Sadiyan Gallan

Sadiyan Gallan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sadiyan Gallan, Art, Multan city, Multan.

04/02/2025

میں اپنے احساسات اب کسی کو نہیں بتانا چاہتی ، میرے اردگرد لوگ تو ہیں مگر وہ اتنے دلچسپ نہیں کہ میں ان کے ساتھ کی چاہ کروں۔
میرا دل خالی مکان ہے، اب اس میں کوئی امنگ نہیں، کوئی فرد زندہ نہیں ۔
دنیا کی ہر قیمتی چیز میرے لیے بے معنی ہو چکی ہے، جانے کیوں وہ اپنا اثر کھو چکی ہے۔
میں اکیلی ہوں اور مجھے اکیلے ہونے سے محبت ہے۔
اکیلا پن مجھے بتاتا ہے کہ میں کس قدر مختلف انسان ہوں۔🍁

04/02/2025

میں نے کہیں سنا تھا کے عورت کی ساری خوبصورتی اُسکی زندگی میں آنے والا مرد ہوتا ہے،
جب مجھے یہ بات سمجھ نہیں آآئی تھی،
پر وقت آپ کو آپکے ہر سوال کا جواب دے ہی دیتا ہے،
یہ احساس ہوا مجھے اس وقت جب بھری جوانی میں میرا ہر شوق مر گیا،
میرے چہرے کی رونق ختم ہوگئی،
میرا دل کِسی ساٹھ ستر سال کی عورت کا محسوس ہونے لگا جس میں نہ اب کوئی جذبہ تھا نہ احساس نہ ہی مزید جینے کی چاہ، شوخ رنگوں سے دل اٹھ گیا،
ہاتھوں پر مہندی بوجھ لگنے لگی، چونڑریوں کی کھکنک شور لگنے لگی،

تب مجھے سمجھ آیا واقعی عورت کی خصبورتی اُسکی زندگی میں آنے والا مرد ہوتا ہے، جو چاہے تو بیس سال کی لڑکی کو عمر سے پہلے پچاس سال کا کردے،
یا پھر پچاس سال کی عورت کو اپنی محبت سے نکھار کر بیس سال کا کردے

Love in marriage isn’t just about grand gestures—it’s in the little things.It’s the morning coffee waiting for you, the ...
01/02/2025

Love in marriage isn’t just about grand gestures—it’s in the little things.
It’s the morning coffee waiting for you, the laughter after a long day, and the quiet comfort of knowing someone is always in your corner.
It’s holding hands through the storms, celebrating the sunny days, and choosing each other, again and again.
Real love isn’t perfect, but it’s patient, kind, and unwavering.
It’s not just about finding the right person—it’s about building a life together, one moment at a time.
_____

01/02/2025

ٹیروٹ کارڈ ریڈنگ – ایک پراسرار اور دلچسپ تجربہ

ٹیروٹ کارڈ ریڈنگ ایک قدیم اور پراسرار فن ہے جو دنیا بھر میں لوگوں کی رہنمائی، اندرونی بصیرت، اور زندگی کے مسائل کو سمجھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اگرچہ کچھ لوگ اسے روحانی علم کا ذریعہ سمجھتے ہیں، تو کچھ کے نزدیک یہ صرف ایک نفسیاتی مشق ہے جو لاشعور کو سمجھنے میں مدد دیتی ہے۔

ٹیروٹ کارڈ ریڈنگ کیا ہے؟

ٹیروٹ ریڈنگ میں 78 کارڈز کا ایک خاص ڈیک استعمال ہوتا ہے، جو دو حصوں پر مشتمل ہوتا ہے:

میجر ارکانا (Major Arcana) – 22 کارڈز جو زندگی کے بڑے اسباق اور روحانی سفر کی عکاسی کرتے ہیں۔

مائنر ارکانا (Minor Arcana) – 56 کارڈز جو روزمرہ کے مسائل، جذبات اور چیلنجز کو ظاہر کرتے ہیں۔

ریڈر مخصوص ترتیب میں کارڈ کھول کر ان کی علامتوں اور پوزیشن کے ذریعے پیشن گوئی یا مشورہ دیتا ہے۔

ٹیروٹ ریڈنگ کے فوائد

✔ ذاتی بصیرت – یہ زندگی کے چیلنجز کو بہتر طریقے سے سمجھنے میں مدد کرتا ہے۔
✔ فیصلہ سازی میں معاون – مشکل حالات میں راہنمائی فراہم کرتا ہے۔
✔ روحانی ترقی – لاشعوری جذبات اور توانائیوں کو دریافت کرنے کا ذریعہ ہے۔
✔ خود آگاہی – انسان اپنی شخصیت، کمزوریوں اور طاقتوں کو بہتر جان سکتا ہے۔

کیا ٹیروٹ کارڈز واقعی سچ بتاتے ہیں؟

ٹیروٹ کی درستگی کا انحصار اس پر ہے کہ آپ اسے کس نظر سے دیکھتے ہیں۔ کچھ لوگ اسے صرف اتفاق سمجھتے ہیں، جبکہ کچھ کے تجربات حیران کن ہوتے ہیں۔ اصل میں، یہ زیادہ تر ایک ریفلیکشن ٹول کے طور پر کام کرتا ہے، جو ہمیں ہماری اپنی انرجی اور فیصلوں کا گہرائی سے تجزیہ کرنے میں مدد دیتا ہے۔

کیا یہ سب کے لیے ہے؟

ٹیروٹ ریڈنگ ہر اُس شخص کے لیے فائدہ مند ہو سکتی ہے جو اپنے جذبات، مستقبل، یا زندگی کی صورتحال کے بارے میں جاننا چاہتا ہو۔ اگر آپ کھلے ذہن کے ساتھ اس تجربے کو اپنائیں، تو یہ ایک دلچسپ اور مثبت مشق ثابت ہو سکتی ہے۔

حتمی رائے

ٹیروٹ کارڈ ریڈنگ ایک منفرد، پراسرار، اور بصیرت بخش تجربہ ہے۔ چاہے آپ اسے تفریح کے طور پر دیکھیں یا سنجیدہ روحانی مشق کے طور پر، یہ آپ کو اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر غور کرنے اور بہتر فیصلے کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

⭐⭐⭐⭐☆ (4/5) – ایک دلچسپ اور بصیرت افزا عمل، مگر اس پر مکمل انحصار نہیں کرنا چاہیے۔

12/02/2024

بے اولادآج چار بچوں کی ماں!

گارنٹی شدہ عمل

الحمدللہ! جس کو بتایا اس کا کام ہوا۔ یہ تو سب سے پہلے میرا آزمایا ہواوظیفہ ہے۔ عمل صرف یہ ہے : اول وآخر گیارہ بار درودشریف کے درمیان بارہ ہزار مرتبہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھنی ہے یعنی ایک ہزار مرتبہ روزانہ پورے بارہ دن۔ ان شاء اللہ بارہ دن کے اندر اندر کام ہوتا ہے۔ میری اولاد نہ تھی ‘ میں نے ابھی چھ دن ہی پڑھا ‘ میری ایک دوست مجھے زبردستی ڈاکٹر کے پاس لے گئی‘ حمل کا خیال تک ذہن میں نہ تھا‘ جب ڈاکٹر نے چیک کیا تو وہ بولی اس کو حمل ٹھہرا ہوا ہے‘ سارے حیران پریشان‘ میرے رب نے اپنے نام کی طاقت برکت سے مجھے بہت پیارا بیٹا دیاہے۔ آج الحمدللہ! میں چار بچوں کی اماں جان ہوں۔ میرے پاس ایک عورت آئی‘ وہ بہت روئی‘ کہنے لگی: میرے بھائی کو سات سال ہوگئے بیرون ملک پھنسا ہوا ہے‘ پیچھے ابو بھی فوت ہوگئے‘ بیوی بھی رو رہی تھی‘ میں نے انہیں یہی وظیفہ بتایا‘ انہوں نے رمضان المبارک میں پڑھا‘ ابھی پڑھتے بارہ دن ہی ہوئے تھے کہ بھائی کہ فون آگیا کہ میرے کاغذات بن گئے ہیں‘ وہ بہت خوش ہوئے‘ ڈھیروں دعائیں دیں۔

نوٹ:- اجازت لازمی ہے اجازت کے بغیر کوئی بے عمل نہیں کر سکتا اجازت کا آسان طریقہ یے ہے پوسٹ کو ایک مرتبہ کسی اپنے گروپ میں پوسٹ کو ایک مرتبہ شیئر کریں اور کمینٹ میں یاسمیع لکھیں۔

30/12/2023

*سفید کتّا*

ایک صاحب کہتے ہیں کہ ایک دن صبح کے وقت میں گھر سے نکلنے لگا تو گیٹ کے آگے ایک سفید رنگ کا کُتا لیٹا ہوا تھا۔

میں نے پاؤں زمین پر مارا کہ وہ ڈر کے بھاگ جائے۔ پر تب غور کیا کہ اس کی ایک ٹانگ خون سے لت پت تھی۔ جیسے کسی نے اینٹ یا پتھر مارا ہو۔

وہ کتا ڈر کر زخمی ٹانگ سے ہی لڑکھڑاتا ہوا اُٹھ کر تھوڑی دور جا کر بیٹھ گیا۔ میں نے غور سے اُس کی شکل دیکھی تو محسوس ہوا جیسے وہ تکلیف میں روتا رہا ہو۔ اس کے چہرے پر آنسوؤں کے نشان باقی تھے۔

مجھے ترس آگیا اور جس کام سے نکلا تھا وہ بھول کر میں اندر گیا اور کچن سے تھوڑا سا دودھ اور رات کی پڑی ہوئی روٹی لایا، برتن میں دودھ ڈالا اور روٹی کے ٹکڑے کر کے اس دودھ میں ڈال کر کتے کے آگے رکھ دیا۔

وہ اتنا ڈرا ہوا تھا کہ اس نے مجھے پاس آتا دیکھ کر وہاں سے جانا چاہا مگر دودھ کا برتن دیکھ کر وہیں بیٹھا رہا اور جب میں دور جا کر کھڑا ہوا تو اس نے وہ روٹی کھانا شروع کر دی۔

اس سے زیادہ میں کچھ کر نہیں پایا اور اپنے کام پر چلا گیا۔

دوپہر کو واپس آیا تو وہ گیٹ کے آگے لیٹا ہوا تھا۔ میں نے پھر سے روٹی اور دودھ اسی برتن میں لا کر آگے رکھ دیا، پر اس بار وہ مجھے پاس دیکھ کر ڈرنے کی بجائے پونچھ ہلا کر جلدی جلدی روٹی کھانے لگا۔

تین چار دن یونہی میں نے بلا ناغہ تین بار اسے روٹی کھلائی اور اس کی ٹانگ کو جو زخم تھے وہ خود ہی ٹھیک ہونا شروع ہوگئے۔

اس دن کے بعد میرے گھر میں ہر آنے جانے والے کو ایک چوکیدار کی طرح سونگھ کر چیک کرتا، رات کو کوئی کھٹکا سنتا تو فوراً بھونک کر خبردار کرتا، میرے بچے باہر نکلتے تو پوری کالونی میں جہاں بھی جاتے ان کے پیچھے پیچھے جاتا۔

مجھے دور سے آتے دیکھ کر بھاگ کر میری طرف آتا جیسے مجھ سے اداس ہوگیا ہو۔

گرمیوں کی دوپہر تھی میں سو رہا تھا کہ اچانک کُتے نے بہت عجیب طریقے سے بھونکنا شروع کردیا۔ آج تک وہ ایسے کبھی نہیں بھونکا تھا۔ یوں محسوس ہو رہا تھا جیسے وہ کسی کو کاٹنے لگا ہے، میں اُٹھ کر باہر کی طرف دوڑا تو دیکھا کُتے نے ایک فقیر کی ٹانگ پکڑی ہوئی تھی اور وہ کراہ رہا تھا۔ میں بھاگ کر اس کے پاس گیا اور مجھے دیکھ کر بھی کتا اس کو چھوڑ نہیں رہا تھا یہاں تک کے میں نے ایک چھڑی لے کر کتے کو ماری۔

تب جا کر کتے نے فقیر کی ٹانگ چھوڑی اور فقیر کے پاس جو ایک بوری پڑی تھی اس کے قریب جا کر اس کو منہ سے کھولنے لگا اور زور زور سے بھونکنے لگا۔ مجھے شک گزرا کہ کہیں کوئی چیز چوری تو نہیں کر رہا تھا جو کتے نے کاٹا بھی اور اب بوری کھول رہا ہے۔

میں نے آگے بڑھ کر بوری کھولی تو اس میں میرا 3 سال کا چھوٹا بیٹا بے ہوش پڑا ہوا تھا۔ میرے پاؤں تلے سے زمین نکل گئی۔ میں نے بچے کو نکالا، محلے دار بھی اکٹھے ہوگئے اور یہ سب دیکھ کر لوگوں نے اس فقیر نما اغوا کار کو مارنا شروع کردیا۔ میں منے کو اسپتال لے گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے ہوش دلایا۔ محلے داروں نے پولیس کو فون کر کے اغواکار کو جیل بھجوا دیا۔

اس دن میں ڈر گیا کہ پہلے دن اس کتے کو زخمی دیکھ کر میں اسے الٹا بھگا دیتا تو آج میرے بچے کو مشکل پیش آ سکتی تھی بلکہ ہم سب کو۔

آپ سے یہ واقعہ شیئر کرنے کا مقصد اتنا سا ہے کہ نیکی ایک کتے پر بھی کر دو تو وہ آپ کی جان و مال کا پہرے دار بن جاتا ہے۔
پھر کتے سے تو لاکھ درجہ بہتر یعنی اشرف المخلوقات انسان ہے۔

ہمیں خود پر غور کرنا ہوگا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے تو ہمیں عظیم مخلوق بنایا مگر ایسا کیوں ہے کہ آج ہم کُتے سے بھی کم وفادار ہیں۔

*

Address

Multan City
Multan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sadiyan Gallan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category