہے؟ نہیں تو

ہوا جو کچھ یہی مقسوم تھا کیا
یہی ساری حکایت ہے ؟ نہیں تو💔

اذیت ناک امیدوں سے تجھ کو
اماں پانے کی حسرت ہے ؟ نہیں تو

تو رہتا ہے خیال و خواب میں گم
تو اس کی وجہ فرصت ہے ؟ نہیں تو

وہاں والوں سے ہے اتنی محبت
یہاں والوں سے نفرت ہے؟ نہیں تو🖤

سبب جو اس جدائی کا بنا ہے
وہ مجھ سے خوبصورت ہے؟ نہیں تو🥀

04/11/2024

آنکھوں میں بھی اک ایسی کشش ہوتی ہے جو محبوب کو ہوش سے بیگانہ کر سکتی ہے

زندگی میں اگر کبھی ہمسفر کے انتخاب کا موقع ملے تو ہمیشہ ایک زمہ دار اِنسان کا انتخاب کرنا جو آپکا خیال رکھ سکے آپکی ضرور...
23/09/2024

زندگی میں اگر کبھی ہمسفر کے انتخاب کا موقع ملے تو ہمیشہ ایک زمہ دار اِنسان کا انتخاب کرنا جو آپکا خیال رکھ سکے آپکی ضرورتوں کو پورا کر سکے۔۔
یہ محبت وحبت کُچھ نہیں ہوتی،جب زِندگی کی حقیقتوں سے پالا پڑتا ہے تو سب سے پہلے یہ محبت گھر کی کھڑکی دروازوں سے نکل کر بھاگتی ہے حقیقتیں بڑی دل خراش ہوتی ہیں اور انسان وہی ہے جو حقیقت پسند ہوں۔

“Once you grow up, you realize you don’t want to be crazy in love. You want to be calm in love,stable in love, patient i...
04/09/2024

“Once you grow up, you realize you don’t want to be crazy in love.

You want to be calm in love,
stable in love, patient in love,
understood in love, safe in love.

Your partner should give you peace of mind and reassurance, not constant little heart attacks and high anxiety.

19/07/2024

ساتھ کے ترے پل وہ سراب ٹھہرے
لمحے قربتوں کے سب عذاب ٹھہرے

اس کا ہے مری یادوں پہ تب سے قبضہ
جب سے ہیں خیالوں میں جناب ٹھہرے

لفظ بھی مرا ، گزرا گراں سبھی کو
اس کے حرف بھی سارے گلاب ٹھہرے

سب ہی پارسا رابیلؔ تھے یہاں پر
اس جہاں میں ہم ہی بس خراب ٹھہرے....

23/06/2024

میں نے کہا ! خراب ہوں ' گردشِ چشمِ مَست سے
اُس نے کہا ! رَقص کر ' سارا جَہاں ہی خراب ہے ...🥀🖤

12/10/2023

کتنے دلکش ھو تم کتنا دلجو ھوں میں
کیا ستم ھے۔۔ ہم بھی مر جائیں گے ۔۔۔۔۔۔

08/10/2023

عورت سے محبت میں جسم ایک لازمی حصہ ہے. جو لوگ کہتے ہیں کہ ان کی محبت پاک ہے اور انھیں جسم سے کوئی غرض نہیں، وہ سراسر جھوٹ بولتے ہیں. پاک محبت صرف خدا اور اس کے رسول یا والدین کے لیے ہے. عورت سے محبت کا تصور جسم کے بغیر ناممکن ہے. اگر آپ کو کسی لڑکی سے محبت ہے اور آپ اس کے بارے میں جسمانی خیالات نہیں رکھتے، یا تو آپ فرشتے ہیں یا پھر آپ جھوٹ بولتے ہیں، یا پھر وقتی چونا لگا رہے ہیں۔ باقی جسم کی کشش ایک فطرتی عمل ہے. آپ اسے نکاح کر کے حاصل کر سکتے ہیں مگر یہ سچی حقیقت ہے کہ عورت اور مرد میں جسم کی کشش نا ہو یہ ہو ہی نہیں سکتا..
ہاں گناہ و ثواب پر بحث ہو سکتی ہے!!

05/10/2023

کسی کو طلب مار گئی ہماری اور کوئی ہمیں پا کر بھی خوش نہ ہوا🥀

امورِ  دنیا  مرے  ہاتھ  میں  اگر  ہوتے ___!!پرندے شہر میں رکھتا،  لوگ جنگل میں
25/08/2023

امورِ دنیا مرے ہاتھ میں اگر ہوتے ___!!
پرندے شہر میں رکھتا، لوگ جنگل میں

الفاظ کے جھوٹے بندھن میں اغراض کے گہرے پردوں میںہر شخص محبت کرتا ہے حالانکہ محبت کچھ بھی نہیںسب جھوٹے رشتے ناطے ہیں سب د...
23/08/2023

الفاظ کے جھوٹے بندھن میں
اغراض کے گہرے پردوں میں
ہر شخص محبت کرتا ہے
حالانکہ محبت کچھ بھی نہیں
سب جھوٹے رشتے ناطے ہیں
سب دِل رکھنے کی باتیں ہیں
کب کون کسی کا ہوتا ہے
سب اصلی روپ چھُپاتے ہیں
احساس سے خالی لوگ یہاں
لفظوں کے تیر چلاتے ہیں
ایک بار نظر میں آکر وہ
پھر ساری عمر رُلاتے ہیں
یہ عشق و محبّت مہر و وفا
یہ سب کہنے کی باتیں ہیں
ہر شخص خودی کی مستی میں
بس اپنی خاطر جیتا ہے۔۔۔۔

27/05/2023

چُرا لی ہیں ساری مستیاں مے خانے کی

بہت گِلا ہے ساقی کو تیرے ہونٹوں سے.. 🥀

Address

Nawan Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Life is like a game posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share