KRD Stodio

KRD Stodio Assalam o alaikom Islam is the best in the world.

02/06/2025

لاحاصل کو اگر پانا چاہتے ہو تو تہجد پڑھا کرو، کیونکہ جو نصیب میں نہ ہو اسے تہجد کی دعائیں مقدر میں لے آتی ہیں۔ ❤️ 💯

02/06/2025

جب کبھی ہمت ہارنے لگو تو بس دل کو اتنا سمجھانا کہ جو ہو رہا ہے اُس میں اللہ کی رضا اور بہتری ہے، اور جو ہو گا اُس میں بھی اللہ کی رضا ہو گی۔ ❤️

✒📚Islamic post

















02/06/2025

*اے اللہ!*
جو زندگی گزر گئی اس پر ہم تیرا شکر ادا کرتے ہیں، اور جو زندگی باقی رہ گئی ہے اس پر ہم تیری رحمت کے طلبگار ہیں۔ اے رب العالمین، ہم سب پر اپنی لامحدود رحمتوں کا فیض عطا کر دے۔ ہمارے دلوں کو سکون دے، اور ہماری دعاؤں کو اپنی رضا کے مطابق قبول کر کے ہماری مشکلیں ختم کر دے۔
*آمین، یا ربّ العالمین!* 🤲 ❤️

22/08/2024

﷽ 🇵🇰 *آج کا کیلنڈر* 🌤

🔖 *16 صفر 1446ھ* 💎
🔖 *22 اگست 2024ء* 💎
🔖 *07 بھادوں 2081ب* 💎
🌄 *بروز جمعرات Thursday* 🌄

🌺 *حی الصلاۃ پر کیا پڑھیں*
جب مؤذن نے *حى على الصلاة‏* کہا تو معاویہؓ نے *لا حول ولا قوة إلا بالله‏* کہا اور کہنے لگے کہ ہم نے نبیﷺ سے ایسا ہی کہتے سنا ہے
📗 (صحیح بخاری:613)
💞🌹💞🌹💞🌹💞🌹💞🌹💞

tranding












22/08/2024

بتاؤ پھر کیا سیکھا تم نے؟
کوئی روٹھا تو تم بھی روٹھ گئے یا منانا سیکھا؟
کسی کے آنسوؤں پہ ہنس دیے یا چھپانا سیکھا؟
کوئی بچھڑا تو تم بھی چل دئیے یا نبھانا سیکھا؟
کسی کی غلطیوں پہ دی سزا یا بھلانا سیکھا؟

🤍🙂🕊️

tranding












22/08/2024

ایک قاضی صاحب نے دوسری شادی کر لی مگر اس بات کا انکی پہلی بیوی کو علم نہ تھا مسئلہ یہ تھا کہ پہلی بیگم خاندان سے تھیں اور ان کی حمایت میں پورا خاندان نکل پڑتا تھا بیگم اخر بیگم ہوتی ہے اسے شک پڑ گیا کہ قاضی صاحب کے انداز اور تیور کچھ بدلے ہوئے ہیں قاضی صاحب نے ہر ممکن یقین دلانے کی کوشش کی مگر بیگم کے دل سے شک کا بال نہ نکلا آخر ایک بار جب لڑائی عروج پر پہنچ گئی تو بیگم بولی ابھی قرآن پر حلف اٹھائیں کہ آپکی میرے علاؤہ کوئی بیوی نہیں ۔۔اب قاضی صاحب بری طرح پھنس گئے بیگم نے جب دیکھا کہ قاضی صاحب حلف نہیں اٹھا رہے تو انکا شک یقین میں بدل گیا۔ قاضی صاحب موقع کی نزاکت دیکھتے ہوئے آسی وقت گھر سے باہر نکل گئے۔ بیگم نے رونا دھونا ڈالا اس دوران قاضی صاحب سے ملاقات کے لیے لوگ بھی گھر آئے مگر چونکہ وہ گھر ہی نہیں تھے تو سب مایوس ہو کر چلے گئے۔قاضی صاحب نے پوری رات سوچا اور آخر کار صبح صبح گھر سے نکلے اور جاتے جاتے اپنی دوسری بیگم کو کہا کہ تم میرے جانے کے بعد فورا میرے گھر پہنچ جانا قاضی صاحب اپنی پہلی بیگم کے گھر پہنچے حسب توقع پورا خاندان موجود تھا ابھی قاضی صاحب سب کو بتا ہی رہے تھے کہ کل رات کہاں رہے کہ چھوٹے بیٹے نے بتایا کہ ایک سائلہ اپنے شوہر کے متعلق مسئلہ پوچھنے آئی ہیں یہ وہ خفیہ کوڈ تھا جو قاضی صاحب نے اپنی دوسری بیگم کو بتایا تھا تا کہ یہ یقین ہو کہ مہمان خانے میں وہی موجود ہیں قاضی صاحب نے بیٹے کو کہا کہ ان خاتون کو کہیں کہ وہ مہمان خانے میں انتظار کریں ۔اتنے میں پہلی بیگم نے پھر وہی حلف کا مطالبہ رکھ دیا کہ اگر ان کے دل میں چور نہیں تو کیوں نہیں قرآن کو بیچ میں لاتے قاضی صاحب نے کہا میں حلف ایک شرط پر لوں گا کہ آج کے بعد یہ موضوع پھر کبھی زیر بحث نہیں آئے گا۔ بیگم نے فوراً حامی بھر لی قاضی صاحب نے وضو کیا اور "قرآن کریم ہاتھ میں لے کر باآواز بلند کہا" اس گھر سے باہر اگر میری کوئی بھی بیوی ہے تو اسے میری طرف سے تین طلاق"۔

tranding












22/08/2024

جب تمھاری نمازوں کی صحت خراب ہونے لگے خشوع و خضوع محسوس نہ ہو اور نماز میں دل نہ لگے تو سمجھ جاؤ تمھارے گناہوں کے راستےتقویٰ کی راہوں سے زیادہ مضبوط ہیں

tranding












21/08/2024

ہر انسان کی زندگی میں تین وقت ضرور آتے ہیں😊

صبح
دوپہر
شام

مزید ایسی انفارمیشن کے لیے میرے ساتھ جڑے رہے🫠🫣

شُکریہ🌹

tranding












21/08/2024

*`رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا`*

*آدمی کو روزِ قیامت لایا جائے گا، اسے دوزخ میں پھینک دیا جائے گا، اس کے پیٹ کی آنتیں باہر نکل آئیں گی اور وہ چکی کے گرد گھومنے والے گدھے کی طرح ان کے ارد گرد چکر لگانا شروع کر دے گا۔ جہنم والے جمع ہو کر کہیں گے: اے فلاں! کیا تو ہمیں نیکی کا حکم دیتا اور برائی سے منع نہیں کرتا تھا؟ وہ کہے گا: کیوں نہیں، میں نیکی کا حکم تو دیتا تھا، لیکن خود نہیں کرتا تھا اور برائی سے منع تو کرتا تھا، لیکن خود باز نہیں آتا تھا۔*

مسند احمد9528

tranding












21/08/2024

﷽ 🇵🇰 *آج کا کیلنڈر* 🌤

🔖 *15 صفر 1446ھ* 💎
🔖 *21 اگست 2024ء* 💎
🔖 *06 بھادوں 2081ب* 💎
🌄 *بروز بدھ Wednesday* 🌄

🌺 *اذان سن کر کیا کہیں !*
رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جو شخص اذان سن کر یہ کہے
*اللَّهُمَّ رَبَّ هَذِهِ الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ وَالصَّلَاةِ الْقَائِمَةِ آتِ مُحَمَّدًا ۨ الْوَسِيلَةَ وَالْفَضِيلَةَ وَابْعَثْهُ مَقَامًا مَحْمُودًا ۨ الَّذِي وَعَدْتَهُ*
اسے قیامت کے دن میری شفاعت ملے گی
📗 (صحیح بخاری:614)
💞🌹💞🌹💞🌹💞🌹💞🌹💞

tranding












Address

Multan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KRD Stodio posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share