27/11/2025
*مظفرگڑھ، ویلا منڈا کے والد صادق حسین ملانہ کا اغوا برائے تاوان کیس میں بڑے انکشافات، خطرناک گروہ کا نیٹ ورک بے نقاب، ذرائع،*
اغوا کاروں کے زیر استعمال موبائل فونز کا ڈیٹا حاصل کر لیا گیا،
اغوا کاروں کے کالعدم تنظیموں سے روابط اور رقوم کی وصولی کے پختہ شواہد،
ملزمان کے ٹھکانے سے ہینڈ گرنینڈز برآمد ہونے پر تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے۔
مقامی پولیس کی تفتیش میں ہونیوالی پیش رفت سے دیگر قانون نافذ کرنیوالے ادارے بھی متحرک ۔
ملزمان کے ۴ ساتھی ابھی بھی بقایا ہیں جن میں سے ۳ کی شناخت واضح ہو چکی ہے۔ تحقیقات ابھی جاری ہیں۔
موبائل فون فرانزک کیلئے بجھوا دیے گئے مزید شواہد سامنے انیکا امکان ۔
شہریوں کو دھمکانے اور خوف پھیلانے والی ویڈیوز بھی شواہد میں شامل،
مجرمان کے موبائل فونز سے 5 کروڑ تاوان کی طلبی کی ریکارڈنگز شواہد کا حصہ،
تاوان حاصل کرنے کے بھی پولیس کے پاس ناقابل تردید شواہد موجود،
ملزمان کا تعلُق دریائی علاقے سے تھا۔
حاصل ہونے والے ڈیٹا کے مُطابق تمام ملزمان پُختہ کار تھے جنہوں نے دیدہ دلیری کے ساتھ سر شام اغوا کیا،
اغوا سے ۴ دن پہلے ملزمان ریکی کرنے کیلیے اِسی علاقے میں پھرتے رہے۔
خطرناک مجرموں کے خاتمے پر عوام نے پولیس کارکردگی پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ذرائع۔
اگر یہ کیس حل نہ ہوتا تو علاقہ میں اغوا برائے تاوان کا لمبا سلسلہ شروع ہو جاتا ۔ اہل علاقہ ۔
یہ کیس حل ہونے سے اہل علاقہ نے سُکھ کا سانس لیا۔