Mufti Ahsan javed

Mufti Ahsan javed Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mufti Ahsan javed, Art, Narowal.

21/05/2026

Celebrating 75 Years of Ironclad Brotherhood: Pak-China Friendship Zindabad!

​On this momentous occasion, The Heritage College, Narowal extends its warmest congratulations and heartfelt wishes to the nations of Pakistan and China as we celebrate the 75th Anniversary of our deep-rooted, historic diplomatic relationship.
​From mutual support to economic milestones like CPEC, the bond between our two nations has stood the test of time proving to be higher than the Himalayas, deeper than the Arabian Sea, and sweeter than honey.

Message from the Leadership
​"Building a Stronger Tomorrow Together in Progress & Prosperity." Sir Faysal Chaudhary, Principal, The Heritage College
​Under the visionary guidance of our Principal, Sir Faysal Chaudhary, The Heritage College remains dedicated not only to academic excellence but also to fostering the values of global citizenship, unity, and progress among our youth. As an educational institution, we take immense pride in celebrating this enduring partnership that continues to pave the way for a brighter, more prosperous future for generations to come.

​About The Heritage College, Narowal
​We are committed to nurturing the leaders of tomorrow through our core pillars:
​Education – Cultivating knowledge and critical thinking.
​Character – Building integrity, ethics, and strong values.
​Excellence – Striving for the highest standards in all pursuits.

الحمدللہ!17 مئی 2026 کو منعقدہ “One Day International Conference” میں بطور مقالہ نگار شرکت میرے لیے ایک قابلِ قدر علمی ت...
18/05/2026

الحمدللہ!
17 مئی 2026 کو منعقدہ “One Day International Conference” میں بطور مقالہ نگار شرکت میرے لیے ایک قابلِ قدر علمی تجربہ رہا۔ اس کانفرنس میں مختلف جامعات اور علمی حلقوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات سے ملاقات اور ان کے افکار سے استفادہ کا موقع ملا۔
اس موقع پر میرے ساتھ محترم محمد ایوب صاحب بھی ہمراہ تھے، جن کی رفاقت نے اس علمی سفر کو مزید خوشگوار بنا دیا۔
کانفرنس میں بالخصوص ڈاکٹر عمار ناصر صاحب (گفٹ یونیورسٹی گوجرانوالہ) کی علمی گفتگو انتہائی فکر انگیز اور مدلل تھی، جبکہ پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال صاحب، صدر تنظیم اساتذہ، کی موجودگی نے پروگرام کو مزید وقار بخشا۔

خصوصی طور پر ڈاکٹر حافظ ساجد اقبال صاحب (U.M.T لاہور کیمپس) کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، جو پوری کانفرنس کی روحِ رواں تھے۔ ان کی محنت، بہترین انتظام، علمی ذوق اور مہمان نوازی نے اس پروگرام کو ایک کامیاب اور یادگار علمی اجتماع بنا دیا۔

ایسے علمی فورمز اہلِ علم و دانش کو ایک دوسرے کے قریب لاتے ہیں اور تحقیق و مکالمے کے نئے در وا کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ تمام منتظمین، مقررین اور شرکاء کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور علم و تحقیق کے یہ سلسلے ہمیشہ جاری رکھے۔ آمین۔
حافظ حسن جاوید پی ایچ ڈی ریسرچ اسکالر

13/02/2026
روحانی حاضری کی ایک خوشبو دار رودادیکم جنوری 2026ء کو شیخِ طریقت، پیرِ کامل حضرت سید کرامت علی حسین شاہ صاحب دامت برکاتہ...
03/01/2026

روحانی حاضری کی ایک خوشبو دار روداد
یکم جنوری 2026ء کو شیخِ طریقت، پیرِ کامل حضرت سید کرامت علی حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم کی قدم بوسی اور زیارت کا شرف حاصل ہوا۔ اس سعادت بھرے سفر میں میرے رفیقِ راہ جناب چوہدری اکمل جلال گجر صاحب بھی ہمراہ تھے۔ دل شوق سے لبریز اور روح ادب میں ڈوبی ہوئی تھی۔
ہم جب جامعہ اسلامیہ لاثانیہ، علی پور سیداں شریف، نارووال پہنچے تو پہلا تاثر ہی نہایت خوشگوار اور باوقار تھا۔ جامعہ میں سیکیورٹی کا بہترین اور منظم نظام دیکھ کر انتظامیہ کی سنجیدگی اور احتیاط کا اندازہ ہوا۔ محترم مفتی طاہر صاحب نے کمال شفقت سے ہمیں لائبریری میں تشریف رکھنے کی دعوت دی۔
لائبریری میں داخل ہوتے ہی علم و حکمت کی فضا نے اپنے حصار میں لے لیا۔ میں اور اکمل جلال صاحب نےمختلف الماریوں میں سجی کتب کے مطالعے اور مشاہدے میں محو ہو گئے۔ وہاں مولانا رومؒ کی شہرۂ آفاق مثنوی شریف ہو یا حضرت واصف علی واصفؒ کا فکر انگیز اور دل نشیں لٹریچر—ہر کتاب گویا خاموش زبان میں معرفت کی باتیں کر رہی تھی۔
۔اسی روحانی فضا میں قبلہ پیر صاحب سے ملاقات نصیب ہوئی۔
وہ ملاقات نہیں تھی،
وہ ایک لمحے میں سمٹ آنے والی پوری تربیت تھی۔
بعد ازاں کھانے کی میز پر جامعہ کے معزز اساتذۂ کرام اور قبلہ پیر صاحب کی قربت میسر آئی۔ اس نشست میں دورِ حاضر کے فکری انتشار، روحانی خلا اور اخلاقی زوال کے تناظر میں ایسی عالمانہ و عارفانہ تربیت فرمائی گئی جو فقط کانوں تک محدود نہ رہی بلکہ دل میں اتر کر کردار کی صورت اختیار کرنے لگی۔
جو نظر سے اترے وہی دل میں اترتا ہے
یہی درس ہمیں اہلِ نظر دے گئے
ان لمحات کو تصویروں کی صورت میں محفوظ کیا گیا،
کہ کچھ ساعتیں لفظوں میں نہیں،
صرف آنکھوں اور دل میں سماتی ہیں۔
پھر یہ سعادت بھی نصیب ہوئی کہ قبلہ پیر صاحب کے ہمراہ دوبار شریف آپ کی حویلی میں حاضری دی۔ وہاں فضا میں خاموشی تھی،
مگر خاموشی بول رہی تھی۔
نصیحتیں محض الفاظ نہ تھیں،
وہ دل کے زخموں پر رکھے جانے والے شفا کے مرہم تھے۔
کہا مرشد نے، خود کو مٹا تو سہی
پھر دیکھ، نام تیرا کہاں تک نہیں
آخرکار قبلہ پیر صاحب کی پُرخلوص دعاؤں کے حصار میں رخصت ہوئے۔
دعا کے وہ لفظ جو کانوں سے زیادہ روح میں اتر گئے،
اور دل اس یقین سے لبریز ہو گیا کہ:
یہ حاضری ایک سفر نہیں تھی،
یہ تربیت کا ایک مکمل باب تھا،
ایسا باب جو بند نہیں ہوگا،
بلکہ ہر موڑ پر رہنمائی کرتا رہے گا۔
یہ جو نسبتِ اہلِ دل مل گئی
یہی دولتِ بے حساب ہو گئی
(احسن جاوید (نارووال

ان کے گھر بے اجازت جبریل آتے نہیںقدر والے جانتے ہیں قدر و شانِ اہلبیت
26/07/2024

ان کے گھر بے اجازت جبریل آتے نہیں
قدر والے جانتے ہیں قدر و شانِ اہلبیت

احباب سے شرکت کی درخواست ہے
25/10/2023

احباب سے شرکت کی درخواست ہے

Address

Narowal

Telephone

+923456672278

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mufti Ahsan javed posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category