Poetry of Abid

Poetry of Abid محمد عابدؔ جعفری کے قلم سے پروئے گئے الفاظ اس پیج کی زینت بنائیں جائیں گے۔

پل بتا ایسا کہ تیری یاد جب آئی نہ ہولب نہیں کھولے کہیں تیری ہی رسوائی نہ ہوحشر تک محفوظ عزت دار کی عزت رہےبزمِ نفرت، بزم...
07/08/2026

پل بتا ایسا کہ تیری یاد جب آئی نہ ہو
لب نہیں کھولے کہیں تیری ہی رسوائی نہ ہو

حشر تک محفوظ عزت دار کی عزت رہے
بزمِ نفرت، بزم الفت پہ اگر چھائی نہ ہو

جی رہے ہیں اس جہاں میں کیسی مشکل زندگی
پوچھ ان سے پاس جن کے ایک بھی پائی نہ ہو

حیف اسلامی ریاست کے بنے قانون پر
لوٹ لے ظالم عدالت میں بھی شنوائی نہ ہو

دورِ حاضر میں وہ عاشق ہی نہیں سمجھا گیا
جس نے بزمِ یار میں محبوبہ نچوائی نہ ہو

محفلِ اغیار میں شب بھر وہ ناچی اس لیے
"سردیوں کے چاند کو احساسِ تنہائی نہ ہو"

وعظ کا انداز عابدؔ کا ہے شعری اس لیے
شیخ کی شاید زباں میں حق کی گویائی نہ ہو

محمد عابدؔ جعفری

*بشکریہ پنجاب آرٹس کونسل جمعرات 06 اگست 2026ء مطابق 22 صفر المظفر 1448ھ ، 22 ساون 2083 بکرمی ، ملتان پاکستان*

Muhammad Abid Jaffari
Adbi Safar International
Iqtibas Point - اقتباس پوائنٹ
Poetry Collection

پہنے کفن نکلتے ہیں مومن سروں پہ آجمومن کا امتحانِ شجاعت ہے اربعین  Muhammad Abid Jaffari
04/08/2026

پہنے کفن نکلتے ہیں مومن سروں پہ آج
مومن کا امتحانِ شجاعت ہے اربعین

Muhammad Abid Jaffari

گنہ پہ دے سزا ، یا ہو عطا جو تو چاہےمریضِ کل جہاں لے شفا جو تو چاہےیزیدیت ہے ازل سے فنا جو تو چاہےحسینیت سے ہو دیں کی بق...
02/07/2026

گنہ پہ دے سزا ، یا ہو عطا جو تو چاہے
مریضِ کل جہاں لے شفا جو تو چاہے

یزیدیت ہے ازل سے فنا جو تو چاہے
حسینیت سے ہو دیں کی بقا جو تو چاہے

لٹا دیا تری رہ میں حسین نے سب کچھ
"جو تیرا حکم، جو تیری رضا، جو تو چاہے"

دوا کو آئیں بشر لا علاج اس در پر
ملے فرشتے کو یاں سے شفا جو تو چاہے

بلند پرچمِ حق جس نے کربلا میں کیا
شہید کرب و بلا کا بنا جو تو چاہے

امام وقت کے آنے سے دشمنوں پر ہو
ہر اک جگہ ہی تبرا خدا جو تو چاہے

دہانے پر جو جہنم کے تھا کھڑا عابدؔ
درِ حسین پہ وہ حر بنا جو تو چاہے

محمد عابدؔ جعفری
Muhammad Abid Jaffari

تاریک قبر ہے یہ ضیا اس میں چاہیےبخشش کو صرف مہرِ ولا اس میں چاہیے جنت پلِ صراط کے اس پار ہے مگریہ راہِ حق ہے سچ کی نوا ا...
01/07/2026

تاریک قبر ہے یہ ضیا اس میں چاہیے
بخشش کو صرف مہرِ ولا اس میں چاہیے

جنت پلِ صراط کے اس پار ہے مگر
یہ راہِ حق ہے سچ کی نوا اس میں چاہیے

شبیر کی نجات کی کشتی میں آو سب
یہ کربلا ہے فرشِ عزا اس میں چاہیے

دینِ خدا بچانے چلی آلِ مصطفیٰ
یہ راہِ کربلا ہے ردا اس میں چاہیے

عابدؔ امامِ وقت کا لشکر بتائے گا
"یہ کارزارِ حق ہے، وفا اس میں چاہیے"

محمد عابدؔ جعفری

Poetry of Abid

نوحہ:  بی بی سکینہ بنت الحسینؑجھڑکیاں ہر گام دیتا تھا کمینہ شام تک ہر قدم پر سہم جاتی تھی یتیمہ شام تکلوگ دیتے ہیں تسلی ...
28/06/2026

نوحہ: بی بی سکینہ بنت الحسینؑ

جھڑکیاں ہر گام دیتا تھا کمینہ شام تک
ہر قدم پر سہم جاتی تھی یتیمہ شام تک

لوگ دیتے ہیں تسلی ہاں یتیموں کو مگر
اس نے کھایا ہے طمانچے پر طمانچہ شام تک

ظلم سہتے سہتے بچی چار برسوں میں ہوئی
کمسنہ شبیر کی ہائے ضعیفہ شام تک

کربلا سے شام تک سو نہ سکی ہائے غضب
ڈھونڈتی رہتی تھی وہ بابا کا سینہ شام تک

آگ بھی پتھر بھی درے بھی طمانچے ہر گھڑی
اپنے ہی خوں میں ہوئی تھی تر سکینہ شام تک

دیکھ کر اس کو سناں پر حسرت و احساس سے
مانگتی تھی باپ کا سر مل نہ پایا شام تک

محمد عابدؔ جعفری


Poetry of Abid
Muhammad Abid Jaffari

نوحہ:  شہزادہ علی اکبرؑہر طرف ہے خوں کا منظر ہو مرے اکبر کہاںڈھونڈتا ہوں تجھ کو اکبر ہو مرے اکبر کہاںلاش اکبر کی اٹھانے ...
25/06/2026

نوحہ: شہزادہ علی اکبرؑ

ہر طرف ہے خوں کا منظر ہو مرے اکبر کہاں
ڈھونڈتا ہوں تجھ کو اکبر ہو مرے اکبر کہاں

لاش اکبر کی اٹھانے جب گئے شبیر تو
دی صدا مقتل میں رو کر ہو مرے اکبر کہاں

بعد تیرے ہائے اکبر کچھ نہیں آتا نظر
ہائے ہم شکلِ پیمبر ہو مرے اکبر کہاں

بین زینب نے بھی اکبر کی جدائی پر کیا
جا رہی ہوں قید ہو کر ہو مرے اکبر کہاں

باپ کا تھا بین عابدؔ دو مجھے اکبر صدا
جیتے جی جاؤں نہ میں مر ہو مرے اکبر کہاں

محمد عابدؔ جعفری

نوحہ:  حضرت شہزادہ قاسمؑاک بار گلے لگ آ قاسمپھر موت کی جانب جا قاسمسن تیرہ برس ہے ابھی تیراکیوں موت کی جانب ہے جاتاہے بی...
24/06/2026

نوحہ: حضرت شہزادہ قاسمؑ

اک بار گلے لگ آ قاسم
پھر موت کی جانب جا قاسم

سن تیرہ برس ہے ابھی تیرا
کیوں موت کی جانب ہے جاتا
ہے بین تری ماں کا قاسم

موسم تھی تیری سہروں کی
زد میں آیا تو تیروں کی
ڈوبا ہے شباب ترا قاسم

پامال ہوا لاشہ اس کا
لاکھوں نے مل کر ہے مارا
ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا قاسم

کربل کے غریب کا جگرا ہے
بہنوں کے خیام میں لایا ہے
تری لاش کا ہر ٹکڑا قاسم

عابدؔ دنیا ماتم بھی کرے
پرسہ اپنے مولا کو دے
ہر لب پہ صدا ہو یا قاسم

محمد عابدؔ جعفری

نوحہ:  شہزادہ  حضرت علی  اصغرؑغریبِ کربلا اصغر عبایا میں چھپاتے ہیںکبھی آگے کو جاتے ہیں کبھی پیچھے کو آتے ہیںکبھی رخسار ...
23/06/2026

نوحہ: شہزادہ حضرت علی اصغرؑ

غریبِ کربلا اصغر عبایا میں چھپاتے ہیں
کبھی آگے کو جاتے ہیں کبھی پیچھے کو آتے ہیں

کبھی رخسار پر بوسہ کبھی لب پر رکھا لب کو
کبھی چوما ہے ماتھے کو کبھی سینے لگاتے ہیں

علی اصغر کے لاشے پر کہیں کوئی نہ مر جائے
تبھی شبیر خیموں میں نہیں اصغر کو لاتے ہیں

مچا کہرام خیموں میں علی اصغر کے لاشے پر
گلوئے نحر اصغر کو سبھی رو کر اٹھاتے ہیں

فقط شبیر نے کربل میں دفنایا ہے اصغر کو
چھپانے کے لیے امت سے تربت خود بناتے ہیں

گرم ہے ریت کربل کی ہے نازک جسم اصغر کا
چلو سے ریت ٹھنڈی کر کے اصغر کو سلاتے ہیں

کوئی تو کربلا آ کر یہ عابدؔ دیکھتا منظر
کٹا کے سر علی اصغر سناں پر مسکراتے ہیں

محمد عابدؔ جعفری



Poetry of Abid
Muhammad Abid Jaffari

غازیؑ فرات پر گیا جرار کی طرحاکبرؑ لڑا ہے بجلی کی چمکار کی طرحقاسمؑ کی جنگ دیکھ کے دشمن بھی کہہ اٹھے"یہ کون لڑ رہا ہے عل...
22/06/2026

غازیؑ فرات پر گیا جرار کی طرح
اکبرؑ لڑا ہے بجلی کی چمکار کی طرح

قاسمؑ کی جنگ دیکھ کے دشمن بھی کہہ اٹھے
"یہ کون لڑ رہا ہے علمدارؑ کی طرح"

شبیرؑ کے صغیرؑ نے کھولی زباں مگر
دشمن پہ وار کر گئی تلوار کی طرح

خطبے دیے ہیں زینبِ کبریٰؑ نے شام میں
لہجے میں آ کے حیدرِ کرارؑ کی طرح

اس دور کے یزید کو بھی آ گئی سمجھ
ہے خامنہ ائی جنگ میں مختار کی طرح

پردے سے جب امامؑ کریں گے ظہور تب
سب ماتمی لڑیں گے وفادار کی طرح

عابدؔ غمِ حسینؑ منائیں جہان میں
گفتار اور حسینؑ کے افکار کی طرح

محمد عابدؔ جعفری



Poetry of Abid
Muhammad Abid Jaffari

فرشِ عزا کو مل کے بچھانا اسی طرحعباس کے علم کو اٹھانا اسی طرحشامل امامِ وقت ہوں اور سیدہ بھی ہوںتم مجلسِ عزا کو منانا اس...
15/06/2026

فرشِ عزا کو مل کے بچھانا اسی طرح
عباس کے علم کو اٹھانا اسی طرح

شامل امامِ وقت ہوں اور سیدہ بھی ہوں
تم مجلسِ عزا کو منانا اسی طرح

آتی ہیں جیسے زینبِ کبری و فاطمہ
مجلس میں تم حجاب میں آنا اسی طرح

زہرا ہو راضی تم سے کنیزِ خدا سنو
بازار میں حجاب میں آنا اسی طرح

جیسے کسی غریب کی میت پہ جاتے ہیں
عابدؔ صفِ عزا میں بھی جانا اسی طرح

محمد عابدؔ جعفری
Muhammad Abid Jaffari
Poetry of Abid

#استقبال #محرم #الحرام

Address

Suraj Miani Multan
Multan
60000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Poetry of Abid posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to Poetry of Abid:

Shortcuts

Share

Category