Muhammad ishtiaq jhagvi

Muhammad ishtiaq jhagvi دفاع اسلام مسلم پر فرض ہے

28/05/2024

‎پانچ وقت نماز فرض ہے جو انسان نماز کی پابندی کرتا ہے وہ کبھی ذہنی مریض نہیں بن سکتا نماز پڑھنے والے انسان کی زندگی میں برکت ہوتی ہے زندگی میں سکون ہوتا ہے نماز میں بہت فائدے ہیں
❤️

25/05/2024

*گرمیوں میں خدمت خلق کے چھوٹے چھوٹے کام*

1۔ گلی محلے، بازار سڑکوں اور انتظار گاہوں کے کنارے ٹھنڈے میٹھے پانی کے نظام کو فروغ دیا جائے، اپنے گھر دکان کے باہر پانی کا کولر بھر کے رکھ دیں یا چند دوست مل کر ضرورت کی جگہ پر نیا ہینڈ پمپ یا واٹر کولر لگوا دیں، شاید ہمارے اس عمل سے خدا ہمیں جنت کے چشموں سے سیراب ہونا نصیب کر دے۔

2۔ ٹریفک سگنلز، بس اسٹیشنز، عوامی انتظار گاہوں اور ایسی ہر جگہ پر جہاں لوگ کچھ وقت کے لیے رکتے ہوں، مخلوق خدا کو گرمی سے بچانے کے لیے سائبان کے نظام کو فروغ دیا جائے، کوئی درخت، چھوٹی چھتری یا گرین شیٹ لگوا دی جائے، شاید ہمارے اس عمل سے خدا ہمیں جہنم کی گرمی سے بچا لے۔

3۔ بغیر سائبان کے کھڑے چھابڑی فروشوں اور ٹھیلے والوں کے لیے سایے کا انتظام کر دیا جائے، ضرورت کے مطابق ایک مناسب سائز کی فولڈنگ چھتری وغیرہ ہدیہ کر دی جائے۔

4۔ اگر آپ دوران ڈارئیونگ بند گاڑی میں اے سی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں تو چلچلاتی گرمی میں پیدل چلنے والوں، سائیکل، موٹر سائیکل سواروں، اور رکشے والوں کا خصوصی خیال رکھیں، انہیں پہلے گزرنے کا موقع دیں، ٹھنڈک میں بیٹھے ہمارے اس چھوٹے سے عمل سے گرمی میں جلتا انسان یقینا ٹھنڈک محسوس کرے گا۔

5۔ گرم موسم میں اگر کسی سے گرمی سردی ہو جائے یا کوئی ایسے ہی الجھ پڑے تو اسے خدا کی رضا کے لیے معاف کر دیں اور سلام کرتے ہوئے اپنی راہ لیں، حدیث مبارکہ میں اس شخص کو جنت کے کنارے محل کی گارنٹی دی گئی ہے جو حق پر ہونے کے باوجود جھگڑا چھوڑ دے۔

6۔ اپنے عزیز و اقارب اور گلی محلے میں نظر دوڑائیں، اگر کسی کو چھت والے یا فرشی پنکھے یا ائیر کولر کی ضرورت ہے تو اسے پورا کر دیں، پانی ٹھنڈا رکھنے کے لیے مناسب سائز کا کولر مہیا کر دیں۔

7۔ جتنا ہو سکے اپنے ارد گرد پودے اور درخت لگانے کو فروغ دیا جائے، چرند پرند اور انسان ٹھنڈے سائے سے لطف اندوز ہوں گے اور دعا دیں گے، دین نے ہم سے ہر جاندار کے ساتھ حسن سلوک میں اجر کا وعدہ کیا ہے، کیا خبر خدا ہمیں بھی جنت کے درختوں کا سایہ نصیب کر دیں۔

8۔ پرندوں کے لیے کسی سایہ دار جگہ میں دانے اور پانی کا انتظام کر دیں۔

9۔ کسی روڈ کنارے یا چوک میں کام کے منتظر بیٹھے مزدوروں اور اپنے قرب و جوار میں کسی مسجد و مدرسے کے بچوں کو ٹھنڈے پانی کی بوتلیں پیش کریں یا دودھ سوڈا اور روح افزا بنا کر دیں، دودھ کی ٹھنڈی بوتلیں پلائیں یا معصوم بچوں کا کھوئے والی قلفیوں سے اکرام کریں، رزق حلال کی جستجو کرنے اور قرآن پڑھنے والوں کے سینوں کی ٹھنڈک ہماری قبر کو ٹھنڈا رکھنے کی طاقت رکھتی ہے۔

حدیث مبارکہ میں مخلوق خدا کے ساتھ خیر خواہی اور بھلائی کو برے خاتمے اور بری موت سے بچاؤ کے علاوہ ہر طرح کی آفتوں اور ہلاکتوں سے حفاظت کا بہترین ذریعہ قرار دیا گیا ہے، اور پھر خلق خدا اپنے خالق کا کنبہ ہے، خدا کا محبوب بننے کا بہترین راستہ یہ ہے کہ اس کے کنبے کی دیکھ بھال کی جائے اور راحت پہنچانے کا کوئی موقع بھی ہاتھ سے نہ جانے دیا جائے۔[email protected]

25/05/2024

حضرت مکی بن ابراہیم بلخی 215ھ رحمہ اللہ شاگردِ امامِ اعظم ، عظیم محدث و فقیہ۔

امام ذھبی رحمہ اللہ ، ان کے بارے میں یوں لکھتے ہیں:

"حافظ، امام، شیخِ خراسان "

امام بخاری، امام حنبل، امام ابن معین، امام ذہلی رحمھم اللہ
جیسے علم کے پہاڑ، ائمہ حدیث، انہیں کے شاگرد و تلامذہ
تھے،

امام بخاری رحمہ اللہ نے بیشتر ثلاثی احادیثوں کو انہیں
سے روایت کیا ۔

پہلے یہ ایک تاجر تھے، امام الاعظم رحمہ اللہ کی ترغیب پر
فقہ و حدیث پر توجہ فرمائی، یہاں تک کہ امامِ فنِ حدیث
و فقہ کہلائے، یہی وجہ ہے آپ امام اعظم رحمہ اللہ کے واسطے ہر نمازِ پنجگانہ میں دعائے خیر فرماتے اور فرماتے
انہیں کی برکت سے اللہ پاک نے میرے لئے علم کا دروازہ کھولا۔

ایک مرتبہ درسِ حدیث میں روایت یوں شروع فرمائی
" حدثنا ابو حنیفہ " ۔۔ ایک طالب علم نے چلا کر کہا
" ہمیں ابنِ جریح کی احادیث لکھوادیں" ابو حنیفہ کی
نہ لکھوائیں ۔ آپ جلال میں آگئے اور فرمایا:

"ہم بے وقوفوں کو احادیث نہیں لکھواتے"
اے شخص ! تو میری مجلس سے نکل جا ، میرے لئے تجھے
احادیث لکھوانا حرام ہے، جب تک اسے مجلس سے نہ نکال
دیا تب تک آپ نے حدیث بیان نہ فرمائی

تذکرہ الحفاظ ۔

جن سے علم حاصل کیا ان کے واسطے دعائے خیر کرنا، انکا دفاع کرنا، انکا کہا ماننا ، ان سے محبت کرنا، اسلاف و نیک
لوگوں کا طریقہ رہا ہے،

بہت سے " اہلِ علم" اس لئے بھی ناکام و نامراد رہتے ہیں
کہ وہ اپنے استاذ ، محسن، کا ادب نہیں کرتے، علم کی روح
حاصل کرنے سے قاصر و عاطل رہتے ہیں، یا بے ادبی ان
چیزوں کو حاصل کرنے میں رکاوٹ بن جاتی ہے، بالاخر
وہ کنویں کے مینڈک بن جاتے ہیں، اور اپنے حصار سے
کبھی نکل ہی نہیں پاتے، یوں ہمیشہ کے واسطے جہالت
انکا مقدر بن جاتی ہے جیسا کہ مشاہدہ ہے

جہال کی نشانی یہ بھی ہے جب آپ ان کی اصلاح چاہیں گے وہ آپکے دشمن بن جاویں گے۔۔اللہ پناہ دے

ہر ذی نعمت حسد کیا جاتا ہے کہ تحت اس زمانہ میں بھی
امام اعظم کے بہت سے حاسد پیدا ہوگئے تھے، وہ نہیں
چاہتے تھے کہ آپکے فنون و فقہ کی ترویج و تزئین و اشاعت
ہو، مگر جس سے اللہ عزوجل بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے
اسے فقہ کی سمجھ، گہرائ، دور اندیشی، تعمق ، عطا
فرماتا ہے،

دیکھنے والوں نے دیکھا ، کہ امامِ ،عابد، غازی، مجاہد، امام عبد اللہ بن مبارک رحمہ اللہ جیسی ہستی کے بارے میں
امام قتیبہ رحمہ اللہ جو مصنفینِ صحاح ستہ کے شیخ ہیں
اور فرماگئے کہ ہمارے زمانے میں عبد اللہ بن مبارک رحمہ اللہ افضل ہیں پھر امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ

یہی ابن مبارک ، امام اعظم کی درسگاہ میں زانوئے تلمذ طے فرماتے اور امام اعظم کا حد درجہ ادب فرماتے ۔اور یہاں
تک فرماگئے

" تمام لوگ فقہ کے معاملے میں امام ابو حنیفہ کی فقہ کے سامنے ان کے محتاج ہیں"

ان نفوس و مبارک ہستیوں کا صدقہ ہمیں بھی ان کے علم
کے سمندر سے ایک قطرہ عطا فرماوے !!!

25/05/2024

وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ ○ بیشک 💞
میرے نبی ﷺ کا ذکر ہمیشہ بلند رہے گا.
💞😘🍁

25/05/2024

‏اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی اِبرَاهِیْمَ وَ عَلٰی اٰلِ اِبرَاهِیْمَ اِنَّکَ حَمیْدٌ مَّجِیْدٌ○ 🥀
اَللّٰهُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارکْتَ عَلٰی اِبرَاهِیْمَ وَ عَلٰی اٰلِ اِبرَاهِیْمَ اِنَّکَ حَمیْدٌ مَّجِیْدٌ○ 🥀

25/05/2024

*گرمیوں میں خدمت خلق کے چھوٹے چھوٹے کام*

1۔ گلی محلے، بازار سڑکوں اور انتظار گاہوں کے کنارے ٹھنڈے میٹھے پانی کے نظام کو فروغ دیا جائے، اپنے گھر دکان کے باہر پانی کا کولر بھر کے رکھ دیں یا چند دوست مل کر ضرورت کی جگہ پر نیا ہینڈ پمپ یا واٹر کولر لگوا دیں، شاید ہمارے اس عمل سے خدا ہمیں جنت کے چشموں سے سیراب ہونا نصیب کر دے۔

2۔ ٹریفک سگنلز، بس اسٹیشنز، عوامی انتظار گاہوں اور ایسی ہر جگہ پر جہاں لوگ کچھ وقت کے لیے رکتے ہوں، مخلوق خدا کو گرمی سے بچانے کے لیے سائبان کے نظام کو فروغ دیا جائے، کوئی درخت، چھوٹی چھتری یا گرین شیٹ لگوا دی جائے، شاید ہمارے اس عمل سے خدا ہمیں جہنم کی گرمی سے بچا لے۔

3۔ بغیر سائبان کے کھڑے چھابڑی فروشوں اور ٹھیلے والوں کے لیے سایے کا انتظام کر دیا جائے، ضرورت کے مطابق ایک مناسب سائز کی فولڈنگ چھتری وغیرہ ہدیہ کر دی جائے۔

4۔ اگر آپ دوران ڈارئیونگ بند گاڑی میں اے سی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں تو چلچلاتی گرمی میں پیدل چلنے والوں، سائیکل، موٹر سائیکل سواروں، اور رکشے والوں کا خصوصی خیال رکھیں، انہیں پہلے گزرنے کا موقع دیں، ٹھنڈک میں بیٹھے ہمارے اس چھوٹے سے عمل سے گرمی میں جلتا انسان یقینا ٹھنڈک محسوس کرے گا۔

5۔ گرم موسم میں اگر کسی سے گرمی سردی ہو جائے یا کوئی ایسے ہی الجھ پڑے تو اسے خدا کی رضا کے لیے معاف کر دیں اور سلام کرتے ہوئے اپنی راہ لیں، حدیث مبارکہ میں اس شخص کو جنت کے کنارے محل کی گارنٹی دی گئی ہے جو حق پر ہونے کے باوجود جھگڑا چھوڑ دے۔

6۔ اپنے عزیز و اقارب اور گلی محلے میں نظر دوڑائیں، اگر کسی کو چھت والے یا فرشی پنکھے یا ائیر کولر کی ضرورت ہے تو اسے پورا کر دیں، پانی ٹھنڈا رکھنے کے لیے مناسب سائز کا کولر مہیا کر دیں۔

7۔ جتنا ہو سکے اپنے ارد گرد پودے اور درخت لگانے کو فروغ دیا جائے، چرند پرند اور انسان ٹھنڈے سائے سے لطف اندوز ہوں گے اور دعا دیں گے، دین نے ہم سے ہر جاندار کے ساتھ حسن سلوک میں اجر کا وعدہ کیا ہے، کیا خبر خدا ہمیں بھی جنت کے درختوں کا سایہ نصیب کر دیں۔

8۔ پرندوں کے لیے کسی سایہ دار جگہ میں دانے اور پانی کا انتظام کر دیں۔

9۔ کسی روڈ کنارے یا چوک میں کام کے منتظر بیٹھے مزدوروں اور اپنے قرب و جوار میں کسی مسجد و مدرسے کے بچوں کو ٹھنڈے پانی کی بوتلیں پیش کریں یا دودھ سوڈا اور روح افزا بنا کر دیں، دودھ کی ٹھنڈی بوتلیں پلائیں یا معصوم بچوں کا کھوئے والی قلفیوں سے اکرام کریں، رزق حلال کی جستجو کرنے اور قرآن پڑھنے والوں کے سینوں کی ٹھنڈک ہماری قبر کو ٹھنڈا رکھنے کی طاقت رکھتی ہے۔

حدیث مبارکہ میں مخلوق خدا کے ساتھ خیر خواہی اور بھلائی کو برے خاتمے اور بری موت سے بچاؤ کے علاوہ ہر طرح کی آفتوں اور ہلاکتوں سے حفاظت کا بہترین ذریعہ قرار دیا گیا ہے، اور پھر خلق خدا اپنے خالق کا کنبہ ہے، خدا کا محبوب بننے کا بہترین راستہ یہ ہے کہ اس کے کنبے کی دیکھ بھال کی جائے اور راحت پہنچانے کا کوئی موقع بھی ہاتھ سے نہ جانے دیا جائے۔
Muhammad Ishtiaq jhagvi

25/05/2024

جو لوگ اچانک آپ کے دشمن بن جاتے ہیں دراصل وہ شروع ہی سے آپ کے دشمن ہوتے ہیں لیکن وہ اداکاری اور منافقت میں مہارت رکھتے ہیں

Address

Muzaffarabad
4748427

Telephone

03162823743

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad ishtiaq jhagvi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share