Khamooshiyaaan

Khamooshiyaaan khamoshiyan is a page where you can see some funny stuff . thats it

24/06/2023
The smarter you are, the nicer I am.
23/02/2023

The smarter you are, the nicer I am.

23/09/2022

مدینہ منورہ سے کوئی 300 کلومیٹر دور ایک خاموش علاقہ ہے ۔ اس کو مدائن صالح کہتے ہیں۔ اس علاقے میں حضرت صالح ؑ کی قوم آباد تھی۔ اس قوم کو قوم ثمود بھی کہتے ہیں ۔ یہ قوم حضرت ہود ؑ کی قوم کے ہم عصر تھے۔ حضرت ہود کی قوم کو قوم عاد کہتے ہیں ۔ جن کی باقیات آج کل بحرین کے صحرا ابار میں موجود ہیں ۔
جنانچہ قوم صالح ؑ یا قوم ثمود نے اللہ سے کفر کیا۔ بہت بڑے لمبے چوڑے اور طاقتور تھے، انہوں نے پہاڑوں کے اندر اپنے گھر بنا رکھے تھے۔ جو کسی بھی موسمی شدت کا مقابلہ کر سکتے تھے۔ وہ حضرت صالح ؑ کی تبلیغ کے مقابلے میں کہتے اے صالح ہمارے عظیم الشان گھروں کو دیکھ کیا ہم بہت زیادہ طاقت والے نہیں ؟ اگر ہمارے مقابلے پر کوئی اور قوم ہے ان کو لاؤ ہمارے سامنے ۔لیکن جب انہوں نے اللہ کی نشانی ایک اونٹنی کو مار ڈالا اونٹنی کا بچہ روتا ہوا چیختا چلاتا ہوا ایک پہاڑی میں گم ہو گیا۔ حضرت صالحؑ نے اپنی قوم سے فرمایا کہ 3 دن اپنے گھروں میں فائدہ اٹھا لو ۔ یہ اللہ کا وعدہ ہے کہ جھوٹا نہیں ہو گا۔ تو اللہ نے حضرت صالحؑ کو اور کچھ لوگوں کو اپنی مہربانی سے بچا لیا ۔اس قوم کو چنگاڑ نے آ پکڑا ۔۔۔ وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے ۔ فرشتے کی وہ چیخ یا چنگاڑ اتنی شدید تھی کہ ان کے کلیجے پھٹ گئے، اور اپنی گھروں میں پڑے پڑے ہی ہلاک ہو گئے ۔ وہ جتنے بھی طاقتور تھے لیکن اللہ سے زیادہ زور آور نہیں ہو سکتے ۔ وہ برتر اور اعلی ہے ۔
روایت میں ہے کہ حضرت محمد ﷺ اپنے کچھ اصحاب کے ساتھ اس علاقے سے گزرے ۔ حضرت محمد ﷺ کے چہرہ انوار پر اضطراب تھا۔ اور ایسا لگتا تھا وہ جلدی میں ہیں۔ وہاں کے لوگوں نے ایک کنوئیں کا پانی پیش کیا، لیکن حضرت محمد ﷺ نے اپنے اصحاب کو منع فرما دیا اور جلد وہاں سے نکلنے کا حکم دیا، صحابہً نے اضطراب کی وجہ پوچھی تو حضرت محمد ﷺ نے فرمایا یہاں اللہ کا عذاب نازل ہوچکا ہے۔ یہ علاقہ حضرت صالح ؑ کی قوم کا ہے جس پر اللہ نے سخت عذاب نازل کیا ۔
وہاں نا رکنا اور نا پانی پینا ایسے راز ہیں جس کی خبر ہمیں نہیں ہے، حضرت محمد ﷺ طبعیتا معصوم ہیں چنانچہ عذاب الہی کا سن کر عام شخص اندر سے دہل جاتا ہے۔ وہ تو اللہ کے رسول ہیں جن کو اللہ کی طاقت کا بخوبی علم ہے۔
بالکل ایسے ہی قوم لوطؑ کے ساتھ ہوا۔ وہ لوگ ہم جنس پرستی جیسے مکروہ کام میں پڑ چکے تھے، حضرت لوط ؑ نے ان کو خبر دار کیا لیکن عیش و عشرت اور گناہوں کی لزت میں اس قدر غرق تھے کہ حضرت لوط ؑ کو ستانا شروع کر دیا۔
حضرت لوط ؑ حضرت ابراہیم ؑ کے ہم عصر تھے ۔ اپنی قوم کو بہت سمجھایا لیکن وہ باز نہیں آئے۔ اللہ نے اپنے فرشتے حضرت لوط ؑ کی طرف بھیجے انہوں نے حضرت لوط ؑ سے کہا کہ کچھ رات رہے یہاں سے اپنے اہل و آیال کو لیکر نکل جائیں ۔ اللہ نے قرآن میں فرمایا ہے کہ ہمارے عذاب کا وقت صبح ہے ۔۔ اور کیا صبح کچھ دور ہے ؟؟
فرشتوں نے تاکید کی کہ کوئی شخص پیچھے مڑ کر نا دیکھے،
جناچہ سحری کے وقت قوم لوط ؑ پر اللہ نے آسمان سے پتھروں اور آگ کی بارش کر دی ۔ اور قرآن میں اللہ نے فرمایا کہ ہم نے ان پر تہہ بر تہہ کنکریاں برسائیں اور پوری بستی کو نیچے سے اوپر کر دیا۔
آج جدید سائنس نے اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ جب یہ قوم زمین پر تھی اس وقت برج سنبلہ سے شہاب ثاقبوں کی بارش ہوئی تھی، وہ پتھروں کی بارش آگ کے بگولوں کی طرح اس قوم پر نازل ہوئی تھی۔ یہ اپنی دنیا میں مگن تھے ان کی ہڈیوں سے پتا چلتا ہے کہ انتہائی کرب ناک عذاب کی زد میں آگئے تھے۔
حضرت لوط ؑ کی بیوی نے اللہ کے حکم کی خلاف ورزی کی اور مڑ کر پیچھے تباہ ہوتا شہر دیکھنے لگی۔ اور وہی پتھر کی ہو گئیں ۔۔۔ ان کی باقیات آج بھی بحیرہ مردار کے پاس وادی سدوم میں دیکھی جا سکتی ہیں ۔۔۔
اللہ ہمیں اپنے سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق دے اور عذاب الہی سے بچائے رکھے۔ جو یقینا ہمارے لیے بہت بھاری ہے..!!

سورس: علی شیرازی

08/07/2022

‏ایک دفتر میں فوٹو سٹیٹ مشین خراب ہو گئی مینجر نےقریب سے ایک مکینک بلایامکینک نے مشین چیک کی اور کہاجناب معمولی کیس ہےصرف سروس چاہیےاپنے کسی آدمی سےکہیں کہ اسکےکتابچےکودیکھکرطریقہ سیکھ لےاور سروس کر لےکیونکہ اگرمیں نےکیا تو ہزار روپے بل لوںگامینجر بہت حیران ہوا اوراس مکینک سےپوچھا

‏بھائی آپ کے مالک کو پتہ ہے کہ آپ لوگوں کو کیسے مشورے دیتے ہیں؟ اس سے تو آپ کا کام ہی بند ہو جائے گا۔ مکینک نے اطمینان کہا: نہیں جناب مجھے مالک نے ہی یہ کہنے کا بولا ہے، کیونکہ ہمارا تجربہ ہے کہ جب آپ لوگ خود سروس کرتے ہیں تو بعد میں مشین میں پانچ دس ہزار روپے کا کام نکلتا ہے۔
🤣

08/07/2022

عجیب صورت حال سے دو چار ہوں آج سے چار سال پہلے ایک لڑکی ملی،
سطحی گپ شپ ہوتی تهی ایک دن اس نے پریشان ہو کر بتایا کہ میری منگنی مجھ سے 11 سال بڑے کزن کے ساتھ کردی گئی ہے
اور میں اس سے شادی نہیں کرنا چاہتی،
میرے منہ سے نکل گیا کہ منگنی تڑوا دیں گے.
بس وہ میرے پیچهے پڑ گئی
میں نے بهی سوچا چلو اس کا دل رکهنے میں کوئی حرج نہیں،
میں نے اسے کہا کہ میں ایک "دم شُدہ" پانی کی بوتل تمہیں دوں گا وہ کسی طرح کزن کو پلا دو
وہ خود انکار کردے گا.
وہ بضد ہوگئی کہ مجهے ابهی دو چار دن میں بوتل پہنچاو، اس نے ایڈریس بتایا اور میں نے کسی نہ کسی طرح اس تک بوتل پہنچا دی
(پانی ایک عام سے نل سے بهرا تها جس پر کسی قسم کا کوئی دم شم نہیں کیا گیا تها)
کوئی ایک مہینہ بعد اس کا میسج آیا کہ کزن نے منگنی توڑ دی
میری تو ہنسی نہیں رک رہی تهی
اور وہ مجهے کوئی بہت بڑا پیر سمجهنے لگی
اس کی شادی اپنی پسند سے ہوگئی بات چیت ختم ہوگئی اب مسئلہ یہ ہے کہ کل اس کا میسج آیا ہے
کہ اس کی ایک دوست کی منگنی اس کے کزن سے ہوگئی ہے
۔
۔
۔
اور ۔۔۔ایک بوتل اور چاہیئے..۔۔😜😜😜

08/07/2022

کل ایک شادی پہ جانا تھا ۔ بجلی بند ہونے کی وجہ سے کپڑے استری نہ ہوسکے ۔ سوچا وہاں مجھے کسی نے پسند تھوڑی کرنا ہے بلیو جین کی پینٹ اور ساتھ ایک پرانی چیک والی شرٹ پہن لی ۔ 😟
بارات بڑی دھوم دھام سے شادی ھال کی طرف گامزن تھی ۔ دولہے کے بھائی نوٹوں کی بارش کر رہے تھے ۔ اچانک میرے بالکل قریب سو روپے کا نیا نوٹ آکر گرا ۔
نا چاہتے ہوئے بھی ہاتھ بڑھایا اور سو روپے کا وہ نوٹ اور اسکے ساتھ 5 ، 4 دس دس والے نوٹ بھی اٹھا لیے ( میرے وہم و گمان مین بھی نہیں تھا کہ جانو ہاتھ میں پھول لیے شادی ھال کہ مین گیٹ پہ کھڑی بارات کا (بالخصوص میرا ) انتظار کر رہی ہوگی ) 😍😜
نوٹ اٹھا کہ جیب میں ڈال رہا تھا کی اچانک کسی نے آواز دی ۔
جانو ۔ سوچا ادھر کون سی لڑکی ہے جو مجھے جانتی ہے ۔ غور سے آواز کی سمت میں دیکھا تو وہ میری جانو تھی ۔ میرے تو پہروں سے زمین ہی نکل گئی ۔ایسے لگا جیسے 11000V ______ کا جھٹکا لگ گیا ہو ۔ ماتھے پہ پسینہ آگیا وہی پر لطف نظارے یکدم موت کا منظر پیش کرنے لگے ۔ میں خود ہی خود میں شرمندہ ہو رہا تھا ۔ 😢😭
لیکن جب پھر غور سے دیکھا تو جانو پھولوں سے کھیلتی ، ٹہلتی ہوئی میری طرف آرہی تھی ۔ ( دل میں سوچا ایویں پریشان ہو رہا ہوں اس چڑیل نے تو دیکھا ہی نہیں) میں نے جلدی جلدی رومال سے پسینہ صاف کرتے ہوئے موڈ کو فریش کیا۔
جانو آتے ہی مجھے کندھا مارتے ہوئے پیار سے بولی ۔۔۔۔
100 دا لوڈ مینوں کروا دے تے باقی سنبھال کہ رکھ ۔ جاندیاں چپس کھاواں گے 😕😕
ککھ_نا_رووے_تیرا_ 😒😒

نہ ہم گرے نہ ہماری توقعات کے مینار گرے.. 🔥مگر ہمہیں گرانے میں بہت سے لوگ بار بار گرے😌🔥
01/07/2022

نہ ہم گرے نہ ہماری توقعات کے مینار گرے.. 🔥

مگر ہمہیں گرانے میں بہت سے لوگ بار بار گرے😌🔥

23/06/2022

Address

Lodhi Colony
Multan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khamooshiyaaan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to Khamooshiyaaan:

Share