21/08/2026
📢 نارووال پبلک سکول اینڈ کالج کو نیا پرنسپل مل گیا
نارووال: نارووال پبلک سکول اینڈ کالج، نارووال میں پروفیسر شوکت محمود صاحب نے بطور نئے پرنسپل چارج سنبھال لیا۔ 🎓
👨🏫 پروفیسر شوکت محمود صاحب کیڈٹ کالج حسن ابدال میں تقریباً تین دہائیوں تک شاندار خدمات سرانجام دے چکے ہیں، جہاں انہوں نے وائس پرنسپل کے اہم عہدے پر بھی ذمہ داریاں نبھائیں۔ تعلیم، قیادت، انتظامی امور اور طلبہ کی تربیت میں ان کا وسیع تجربہ اس ادارے کے لیے بلاشبہ ایک قیمتی اثاثہ ثابت ہوگا۔
🤝 قابل ذکر بات یہ ہے کہ پروفیسر شوکت محمود صاحب کا نارووال پبلک سکول کے مرحوم پرنسپل سر محفوظ الرحمن صاحب کے ساتھ کیڈٹ کالج حسن ابدال کے دور سے دیرینہ پیشہ ورانہ تعلق رہا ہے۔
📖 نارووال پبلک سکول اینڈ کالج انتظامیہ کے مطابق پروفیسر شوکت محمود صاحب کی قیادت میں ادارہ ترقی اور بہترین تعلیمی معیار کے ایک نئے باب کا آغاز کرے گا۔
🌟 وائس آف نارووال کی جانب سے پروفیسر شوکت محمود صاحب کو نئے عہدے پر خوش آمدید اور نیک خواہشات! 🌟
📍 Narowal Public School & College Narowal
🌐 www.npsnarowal.edu.pk
📞 0542-920050