Hamdard arts

Hamdard arts art exhibition

15/07/2022
13/04/2022

Umar wahid vs jamal

‏میں اب دن رات کام کروں گابس تھوڑا سا جہیز باقی ہے۔۔ 😥😥😥
03/01/2019

‏میں اب دن رات کام کروں گا
بس تھوڑا سا جہیز باقی ہے۔۔
😥😥😥

مما پپا اور اللہپارک کی اونچی نیچی روشوں، سرسبز ڈھلانوں، رنگ برنگے پھولوں، اونچے اونچے درختوں، ان کے سائے میں لگے پر لطف...
03/01/2019

مما پپا اور اللہ
پارک کی اونچی نیچی روشوں، سرسبز ڈھلانوں، رنگ برنگے پھولوں، اونچے اونچے درختوں، ان کے سائے میں لگے پر لطف جھولے میں اپنے ہم جولیوں کے ہمراہ کھیلتا، دوڑتا، ہنستا بچہ بہت مگن تھا۔ اتنا مگن کہ وہ یہ بھی بھول گیا کہ وہ پارک میں اپنے ماں باپ کے ساتھ آیا تھا۔ اس کے ماں باپ ہی اس کی ہر ضرورت پوری کرنے والے اور اس کے محافظ ہیں۔ مگر اس کے ماں باپ کو اس کی فکر تھی۔ وہ دور جھولوں میں گیا تو وہ بھی اسے اپنی نظر میں رکھنے کے لیے جھولوں کے پاس آبیٹھے۔

یکایک کھیل کی مستی میں بچے کو اپنے ماں باپ یاد آئے۔ اجنبیوں کے درمیان اپنوں کی یاد آئی تو بچہ دوڑ کر اسی جگہ گیا جہاں اس نے انہیں چھوڑا تھا۔ وہ وہاں موجود نہ تھے۔ بچہ نے اِدھر اُدھر دیکھا۔ انہیں کہیں نہ پایا تو تڑپ کر انہیں پکارنا شروع کر دیا۔ یہ ممکن نہیں تھا کہ بچہ پکارے اور ماں باپ جواب نہ دیں۔ جواب آیا اور بچہ ماں باپ کے پاس تھا۔

ماں باپ اور بچے کی یہ کہانی انسان اور اس کے رب کی کہانی سے زیادہ مختلف نہیں۔ انسانوں کا مالک ماں باپ سے کہیں زیادہ ان سے محبت کرتا ہے۔ وہ ان کا دامن جنت کی خوشیوں سے بھرنا چاہتا ہے اور دنیا کی راحت سے بھی محروم نہیں رکھنا چاہتا۔ وہ ان کے فائدے کے لیے ان پر کچھ پابندیاں لگاتا ہے، مگر لذات دنیا سے استفادہ کا موقع بھی دیتا ہے۔ اس کے بندے اس سے کتنے ہی غافل ہوجائیں وہ انہیں یاد رکھتا ہے۔ تمام تر گناہوں کے باوجود جب کبھی بندے تڑپ کر اسے پکارتے ہیں تو وہ ان کی ہر خطا معاف کر کے انہیں اپنی آغوش رحمت میں لے لیتا ہے۔

مگر افسوس کہ اکثر انسانوں کا دل بچوں کی طرح نہیں ہوتا۔ وہ خدا کو بھولے رہتے ہیں۔ وہ اسے نہیں پکارتے۔ وہ ابلیس کی پکار پر لبیک کہتے ہیں اور غفلت کے جھولے جھولتے ہوئے ایک روز قبر کے اندھیرے میں جاگرتے ہیں۔

کتنا عجیب ہے وہ جو ہر پکار کا جواب دیتا ہے اور کتنے بدنصیب ہیں وہ جو اسے نہیں پکارتے۔

پارک کی اونچی نیچی روشوں، سرسبز ڈھلانوں، رنگ برنگے پھولوں، اونچے اونچے درختوں، ان کے سائے میں لگے پر لطف جھولے میں اپنے ہم جولیوں کے ہمراہ کھیلتا، دوڑتا، ہنستا بچہ ب....

30/12/2018

لوگوں کا اپنے محبوب رب کے متعلق بہترین گمان!

¤ ایک اعرابی سے کہا گیا کہ ایک وقت کے بعد ہم سب مر جاتے ہیں اس لیے تم مر جاؤ گے-
اس نے کہاں پھر مرنے کے بعد ہم کہاں جائیں گے؟
جواب آیا کہ اللہ کے پاس-
اعرابی کہنے لگا آج تک جو بھی خیر پائی ہے اللہ کے یہاں سے پائی ہے پھر اس سے ملاقات سے کیا ڈرنا-
کس قدر بہترین حسنِ ظن ہے اپنے اللہ سے-

¤ ایک بزرگ سے پوچھا گیا کہ کیا آپ کسی ایسے شخص کو جانتے ہیں جس کی دعائیں قبول کی جاتی ہے؟
بزرگ نے جواب دیا نہیں!
مگر میں اس کو ضرور جانتا ہوں جو دعائیں قبول کرتا ہے-
کیا ہی بہترین حسنِ ظن ہیں-

¤ ابن عباسؓ سے ایک بدو نے پوچھا کہ حساب کون لے گا؟
آپ نے فرمایا کہ " اللہ "
اس پر بدو نے خوشی سے جواب دیا، رب کعبہ کی قسم پھر تو ہم نجات پا گئے-
کیا ہی بہترین حسنِ ظن ہے اپنے رب سے-

¤ ایک نوجوان کا آخری وقت آیا تو اس کی ماں پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی-
نوجوان نے ماں کا ہاتھ پکڑ کر سوال کیا کہ امی جان اگر میرا حساب آپ کے حوالے کر دیا جائے تو آپ میرے ساتھ کیا کریں گی؟
ماں نے کہا کہ میں تجھ پر رحم کرتے ہوئے تجھے معاف کردونگی-
اماں جان اللہ رب العزت تو آپ سے بڑھ کر رحیم ہے، پھر اس کے پاس بھیجتے ہوئے یہ رونا کیسا؟
کیا ہی بہترین گمان ھے اپنے رب کے بارے میں-

¤ اللہ پاک نے حشر کی منظر کشی کرتے ہوئے فرمایا ہیں :
وخشعت الأصوات للرّحمٰن-
ترجمہ: اور اس دن آوازیں دب جائیں گی رحمان کے سامنے-

اس حشر کی گھڑی میں بھی یہ نہیں فرمایا کہ "جبار" کے سامنے، بلکہ اپنی صفتِ رحمت کا ہی آسرا دیا ہیں- بےشک ہمارا رب ہم پر ہم سے زیادہ مہربان ہیں-

30/12/2018

چہرے

سدھرے ہوئے چہرے بھی ہیں بگڑے ہوئے چہرے
ہیں تخت نشیں آج بھی مُکرے ہوئے چہرے

اس دیس کے ہر شہر میں جس سمت بھی دیکھو
ویران سی آنکھیں ہیں یا اجڑے ہوئے چہرے

بازار میں چلتے ہوئے اس سوچ میں گم ہوں
انسان کہوں ان کو یا بکھرے ہوئے چہرے

ہر چہرے پہ نفرت کی یہاں گرد جمی ہے
ملتے ہی نہیں شہر میں نکھرے ہوئے چہرے

دنیا میں مشقت کی سزا کاٹ رہے ہیں
افلاس کی زنجیر میں جکڑے ہوئے چہرے

اس شہر میں ہر آنکھ ہی اشکوں سے بھری ہے
ہر دل کے فسانے میں ہیں بچھڑے ہوئے چہرے

اک لمحے میں گلفام بدل جاتے ہیں ایسے
لگتے ہی نہیں آنکھ سے گزرے ہوئے چہرے

گلفام حیدر کربلائی

زندگی وہ لباس ہے جو ہمیںپورا آیا نہ کھینچ تان کے بھی
30/12/2018

زندگی وہ لباس ہے جو ہمیں
پورا آیا نہ کھینچ تان کے بھی

بھروسے کے یہاں ہے کون قابلبشر بہتر کہاں ہے جانور سے
27/12/2018

بھروسے کے یہاں ہے کون قابل
بشر بہتر کہاں ہے جانور سے

25/12/2018

کون سیکھا ہے صرف باتوں سے...!

سب کو اک حادثہ ضروری ہے...!

جون ایلیاء

Address

Matta
13200

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

03139653531

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hamdard arts posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share