Smiles unofficial

Smiles unofficial Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Smiles unofficial, Arts and entertainment, Multan.

A beautiful msg
27/08/2025

A beautiful msg

20/08/2025
25/08/2022

فیڈل کاسترو کیوں نہیں؟

کبھی سوچا آپ نے کہ چے گویرا اور فیڈل کاسترو تو ایک ہی صف میں کھڑے تھے، دونوں امریکی سامراج کے خلاف لڑے، دونوں کے مقاصد، دوست و دشمن ایک ہی تو تھے۔ دونوں کو امریکی ایجنسیاں مارنا چاہتی تھیں۔ چے گویرا کو اِسی سامراج نے مروایا جس نے کاسترو پہ سینکڑوں قاتلانہ حملے کئے اور وہ بچ نکلا تھا۔۔

تو پھر آخر کیا وجہ ہے کہ چے تو قابلِ قبول ہے لیکن کاسترو نہیں؟

چے گویرا کی تصاویر اُسی سامراج میں جگہ جگہ بطور فیشن لگی ہوں گی جس کا وہ دشمن رہا۔ خود امریکی نوجوان چے کی شرٹس شوق سے پہنتے ہیں جس پر انہیں داد ملتی ہے۔ چے کے قدِ آدم مجسمے لگے ہیں لیکن کاسترو کا نام لینا بھی اُسی معاشرے میں ممنوع ہے۔۔

اس ماڈرن منافقت کی وجہ یہ ہے کہ چے ایک دیوانہ تھا، صرف لڑا اور مر گیا۔ سامراج کو ایسے دیوانوں سے کوئی لمبا چوڑا خطرہ نہیں ہوتا. وہ صرف ایک وقتی مسئلہ ہوتا ہے جسے وہ ختم کرکے سُکھ کا سانس لے لیتے ہیں۔

جبکہ کاسترو ایک نظام کا نام ہوتا ہے، ایک فکر، ایک نظریہ۔ جو نسلیں بدلتا ہے، قوم بناتا ہے۔ محکوموں کو زنجیروں سے نکالتا ہے اور انہیں سر اٹھا کر جینا سکھاتا ہے۔۔

چے ایک فرد تھا، کاسترو ایک قوم ہے۔

تبھی تو ایک لاکھ دیوانے چے گویرے بھی سرمایہ دار دنیا کو قبول ہیں لیکن ایک مستقل مزاج عقلمند کاسترو نہیں، ہرگز نہیں۔

دلیر خان گذشتہ چار برس سے ایک سرکس میں شیروں کے ٹرینر کی حیثیت سے خدمات  انجام دے رہے تھے۔ ایک روز صبح ناشتہ کرتے ہوئے ب...
09/08/2022

دلیر خان گذشتہ چار برس سے ایک سرکس میں شیروں کے ٹرینر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔
ایک روز صبح ناشتہ کرتے ہوئے بیگم سےتکرار ہوگئی۔ دلیر خان کو غصہ آگیا اور وہ ناشتہ چھوڑ کر سرکس چلے گئے۔ بیگم بھی غصے میں آگ بگولہ تھیں۔ انہوں نے بھی شوہر کو روکا نہیں۔
شام کو اچانک دھواں دار بارش شروع ہوگئی۔ دلیر خان کا غصہ ابھی تک ٹھنڈا نہیں ہوا تھا۔ انہوں نے فیصلہ کیا آج رات گھر نہیں جاوں گا۔ چنانچہ وہ شیر کے ساتھ ہی پنجرے میں لیٹ گئے اور کمبل تان کے سو گئے۔
رات زیادہ گزر گئی تو گھر پر بیگم کو تشویش ہوئی۔ موبائل پر رابطہ کیا لیکن دلیر خان گہری نیند سو رہے تھے۔ فون سنا ہی نہیں۔ بیگم کی پریشانی عروج پر پہنچ گئی۔ انہوں نے کار نکالی اور خود ڈرائیو کرکے سرکس جا پہنچیں۔
دیکھا دلیر خان شیر کے پنجرے میں خراٹے لے رہے ہیں۔ بیگم نے ایک چھڑی اٹھائی اور ڈرتے ڈرتے پنجرے کے قریب گئیں اور چھڑی اپنے شوہر کو چبھوتے ہوئے بولیں۔
" ڈرپوک، بزدل کہیں کے، یہاں چھپے بیٹھے ہو ؟؟😁

08/08/2022

افتخار اجمل بھوپال صاحب کی ایک تحریر " نام کس نے رکھا" نظر سے گزری اس کا ایک اقتباس حاضر خدمت ہے جس میں عمران خان کے بزرگ جہانگیر خآن کا تذکرہ بھی موجود ہے آپ کے معلومات میں اضافہ کے لئے شئیر کررہا ہوں
۔
"
اس زمانہ میں جو ہندوستانی مسلمان انگلستان میں زیرِ تعلیم تھے وہ اپنے لیڈروں کی ہر بات پر غور و عمل کرتے تھے ۔ ان میں محمد اسلم خٹک ۔ پیر احسن الدین ۔ چوہدری رحمت علی ۔ خواجہ عبدالرحیم اور محمد جہانگیر خان معروف ہیں ۔
۔
محمد جہانگیر خان اس اِنڈین کرکٹ ٹیم کے رُکن تھے جس نے 1932 عیسوی میں انگلستان کا دورہ کیا تھا اور تعلیم کی خاطر وہ وہیں رُک گئے تھے ۔ اِن لوگوں کی جد و جہد کے عینی شاہد میاں عبدالحق تھے جنہوں نے اس زمانہ میں انگلستان کا دورہ کیا تھا ۔ ان کے جون 1970 عیسوی میں ندائے ملت لاہور میں چھپنے والے ایک مضمون سے اقتباس ۔
۔
محمد اسلم خٹک نے 21 دسمبر 1987 کو ایوانِ وقت راولپنڈی میں بتایا تھا کہ آکسفورڈ میں خیبر یونین آف سٹوڈنٹس کے ایک اِجلاس میں انہوں نے صدارت کی تھی جس میں انہوں نے پاکستان کا نام تجویز کیا تھا اور یہ کہ اس اِجلاس میں چوہدری رحمت علی اور خواجہ عبدالرحیم بھی موجود تھے ۔
ڈاکٹر محمد جہانگیر خان ایم اے پی ایچ ڈی (کینٹ) بار ایٹ لاء ۔ ساکن ۔ 6 ۔ کنال بنک ۔ زمان پارک ۔ لاہور کے 25 اکتوبر 1983 کے تحریر کردہ حلف نامہ کے مطابق "محمد جہانگیر خان 1932 میں آل انڈیا کرکٹ ٹیم کے رکن کی حیثیت سے انگلستان گئے اور یونیورسٹی آف کیمبرج میں داخلہ لے کر وہیں رک گئے ۔ ان کی رہائش چوہدری رحمت علی کی رہائش گاہ سے صرف ایک سو گز کے فاصلہ پر تھی ۔
۔
انہی دنوں لندن میں دوسری گول میز کانفرنس ہوئی جس میں مسلمانوں کی نمائندگی علامہ محمد اقبال نے کی ۔ لندن میں قیام کے دوران علامہ بیمار پڑ گئے ۔ چوہدری رحمت علی ۔ خواجہ عبدالرحیم اور محمد جہانگیر خان ان کی عیادت کے لئے لندن گئے ۔
۔
وہاں چوہدری رحمت علی نے خواجہ عبدالرحیم کی طرف اشارہ کر کے علامہ اقبال سے کہا کہ پاکستان کا لفظ اس نے تخلیق کیا تھا اور اس کے اجزاء کی ترکیب بھی بتائی ۔ چوہدری رحمت علی نے علامہ سے استفسار کیا کہ کیا وہ بہتر نام تجویز کر سکتے ہیں ؟ علامہ نے کہا کہ اس کے اجزاء کی ترکیب ایک کاغذ پر لکھ کر سامنے دیوار پر لٹکا دیں میں کل آپ کو بتاؤں گا ۔ دوسرے دن پھر تینوں لندن علامہ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو علامہ نے فرمایا کہ اس سے بہتر نام ان کے ذہن میں نہیں آیا اس لئے اسی کو رکھا جائے اور اس کے قائم ہونے کی دعا بھی کی” ۔
۔
چنانچہ چوہدری رحمت علی کو نام تجویز کرنے والوں میں شامل تو کہا جا سکتا ہے لیکن ان کو نام کا خالق نہیں کہا جا سکتا ۔ چنانچہ نام کے خالق خواجہ عبدالرحیم ہی ثابت ہوتے ہیں ۔ ایک اور بات بھی سمجھ میں آتی ہے کہ جموں کشمیر کے بغیر نام کے لحاظ سے بھی پاکستان ابھی نامکمل ہے ۔

یہ تصویر گول میز کانفرنس لندن کی ہے جس میں قائداعظم اور علامہ اقبال موجود ہیں اور بائیں طرف تیسرے نمبر پر عمران خان کے د...
08/08/2022

یہ تصویر گول میز کانفرنس لندن کی ہے جس میں قائداعظم اور علامہ اقبال موجود ہیں اور بائیں طرف تیسرے نمبر پر عمران خان کے دادا کے چھوٹے بھائی محمد زمان خان اور دوسرے نمبر پر خالو ٹیسٹ کرکٹر ڈاکٹر جہانگیر خان (ماجد خان کے والد) بیٹھے ہوئے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ہے عمران خان کا خاندان نہ صرف نسل در نسل پڑھا لکھا بلکہ تحریک پاکستان میں سرگرم بھی تھا۔
دوسری طرف ہمیں سنایا، بتایا اور رٹایا جاتا ہے کہ خاندان شریفیہ جدّی پشتی امیر تھا تو کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ اس خاندان کے میاں شریف اس کے باقی بھائی اور نواز شریف کے دادا کتنے تعلیم یافتہ تھے ؟
اور ان کی جدّی پشتی دولت کا تحریک پاکستان میں کیا حصہ تھا ؟
جدّی پشتی امیر کے نعرے کے علاوہ ان کے خاندان کی تاریخ پر اتنا زیادہ اندھیرا کیوں چھایا ہوا ہے ؟
پیدا کرنے والے رب کی قسم ہے عمران خان کو سپورٹ کرنے پر کبھی افسوس اور شرمندگی نہیں ہوئی بلکہ ہمیشہ فخر ہوا ہے۔ اور اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے نواز شریف کو سپورٹ کرنے جیسی ذلت سے بچا رکھا ہے۔

17/07/2022

‏بھکر
5 پولنگ اسٹیشن کا رزلٹ

عرفان اللہ نیازی PTI 3840
سعید اکبر نوانی PMLN 3653

17/07/2022

پی پی 7 راولپنڈی پی ایس: 49

پی ٹی آئی 54
مسلم لیگ ن 37

17/07/2022

لاہور PP158
PTi 2734
PMLN 731

17/07/2022

کہوٹہ PP6 مچھلی چوک پرائمری سکول
Pti 228
PDM 132

Address

Multan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Smiles unofficial posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

//iconSize: [32, 32], //html: '' }) .bindTooltip(name, { //permanent: true, direction: 'bottom', //offset: L.point(12, 25), //opacity: 0.88, interactive: true }) .bindPopup(name); markersLayer.addLayer(marker); } function getMore() { if (gettingMore) { return; } gettingMore = true; var center = map.getCenter(); $.ajax({ url: "/vicinitysearch", data: { lat: center.lat, lng: center.lng, country: "PAKISTAN" } }) .done(function(data) { var added = 0; data.forEach(function(loc) { if (!locationIds.includes(loc.id)) { var mapLoc = {id:loc.id,lat:loc.latitude,lng:loc.longitude,title:trunc20(loc.name),popupHtml:loc.popupHtml,urlPath:loc.urlPath,pictureUrl:loc.pictureUrl}; locations.push(mapLoc); locationIds.push(loc.id); map._addMarker(mapLoc); added++; } }); }) .always(function() { gettingMore = false; }); } map._clearMarkers = function() { markersLayer.clearLayers(); } }); }, 4000); });