Humans of Muzaffarabad

Humans of Muzaffarabad Humans of Muzaffarabad

شوکت نواز میر — بک ڈپو مالک اور عوامی رہنماشوکت نواز میر یکم جنوری 1976 کو مظفرآباد میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کاروبار سے...
20/12/2025

شوکت نواز میر — بک ڈپو مالک اور عوامی رہنما

شوکت نواز میر یکم جنوری 1976 کو مظفرآباد میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کاروبار سے وابستہ تھے، اور آٹھویں جماعت سے ہی شوکت نواز میر نے والد کا ہاتھ بٹانا شروع کر دیا۔ کم عمری ہی سے سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ان کی شخصیت کا نمایاں پہلو رہا۔

یہ خاندان شروع سے ہی نظریۂ الحاقِ پاکستان پر یقین رکھتا ہے اور اس نظریے کی فکری و سماجی سطح پر نمائندگی کرتا آیا ہے۔ اسی ماحول میں پرورش پانے کے باعث شوکت نواز میر کے اندر عوامی مسائل کے لیے حساسیت پیدا ہوئی۔

شوکت نواز میر نے 2003 میں پہلی مرتبہ مظفرآباد میں تاجروں کی تنظیم کا انتخاب جیتا۔ اس کے بعد بنک روڈ کے تاجروں کی تنظیم کے انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کی۔ مظفرآباد شہر کی تمام تاجر تنظیموں نے متفقہ طور پر انہیں اپنا چیئرمین
منتخب کیا۔

2013 میں وہ آزاد کشمیر بھر میں تاجروں کی تنظیم کے سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔ 2015 میں تاجروں کے انتخابات عدالتی حکمِ امتناہی کے باعث رک گئے جبکہ 2020 میں کورونا وبا کے سبب انتخابات منعقد نہ ہو سکے۔

نومبر 2022 میں شوکت نواز میر نے 4800 ووٹ حاصل کر کے مرکزی انجمن تاجران کے صدر کا انتخاب جیتا، جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار 2100 ووٹ حاصل کر سکے۔

انہوں نے آزاد کشمیر بھر کے تاجروں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کے لیے طویل اور صبر آزما جدوجہد کی اور بالآخر آل آزاد کشمیر انجمن تاجران کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا، جہاں وہ سیکریٹری جنرل نامزد ہوئے۔

شوکت نواز میر کا مظفرآباد میں ذاتی بک ڈپو ہے، جو علمی و ادبی حلقوں میں ایک معتبر پہچان رکھتا ہے اور آزاد کشمیر کے سب سے مشہور بک ڈپو مالکان میں شمار ہوتے ہیں۔ کتابوں سے وابستگی نے ان کے مزاج میں برداشت، مکالمہ اور فکری وسعت پیدا کی، جس کے باعث وہ کشمیر بھر میں ایک سنجیدہ اور باوقار سماجی شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔وہ دریا بچاؤ مہم کا سرگرم حصہ رہے اور سول سوسائٹی کے ہمراہ 84 دن تک مظفرآباد میں پُرامن دھرنا دیے رکھا۔

16 اگست 2023 کو عوامی حقوق کے لیے جموں کشمیر عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا قیام عمل میں آیا، جس کے 32 اراکین میں شوکت نواز میر بھی شامل ہیں۔ اس پلیٹ فارم سے آٹے کی رعایتی قیمت، بجلی کے نرخوں میں کمی اور اشرافیہ کی مراعات کے خاتمے کے لیے ایک سالہ پُرامن تحریک چلائی گئی،جو کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔

یہ تحریک عوامی سطح پر بے مثال مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب رہی اور آزاد کشمیر کی تاریخ کی سب سے بڑی پُرامن عوامی جدوجہد کے طور پر جانی جاتی ہے۔ تحریک کے دوران کمیٹی کے اراکین نے تحمل، برداشت اور معاملہ فہمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے ہر صورت پُرامن رکھا۔

اس تحریک کے مطالبات کسی ایک طبقے تک محدود نہیں تھے، اسی لیے ہر شعبۂ زندگی، ہر مکتبِ فکر اور ہر نظریے سے تعلق رکھنے والے افراد اس جدوجہد کا حصہ بنے۔

شوکت نواز میر آج بھی عوامی حقوق، اتحاد اور اجتماعی شعور کی بات کرتے ہیں اور یہی ان کی اصل پہچان ہے۔

شاکر مغل: دیانت، محنت اور استقامت کی مثالشاکر مغل یکم جنوری 1966 کو پیدا ہوئے اور 1984 میں آزاد جموں و کشمیر پولیس میں ب...
04/07/2025

شاکر مغل: دیانت، محنت اور استقامت کی مثال

شاکر مغل یکم جنوری 1966 کو پیدا ہوئے اور 1984 میں آزاد جموں و کشمیر پولیس میں بطور کانسٹیبل شمولیت اختیار کی۔ مڈل پاس نوجوان نے نہ صرف ماسٹرز تک تعلیم حاصل کی بلکہ محکمہ پولیس میں کانسٹیبل سے ڈی ایس پی کے عہدے تک کا مثالی سفر طے کیا—ایسا سفر جو بہت کم افسران کے حصے میں آتا ہے۔

اپنی 40 سالہ سروس کے دوران، شاکر مغل نے تمام اضلاع میں ایمانداری، خلوص اور فرض شناسی سے خدمات انجام دیں۔ جہاں کانسٹیبل کی حیثیت سے کام کیا، وہیں بعد ازاں افسر بھی بنے۔ ان کی نرم گفتاری، انصاف پسندی اور قانونی فہم نے عوام اور اعلیٰ افسران دونوں کے دل جیتے۔ کئی مرتبہ اعلیٰ کارکردگی پر انعامات اور اسناد سے نوازے گئے۔

بطور انچارج پینشن سیل، آپ نے بے شمار بیواؤں اور یتیموں کے کیسز بغیر کسی لالچ کے حل کیے، حتیٰ کہ اپنی جیب سے اخراجات اٹھائے۔ ٹریفک پولیس میں بھی مثالی دیانت اور خدمت کی بنا پر عوامی محبتیں سمیٹیں۔ نیلم ویلی کے گاؤں لوات بالا سے تعلق رکھنے والے شاکر مغل اپنے علاقے کے پہلے ڈی ایس پی ہیں، جن پر نہ صرف علاقہ بلکہ پورا کشمیر فخر کرتا ہے۔

شاکر مغل کی زندگی ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ ایمانداری، تعلیم اور ثابت قدمی کے ساتھ کوئی بھی منزل دور نہیں۔ وہ بلا شبہ ہمارے معاشرے کے حقیقی ہیرو ہیں۔

جنم نگر  کشمیر کی خوبصورت ترین ویلی سید اسد کا جنم نیلم ویلی میں ہوا۔  تعلق مشہور روحانی  سادات کرام ٹکی پیراں سے یے۔ پو...
07/12/2024

جنم نگر کشمیر کی خوبصورت ترین ویلی

سید اسد کا جنم نیلم ویلی میں ہوا۔ تعلق مشہور روحانی سادات کرام ٹکی پیراں سے یے۔ پورا خاندان بے لوث خدمت خلق کرنے والا ہے، نرم گو، شفیق، محبتیں بانٹنے والے ، لوگوں کے کام آنے والا یہ خاندان حضرت قبلہ حاجی پیر سید غلام حسین شاہ صاحب المعروف نانگا شاہ صاحب کی نسبت سے جانا اور پہچانا جاتا ہے۔

ابتدائی تعلیم بھی وہاں سے حاصل کی۔ والدین کی طرف سے چہلہ بانڈی مظفرآباد گھر ہونے کی وجہ سے مزید تعلیم کے لیے مظفرآباد ہجرت کی۔اور یہاں سے پہلے ایف ایس سی اور پھر بیچلر آف اینستھیزیا سائنسیز میں اپنی ڈگری مکمل کی۔ اس کے بعد سپیرئیر یونیورسٹی لاہور سے ایم ایس مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن میں کیا۔

اپنے تعلیمی اور سکلز کی بنیاد پر کامن ویلتھ کے کوٹہ سسٹم سے انگلینڈ کے لیے امتحان پاس کیے اور اس وقت این ایچ ایس انگلینڈ میں بطور ریجنل اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمرسیٹ کام کر رہے ہیں۔
کشمیر کی زرخیز سرزمین ان کی طرح بہت سے قابل سپوت جنم دیے ہیں جو دنیا کے کونے کونے میں اپنا اور کشمیر کا نام روشن کر رہے ہیں ۔
ہماری دعا ہے اللہ پاک سے کہ اللہ پاک سب کو کامیاب فرمائے اور خطہ کشمیر کے مسائل کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی توفیق بھی عطا فرمایے۔

یہ لوگ ہماری آنی والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔

From Passion to Profession: The Inspiring Journey of Cakes by IrhaIrha, a passionate home baker from Muzaffarabad (MZD),...
21/11/2024

From Passion to Profession: The Inspiring Journey of Cakes by Irha

Irha, a passionate home baker from Muzaffarabad (MZD), turned her love for baking into a thriving business. What makes her journey unique is her self-taught expertise and determination to create something extraordinary. Starting with a simple passion, she began experimenting with baking techniques, perfecting her skills one cake at a time.

Initially, it was just a hobby. Irha spent countless hours practicing, making mistakes, and learning from them. Slowly but surely, her cakes began to improve, reflecting her dedication and artistry. Encouraged by family and friends who loved her creations, she decided to take the plunge and start accepting orders.

With every order, her confidence grew, and so did her clientele. Today, *Cakes by Irha* is a well-loved name in Muzaffarabad, bringing joy to countless celebrations with her delicious and visually stunning cakes. From birthdays to weddings, Irha customizes every cake to match her clients' dreams, offering a variety of flavors and intricate designs.

What sets her apart is the personal touch she brings to every cake, ensuring it’s not just a dessert but a piece of art. Whether it's a child's whimsical birthday cake, an elegant wedding masterpiece, or a fun and quirky custom design, Irha pours her heart into every creation.

Irha’s journey is a testament to how passion, persistence, and hard work can turn a dream into reality. Today, she continues to innovate, expand her skills, and bring sweetness to every occasion.

Instagram: [Cakes by Irha](https://www.instagram.com/cakes_by_irha/profilecard/?igsh=ZWIzbmtheWpxbWpu)

Address

Muzaffarabad
13100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Humans of Muzaffarabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share