Morgah ky Muhallo ki baatain

Morgah ky Muhallo ki baatain یہاں آپکو ملیں گی مورگاہ کے محلوں کی چٹ پٹی
مگر سچی خبریں

06/09/2026

اُس شخص سے پانی بھی نہ مانگو، جو ایک گلاس پلا کر
محفلوں میں تمہاری پیاس سناتا پھرے!
💯

06/09/2026
30/08/2026

افسوس سے اطلاع دی جاتی ھے کہ آئیڈیل سیکنڈری کی سینئر ٹیچر میڈم نجمہ نظامی صاحبہ طویل علالت کے بعد رضائے الہی سے وفات پا گئیں ھیں- نماز جنازہ ھو چکی ھے -

1984-85 میں جب آئیڈیل سکول کا آغاز ھوا تو محترمہ نجمہ صاحبہ نے ابتداء سے ہی آئیڈیل سکول کو جوائن کیا اور طویل عرصہ تدریس کے فرائض سر انجام دیا - مورگاہ میں بچوں کی ایک بڑی تعداد ان سے فیض یاب ھوئی اور یہ بچے بھی اب 40/ 50 کی عمر تک پہنچے ھوئے ھیں - اساتذہ کو روحانی والدین کا لقب دیا جاتا ھے, میڈم صاحبہ کی اولاد نہیں تھیں لیکن ان سے فارغ التحصیل سب طلباء و طالبات اولاد کی طرح ھی ھیں -

آپ سب سے گزارش ھے کہ تین بار سورہ اخلاص پڑھ کر مرحومہ کی روح کےایصال ثواب کے لئے دعا فرمائیں - جزاک اللہ
انا للہ وانا الیہ را جعون، اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین.
R.S
Morgah Rawalpindi
Morgah ky Muhallo ki baatain

29/08/2026

کاش لوگ ویسے ہی ہوتے جیسے وہ جمعے والے دن اسٹیٹس لگاتے ہیں۔

22/08/2026

"السلام علیکم! آپ سب کے تعاون کا بہت شکریہ
فیملی نے اطلاع دی ھے کہ بچیاں مل گئیں ھیں -

Morgah Rawalpindi

Morgah Police Station, Morgah rawalpindi

19/08/2026

پچھلے سال پانی کی زیادتی کے باعث چکوال میں ڈیم
ٹوٹ گیا اس سے قبل بھی اسطرح کے واقعات رونما ھو چکے ھیں
اےآرایل نے بائیو ڈائیورسٹی سمال ڈیم/ تالاب میں بہت زیادہ پانی جمع کیا ہوا ھے جبکہ بارشیں بھی مسلسل ہو رھیں ھیں -تالاب کی دوسری جانب اچھی خاصی آبادی رہائش پذیر ھے -

اس سے قبل مورخہ 24.7.2001 کو ایم ڈی جناب رضی الدین صاحب کے دور میں تالاب/سمال ڈیم اوور فلو ھو کر سامنے کی آبادی کو بری طرح متاثر کر چکا ھے اور اس دوران سڑک کا آدھا حصہ بھی ٹوٹ گیا تھا - اس وقت بھی بارش تھم جانے کے باعث بچاؤ ھو گیا تھا ورنہ سڑک توڑ کر سامنے کی ساری آبادی کے بہہ جانے کا شدید خطرہ. لاحق ھو گیا تھا -

کیا اے آر ایل انتظامیہ اس بات کی گارنٹی دے سکتی ھے کہ اس تالاب /.سمال ڈیم کی دیواریں اتنی مضبوط ھیں کہ یہ کبھی بھی کسی ناگہانی آفت کا باعث نہیں بنے گا -

کیا انتظامیہ کے پاس اس سمال ڈیم کا انجینئرنگ فٹنس سرٹیفکیٹ ھے -

اے آر ایل انتظامیہ کو اتنی کشیر تعداد میں پانی جمع کرنے سے پہلے ان سب پہلوؤں کو ملحوظ خاطر رکھنا چاھیے بصورت دیگر اہلیان علاقہ کی جانوں سے کھیلنے کا حق اےآر ایل کو قطعا نہیں دیا جا سکتا -

لہذا ایم ڈی صاحب اے آر ایل سے گزارش ھے کہ اس حساس معاملے کی نوعیت کو سمجھتے ھوئے ہر سال پیدا ھونے والےاس اشو کو سنجیدگی سے مستقل بنیادوں پر حل کروایا جائے - شکریہ

Address

Morgah
46000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Morgah ky Muhallo ki baatain posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category