What’s Going on in Mohmand

What’s Going on in Mohmand This page is related to the daily life and events that happened in mohmand as well as KPK

ضلع مہمند میں "میر اویس مہمند لیگ سیزن 2" کا باضابطہ اعلانضلع مہمند میں کرکٹ کے فروغ کے لیے "میر اویس مہمند لیگ سیزن 2" ...
31/03/2026

ضلع مہمند میں "میر اویس مہمند لیگ سیزن 2" کا باضابطہ اعلان
ضلع مہمند میں کرکٹ کے فروغ کے لیے "میر اویس مہمند لیگ سیزن 2" کے انعقاد کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ لیگ انتظامیہ کے مطابق اس ایونٹ کا بنیادی مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے مواقع فراہم کرنا اور علاقے میں مثبت کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔
مہمند کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ارباب خان نے بتایا کہ لیگ کو جدید تقاضوں کے مطابق پروفیشنل انداز میں منعقد کیا جائے گا، جس کے لیے تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔
لیگ میں فاتح ٹیم کو 10 لاکھ روپے جبکہ رنر اپ ٹیم کو 5 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کے لیے خصوصی انعامات بھی رکھے گئے ہیں۔
ارباب خان کے مطابق لیگ کے لیے مجموعی طور پر ایک لاکھ 60 ہزار روپے کا اضافی پول رکھا گیا ہے، جبکہ بہترین کھلاڑیوں کے لیے 50 ہزار روپے کے خصوصی انعامات مختص کیے گئے ہیں۔
اسپانسرشپ کے حوالے سے لیگ میں ٹائٹل اسپانسر (ایکسکلوسیو)، گولڈ اسپانسر، سلور اسپانسر اور آفیشل پارٹنرز کی مختلف کیٹیگریز متعارف کرائی گئی ہیں۔ اسپانسرز کو گراؤنڈ برانڈنگ، ڈیجیٹل پروموشن، سوشل میڈیا کوریج اور ویڈیو برانڈنگ سمیت متعدد سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
لیگ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ ایونٹ نہ صرف مقامی سطح پر کرکٹ کو فروغ دے گا بلکہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

لوئر مہمندپریس کلب کے صدر گل حسین خان کی سربراہی میں پریس کابینہ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کابینہ نے متفقہ طور ...
28/03/2026

لوئر مہمندپریس کلب کے صدر گل حسین خان کی سربراہی میں پریس کابینہ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کابینہ نے متفقہ طور پر پریس کلب کے آئین کی منظوری دے دی۔
اجلاس میں سینئر نائب صدر شمس مومند، نائب صدر احمد علی خان، جنرل سیکرٹری گل محمد مومند، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عرفان اللہ خان اور فنانس سیکرٹری عبداللہ مہمند نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران جنرل سیکرٹری نے آئندہ لائحہ عمل کے لیے ایجنڈا پیش کیا، جس میں آئین کی منظوری، حلف برداری، پریس کلب کی سیکیورٹی، پریس بلڈنگ کی فراہمی، رجسٹریشن اور ہفتہ وار "میٹ دی پریس" پروگرام جیسے اہم نکات شامل تھے۔
صدر گل حسین خان اور کابینہ کے دیگر اراکین نے ایجنڈے کے مختلف نکات پر اپنی تجاویز پیش کیں، جس کے بعد آئین کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔
اجلاس میں حلف برداری، رجسٹریشن، "میٹ دی پریس" پروگرام اور سیکیورٹی کی فراہمی کے لیے علیحدہ علیحدہ کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئیں۔
اس کے علاوہ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ہر 15 دن بعد کابینہ کا باقاعدہ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔
صدر گل حسین خان نے کابینہ اراکین پر زور دیا کہ وہ پریس کلب کو مزید فعال بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں، تاکہ لوئر مہمند پریس کے ممبران کو درپیش مسائل کے حل میں آسانی ہو سکے۔

❤️ 💙

اضغر مہمند فاؤنڈیشن کی طرف سے مہمند پریس کلب کے شہدا کے لیے  فوڈ پیکج مہمند پریس کلب کے صدر سعید بادشاہ کو حوالے کیا گیا...
23/02/2026

اضغر مہمند فاؤنڈیشن کی طرف سے مہمند پریس کلب کے شہدا کے لیے فوڈ پیکج مہمند پریس کلب کے صدر سعید بادشاہ کو حوالے کیا گیا ۔اے ڈی سی اپر افتخار خان ۔اضغر مہمند اور دیگر صحافی برادری موجود تھے

اسسٹنٹ کمشنر لوئر مہمند محمد اویس خان  نے بھئی کور کے مشران اور نمائندوں کے ساتھ یکہ غونڈ میں ایک جرگہ کا انعقاد کیا گیا...
10/02/2026

اسسٹنٹ کمشنر لوئر مہمند محمد اویس خان نے بھئی کور کے مشران اور نمائندوں کے ساتھ یکہ غونڈ میں ایک جرگہ کا انعقاد کیا گیا تاکہ یکہ غونڈ میں کادو کور اور بھئی کور شاملات کے متعلق تنازعہ کو حل کیا جا سکے، جو اجلاس عام سے پیدا ہواہے۔ شرکاء کو قانونی اور انتظامی صورتحال سے آگاہ کیا گیا اور ان کی موقف کو سنا گیا۔ مشران کو مشورہ دیا گیا کہ وہ تنازعات کو الٹرنٹ ڈسپیوٹ ریزالوشن (ای ڈی آر) کے ذریعے اور مناسب قانونی فورمز کا استعمال کرتے ہوئے اس معاملے کو حل کریں بجائے اپنے ہاتھوں میں قانون لینے کے۔ جرگہ ختم تمام فریقین نے امن برقرار رکھنے اور ضلع انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے مناسب حل تک پہنچنے کی یقین دہانی دی۔

03/02/2026

مہمند تحصیل خویزئی اور بائزئی کے پہاڑوں پر نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھڑک اٹھی مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت آگ کو بجھانے میں مصروف ہیں

💙

حقداروں کو معاوضوں کی ادائیگی، عوامی ریلیف کا مشن جاری. جرگہ ہال غلنئی میں امدادی چیکس تقسیم کرنے کی باضابطہ تقریب کا ان...
30/01/2026

حقداروں کو معاوضوں کی ادائیگی، عوامی ریلیف کا مشن جاری. جرگہ ہال غلنئی میں امدادی چیکس تقسیم کرنے کی باضابطہ تقریب کا انعقاد.

تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنر مہمند، محمد یاسر حسن نے کی، جبکہ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (F&P)، اسسٹنٹ کمشنر بائیزئی سب ڈویژن اور پی ٹی آئی کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ مختلف حادثات و نقصانات کے ازالے کے لیے مجموعی طور پر 10.5 ملین روپے کی خطیر رقم کے چیکس متاثرین اور ان کے قانونی ورثاء میں تقسیم کیے گئے۔ امدادی رقوم 07 جاں بحق افراد کے ورثاء، 08 زخمیوں، 29 متاثرہ مکانات، 06 مال مویشی کے نقصانات اور 47 متاثرہ فصلات کے مالکان میں تقسیم کی گئیں۔ ضلعی انتظامیہ نے 2022 سے زیرِ التواء 97 کیسز کو نمٹاتے ہوئے مجموعی طور پر 125 چیکس جاری کیے، جو کہ شفافیت اور فوری انصاف کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ ڈپٹی کمشنر مہمند نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومتِ خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈے کے تحت حقداروں کو ان کا حق ان کی دہلیز پر فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

ضلع مہمند تحصیل امبار کے علاقے حد کور میں بارشوں کے باعث پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر الحامد منرل کمپنی کی جانب سے متا...
29/01/2026

ضلع مہمند تحصیل امبار کے علاقے حد کور میں بارشوں کے باعث پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر الحامد منرل کمپنی کی جانب سے متاثرہ خاندان کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔
الحامد منرل کمپنی کے حاجی حامد خان مہمند اور میراویس خان نے متاثرہ خاندان کو فوری طور پر تین لاکھ روپے مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے، جبکہ واقعے میں جاں بحق ہونے والے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا بھی کی گئی۔
انتظامیہ کے مطابق شدید بارش کے باعث عبداللہ کے گھر کا ایک کمرہ منہدم ہو گیا تھا، جس کے نتیجے میں عبداللہ کی اہلیہ اور ان کی معصوم بیٹی زہرہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔
واقعے کے بعد علاقے میں شدید رنج و غم کی فضا قائم ہے۔
اس موقع پر حاجی حامد خان مہمند اور میراویس خان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل دے۔

مہمند// پیرامیڈیکل سٹاف کی 73 بھرتیاں منسوخ، انکوائری رپورٹ منظورحکومتِ خیبر پختونخوا نے ضلع مہمند میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیس...
20/01/2026

مہمند// پیرامیڈیکل سٹاف کی 73 بھرتیاں منسوخ، انکوائری رپورٹ منظور

حکومتِ خیبر پختونخوا نے ضلع مہمند میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے دفتر میں پیرامیڈیکل سٹاف کی بھرتیوں میں بے ضابطگیوں پر سخت ایکشن لیتے ہوئے 73 متنازع بھرتیوں کو منسوخ کر دیا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا نے فیکٹ فائنڈنگ انکوائری رپورٹ کی سفارشات کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت تمام بھرتیوں کو شروع سے ہی کالعدم اور باطل قرار دیا گیا ہے۔مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ منتخب افراد کو دی گئی تنخواہیں، الاؤنسز اور دیگر مراعات، اگر وصول کی گئی ہوں، تو سرکاری خزانے میں واپس لی جائیں۔ اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مہمند اور ڈیپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹی کے دیگر ارکان کے خلاف خیبر پختونخوا ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز 2011 کے تحت تادیبی کارروائی شروع کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
حکام کو یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ آئندہ بھرتیوں میں اوور کوالیفکیشن، کیڈر اسٹیٹس اور اشتہارات سے متعلق سروس رولز کے مسائل کو حل کیا جائے، جبکہ سلیکشن کے دوران خالی آسامیوں کی تعداد میں بلا جواز تبدیلی سے بھی گریز کیا جائے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے سیکرٹری ہیلتھ کو ہدایت کی ہے کہ منظور شدہ سفارشات پر فوری عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

ضلع مہمند الحامد منرل کمپنی کی جانب سے تحصیل حلیمزئی تاروخیل سے تعلق رکھنے والے عابد خان مرحوم کے جواں سال بیٹے حذیفہ جو...
20/01/2026

ضلع مہمند الحامد منرل کمپنی کی جانب سے تحصیل حلیمزئی تاروخیل سے تعلق رکھنے والے عابد خان مرحوم کے جواں سال بیٹے حذیفہ جو گزشتہ دنوں ایک افسوسناک روڈ حادثے میں وفات پا گئے تھے الحامد منرل کمپنی کے حاجی حامد خان مہمند اور میروایس خان مہمند نے غمزدہ خاندان سے تعزیت کی اور انکے ساتھ مالی تعاون بھی کیا

11/01/2026

پشاور میں چور بے لگام: ہشت نگری پلازہ کی پارکنگ سے موٹر سائیکلیں غائب ہوگئ!

پشاور (نیوز رپورٹ) – پشاور میں چور اتنے بے لگام ہو گئے ہیں کہ شہریوں کی نیندیں اُڑ گئی ہیں۔ ہشت نگری، محلہ الفلاح کے خان والی پلازہ کے عقب میں واقع امین ہوٹل کے قریب رات کے 4 بجے، چوروں نے بلاجھجک پلازہ کے گیٹ کا تالا توڑ دیا اور پارکنگ میں داخل ہو کر دو ہونڈا 125 موٹر سائیکلیں لے اڑیں۔

چوری کے شکار بلال خان مہمان اور عثمان خان ہیں، جو بالترتیب محکمہ وائلڈ لائف اور محکمہ جیل خانہ جات خیبر پختونخوا میں ملازم ہیں۔ متاثرین نے فوری طور پر پولیس اسٹیشن ہشت نگرى میں مقدمہ درج کروایا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں چوروں کی حرکتیں واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں: ایک چور تالہ توڑ رہا ہے جبکہ باقی دو موٹر سائیکلیں باہر نکال رہے ہیں۔

متاثرین نے آئی جی پولیس اور سی سی پی او پشاور سے فوری اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ چور پکڑے جائیں اور موٹر سائیکلیں واپس دلائی جائیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پشاور میں چوروں کی یہ بے لگامی اب سنجیدہ خطرے کی شکل اختیار کر گئی ہے اور شہری اپنی حفاظت کے لیے بے بس ہو گئے ہیں۔

شہر میں بڑھتی ہوئی چوریوں نے عوام میں خوف اور تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

ضلع مہمند، ملک حاجی نوراجان خویزئی کی جانب سےمہمند پریس کلب  کابینہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ،تفصیلات کے مطابق قبائی...
09/01/2026

ضلع مہمند، ملک حاجی نوراجان خویزئی کی جانب سےمہمند پریس کلب کابینہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ،تفصیلات کے مطابق قبائیلی ضلع مہمند ہیڈ کوارٹر غلنئی مہمند پریس کلب میں مشہور قبائلی مشر ملک حاجی نوراجان خویزئی نے مہمند پریس کلب سال 2026 کے لئےمنتخب کابینہ اور ممبران کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا۔اس موقعہ پر مہمند بار ایسوسی ایشن کے صدر رشید احمد ایڈوکیٹ ، ولی خان ایڈوکیٹ نے کابینہ صدر سعید بادشاہ اور سینئر نائب صدر مشترم خان خپلواک کو ہار پہنا کر مبارکباد دی۔ جبکہ مہمند ویلفیئر آرگنائزیشن صدر میرافضل مہمند، کابینہ ممبران اورسینئر صحافی موجود تھے۔ تقریب میں ملک حاجی نوراجان خویزئی نے صدر مہمند پریس کلب سعید بادشاہ مہمند کو روایتی قلہ لونگی پہنائی، اور خیرسگالی کے طور پر پریس کلب کے تمام ممبران کو کپڑوں کے تحائف دئیے۔ جس پر صدر پریس کلب سعید بادشاہ نے صحافیوں کی طرف سے حاجی نوراجان خویزئی کا شکریہ ادا کیا۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ملک حاجی نوراجان خویزئی نے مہمند صحافیوں کی کردار کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ مہمند صحافی پسماندہ علاقوں بالخصوص سرحدی دیہات کے مسائل ترجیحی بنیاد پر اجاگر کرینگے۔ انہوں نے سرکاری افسران ،قومی مشران اور کاروباری شخصیات سے اپیل کی کہ وہ مہمند پریس کلب کے اور صحافیوں کے ساتھ تعاون جاری رکھیں اور صحافیوں کے لیے ہر ممکن سپورٹ فراہم کریں تاکہ آزاد، غیر جانبداراور ذمہ دار صحافت کو فروغ دیا جا سکے۔ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے صدر مہمند بار ایسوسی ایشن ایڈووکیٹ رشید احمد نے ملک حاجی نوراجان خویزئی کی سماجی و فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک نوراجان خویزئی نے ضلع مہمند کے عوام بالخصوص نوجوانوں کے دلوں میں اپنی خدمات اور خلوص کی بدولت ایک منفرد مقام حاصل کیا ہے۔اس موقع پر مہمند ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر میر افضل مہمند ، بشیر خان نے بھی اظہار کرتے ہوئے ملک حاجی نوراجان خویزئی کی شخصیت،اور سماجی کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی۔اور ان کی جانب سے مہمند کلچر کو فروغ دینے کے اقدامات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

Address

Mohmand

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when What’s Going on in Mohmand posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share