14/07/2026
تنوین دو زبر ، دو زیر ، دو پیش کو کہتے ہیں
تنوین کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ اس پہ غنہ کیا جائے
اکثر ٹیچرز بچوں کو غنہ کرواتی ہیں تنوین پہ اور بچوں کو بغیر وجہ کے غنہ کی عادت اتنی پڑ چکی ہوتی ہے کہ نون تنوین کے بعد اگر حروف حلقی آئیں تب بھی غنہ کر رہے ہوتے ہیں فرق کرنا یاد کرنا مشکل ہو جاتا ہے بچے کے لئیے
بچے کو سٹارٹ میں ہی یہ چیز ٹھیک نہ کروائی جائے تو وہ سمجھتا ہے جہاں پہ بھی دو زبر دو زیر دو پیش ہوں گی وہاں غنہ لازمی ہوگا
جبکہ غنہ کرنے کے لئیے نون تنوین کے بعد وجہ کا ہونا ضروری ہے جو کہ اس تختی میں ہمارے پاس نہیں ہے
تنوین کی آواز کو ناک میں چھپا کے نہیں بلکہ ظاہر کر کے واضح پڑھا جاتا ہے جیسے میم دو زبر من
سلامت رہیں🤲