12/05/2026
الائڈ اسکول برانچ ون کا تربیتی و اصلاحی وزٹ 🌿
الحمدللہ! الفاطر انسٹیٹیوٹ کے تحت الائیڈ اسکول برانچ ون کا وزٹ کیا گیا، جہاں طلباء و طالبات کیلئے ایک اہم اور تربیتی سیشن منعقد کیا گیا۔
اس نشست میں بچوں کو “عشرۂ ذوالحجہ کی اہمیت اور ان مبارک ایام میں کرنے کے اعمال” کے حوالے سے رہنمائی دی گئی، اور انہیں اس بات کی ترغیب دی گئی کہ یہ قیمتی دن زیادہ سے زیادہ نیکیوں، ذکر، نماز، والدین کی اطاعت اور گناہوں سے بچنے میں گزارے جائیں۔
اسی طرح “مرد و عورت کے ستر اور اسلامی حدود” کے موضوع پر عمر کے مطابق حکیمانہ انداز میں گفتگو کی گئی، تاکہ بچوں میں حیا، عزتِ نفس، باوقار طرزِ زندگی اور ایک دوسرے کے احترام کا شعور پیدا ہو۔
مزید برآں، بچوں کو Good Touch & Bad Touch کے حوالے سے ضروری آگاہی دی گئی، تاکہ ہر بچہ اپنی عزت و حفاظت کے بارے میں باشعور ہو، اپنی حدود کو پہچانے اور دوسروں کی عزت و حرمت کا بھی محافظ بنے۔
خوشی کی بات یہ رہی کہ طلباء و طالبات نے نہایت دلچسپی کا اظہار کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ عشرۂ ذوالحجہ میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں کریں گے، نافرمانی سے بچیں گے اور اچھے اخلاق کو اپنانے کی کوشش کریں گے۔
اللہ تعالیٰ ہماری نئی نسل کو دین، حیا، علم اور بہترین کردار سے آراستہ فرمائے۔ آمین 🤍