Wafaa Haqeeqat Aur Muhabbat

Wafaa Haqeeqat Aur Muhabbat Village Life & Tours

Our main aim of creating this page to show the people of Pakistan and all world that pakistan is the country rich in natural beauty,
We also bring here the videos of most beautiful places of Pakistan to promote tourism in our country

ایک عاشق مُصّطُفٰی صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے کسی نے پوچھا کہ تم عشق میں بڑی آہیں بھرتے ہو حضور علیہ الصلوة والسلام کا نام ...
12/01/2026

ایک عاشق مُصّطُفٰی صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے کسی نے پوچھا کہ تم عشق میں بڑی آہیں بھرتے ہو
حضور علیہ الصلوة والسلام کا نام سن کر تمہارے چہرے پر رونق آ جاتی ہے
پیارے آقا صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا ذکر سن کر تمہارا چہرہ کھل اٹھتا ہے
ذرا یہ تو بتاٶ که جس سے تم محبت کرتے ہو وہ ہیں کیسے؟

کہنے لگا...

صاحب التاج
والمعراج
والبراق
والعلم

کہنے لگا کرتے کیا ہے؟

دافع البلاء
والوباء
والقحط
والمرض
والالم

آپکے محبوب کا نام کہاں ہے؟

اسمہ مکتوب
مرفوع
مشفوع
منقوش
فی اللوح
والقلم

وہ کہاں کے سردار ہیں؟

سید العرب
والعجم

انکا جسم کیسا ہے؟
کہنے لگا

جسمہ مقدس
معطر
منور
فی البیت
والحرم

جسم ایسا پیارا تو چہرہ کیسا ہے؟
کہنے لگا

شمس الضحیٰ
بدر الدجیٰ
صدر العلیٰ
نور الھدیٰ
کھف الوریٰ
مصباح الظلم

عادتیں کیسی ہیں؟

جمیل الشیم

وہ کرتے کیا ہیں؟

شفیع الامم

انکے پاس ہے کیا
وہ دیتے کیا ہیں؟

صاحب الجود و الکرم

اتنی شان والے
اتنی عظمت والے
انکی حفاظت کون کرتا ہے؟

واللہ عاصمہ

انکے خادم کون ہیں؟

جبریل خادمہ

انکی سواری کون سی ہے؟

البراق مرکبہ

وہ سفر کہاں کا کرتے ہیں؟
عاشق کہنے لگا

المعراج سفرہ

کہاں تک کا سفر کرتے ہیں؟

سدرة المنتھٰی مقامہ
و قاب قوسین مطلوبہ
والمطلوب مقصودہ
والمقصود موجودہ

وہ کہاں کے سردار ہیں کن کے سردار ہیں؟

سیدالمرسلین
خاتم النبیین
شفیع المذنبین
انیس الغریبین
رحمة اللعلمین
راحة العاشقین
مراد المشتاقین
شمس العارفین
سراج السالکین
مصباح المقربین

مالداروں اور امیروں سے ہی محبت کرتے ہیں
یا غریبوں کا بھی خیال کرتے ہیں؟

عاشق کہتا ہے کیسی بات کرتے ہو
میرا محبوب تو۔۔۔۔

محب الفقراء
والغرباء
والمساکین
سید الثقلین
نبی الحرمین
امام القبلتین

تمہیں کیا ملے گا؟

وسیلتنا فی الدارین
صاحب قاب قوسین

یہ دنیا والے ہی محبت کرتے ہیں یاکوئی اور بھی؟؟

محبوب رب المشرقین والمغربین

انکی اولاد کیسی ہے؟

جد الحسن والحسین
مولانا و مولی الثقلین

کیا یار۔۔۔۔!!!!!!
اتنی عظمتوں والا تیرا محبوب
انکا نام تو بتادو انکا نام کیا ہے؟

ابی القاسم محمد ابن عبد اللہ
نور من نور اللہ
یاایھاالمشتاقون بنور جمالہ

بَلَغَ الْعُلیٰ بِکَمَالِہ
کَشَفَ الدُّجیٰ بِجَمَالِہ
حَسُنَتْ جَمِیعُ خِصَالِہ
صَلُّوا عَلَیہ وَآلِہ 💞

11/01/2026

Friday at Masjid Al Nabvi SAWW

تم قبر میں ہزاروں سال تک کیا کرو گے؟ ڈاکٹر مصطفی محمود لکھتے ہیں:میں تمہیں ایک طریقہ بتاتا ہوں جو میرے ساتھ بہت کارآمد ث...
10/01/2026

تم قبر میں ہزاروں سال تک کیا کرو گے؟

ڈاکٹر مصطفی محمود لکھتے ہیں:

میں تمہیں ایک طریقہ بتاتا ہوں جو میرے ساتھ بہت کارآمد ثابت ہوا اور جس سے میں اپنے اللہ سے تعلق پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے لگا ہوں۔

قبر خوفناک ہے، ظاہر ہے کہ نیک لوگوں کے علاوہ۔

میں نے اس کے بارے میں سوچا، اور اب میری عمر 54 سال ہے، اور میں دنیا سے اور اس کی چیزوں سے تنگ آ چکا ہوں۔ اچھا، تو جب میں قبر میں جا کر اکیلا رہوں گا، سینکڑوں ہزاروں سال تک، تو میں کیا کروں گا؟

کیا تم نے کبھی اس کا تصور کیا ہے؟

اس لیے میں نے مندرجہ ذیل طریقے پر عمل کرنا شروع کیا:

دیکھو میں مر جاؤں گا، اور میرے پاس ایک خالی، بالکل تاریک قبر ہوگی۔

اس قبر کو سامان کی ضرورت ہوگی، لہٰذا میں ہر استغفار کو تصور کرنے لگا جیسے میں اسے اپنے قبر کی طرف بھیج رہا ہوں تاکہ وہ وہاں میرا انتظار کرے اور میرے تنہائی کا ساتھی بنے۔

اللہ کی قسم، میں مذاق نہیں کر رہا۔

میں نے اپنی قبر کو مکمل ڈیکوریٹ کر دینے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

قبر کے ایک کونے کو میں ہزاروں تسبیحات سے بھر رہا ہوں۔

یہاں میرے سر کے قریب قرآن ہو گا جسے میں روز پڑھتا تھا آرام دہ بستر کا سبب بنیے گا۔

ہر رکوع کو میں یہ تصور کر کے ادا کرتا ہوں کہ میں اسے قبر میں اپنا ذخیرہ بنا رہا ہوں۔

ہر کوئی مجھے چھوڑ کر اپنے گھروں کو چلا جائے گا، اور میں اکیلا رہ جاؤں گا شاید ہزاروں سالوں تک۔ میرے بچے چند سالوں میں مجھے بھول چکے ہوں گے۔

لہذا، مجھے قبر میں ساتھھیوں، روشنیوں، اور جنت کے جیسے مناظر کی ضرورت ہوگی۔

میں تسبیحات، ذکر، قرآن، نماز اور صدقہ سب کو اپنے ساتھ تصور کرتا ہوں کہ وہ میرے دوست ہوں گے، میرے ساتھ وہاں ہنس رہے ہوں گے اور باتیں کر رہے ہوں گے۔

نبی کریم ﷺ پر درود پڑھنا میں نے اپنے معمولات کا ایک اہم عمل بنا لیا ہے، یہ وہاں ہماری محفلوں میں بھی شامل ہوگا ٹھنڈے پانی کی طرح، خوبصورت لباس کی طرح۔

میں یہ چاہتا ہوں کہ میری قبر کی زندگی اس دنیا کی زندگی سے بھی زیادہ خوبصورت زندگی ہو۔ ان شاء اللہ۔

کیا یہ بہتر نہیں ہے کہ میں وہاں جا کر غیبت، چغلی، حسد اور دیگر دنیاوی گناہوں کے نتیجے میں بدبو دار کپڑوں، دیمک لگے فرنیچر اور سخت پتھریلے بستر کے بجائے اپنی قبر کو بہترین چیزوں سے آراستہ کروں۔

میں نے دنیا میں اپنا گھر بنانے کے لیے ساری زندگی جان توڑ محنت کی لیکن یہ گھر تو میرے ورثاء کا ہوجائے گا، اصل میں تو میری ساری محنت اپنے لیے ہے ہی نہیں، سارے فائدے تو اور لوگ اٹھائیں گے۔ تو میں نے سوچا کہ بس بہت ہوگیا ہے، مجھے اپنا گھر بنانا ہے جہاں صرف میں ہی ہوں گا اور ایک طویل عرصہ گزارنا ہے۔

اگر میرے تمام اعمال دنیا کی ضروریات کے لیے تھے اور اپنی قبر کے لیے کچھ بھی نہیں تھا، تو پھر تو میرے قبر والے گھر کے لیے سوائے عذاب کے فرنیچر، مستقل اندھیرے، اور سخت حساب کے کچھ بھی نہ ہوگا۔ اور میں ایسے گھر میں اکیلا کیسے رہوں گا!

میری آپ کو بھی نصیحت یہ ہے کہ آج سے:

اپنی قبر کو اپنا بینک اکاؤنٹ بناؤ۔ اس میں زیادہ سے زیادہ ڈپازٹ کرو اور لانگ ٹرم والی پالیسی لو۔

اپنی عبادات کا خوب خیال رکھو۔ اللہ کی قسم، جب تم قبر میں ہوگے، تو تم مجھے وہاں سے بھی شکریہ ادا کرو گے۔

اپنی قبر کے گھر کا اس دنیا کے گھر سے زیادہ خیال رکھو۔

ابھی تم اپنے گھر والوں کے درمیان ہو، پہن رہے ہو، کھا پی رہے ہو، آرام سے گھر والوں کے درمیان سو رہے ہو، اور تمہیں تمہاری تمام ضروریات میسر ہیں، پھر بھی تم اپنے حالت سے نالاں رہتے ہو، ہر وقت کوئی نہ کوئی شکایت کرتے رہتے ہو۔

تو سوچو جب تم زمین کے نیچے ہوگے اور سینکڑوں ہزاروں سالوں کے لیے ہوگے تو وہاں تمہارے ساتھ کون ہوگا؟

تمہارے پسندیدہ سیاستدان، کھلاڑی، اداکار، تاجر۔۔۔۔۔ یہ تو تمہیں یہاں بھی نہیں جانتے اور نہ ہی انہیں تمہاری اتنی فکر ہے، تم ہی ان سب کے پیچھے بیوقوفوں کی طرح اپنا وقت ضائع کرتے ہو۔

تمہارے وہ بچے جن کی شادیوں پر تم لاکھوں روپے فضولیات پر خرچ کردیتے ہو، یقین کرو یہ خرچ تمہارے لیے وبال بن چکا ہوگا، اور بچے مکر جائیں گے کہ ہمارے باپ نے اور ہماری ماں نے خود ہمارے لیے بھی اور اپنے لیے بھی مصیبت کھڑی کی۔

لہٰذا، اپنا خیال خود رکھو۔

اپنی ہر تسبیح اور ہر عمل کا خیال رکھو اور اس سے کہو کہ وہ مجھ سے پہلے قبر میں جا کر میرا انتظار کرے۔ میری قبر کو خوشبوؤں سے مہکائے، شاندار باغیچہ بنائے، ہوادار کمرے ہوں، مہنگا ترین فرنیچر ہو، اور میرے ہمدرد دوست ہوں۔

ہم وہاں ملیں گے، اور میرا وہ گھر، میرا بہترین ساتھی اور بہترین رہنے کی جگہ ہوگی۔

اللھم، ہمیں حسن خاتمہ عطا فرما۔

اللھم، ہماری آخرت کو بہتر بنا دے اور ہمیں قبر کے عذاب سے بچا

اللھم، ہمیں اپنا ذکر، شکر، اور حسن عبادت کی توفیق عطا فرما تاکہ تو ہم پر اپنی رضا اور جنت الفردوس میں نعمتیں نازل کرے، جہاں ہم تیرے نبی محمد ﷺ کی صحبت میں ہوں، جن پر بے شمار درود و سلام ہو۔

تو پھر اپنا گھر بنانا شروع کر
شکریہ
بھیرکنڈ پکھل کی آواز@

Address

Mansehra
4222142222

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Wafaa Haqeeqat Aur Muhabbat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to Wafaa Haqeeqat Aur Muhabbat:

Share