17/06/2026
بخدمت جناب ایس ایچ او (SHO) صاحب،
تھانہ ملکوال، ضلع منڈی بہاؤالدین۔
عنوان: درخواست برائے درجِ مقدمہ اور قانونی کارروائی بمطابق نقصانِ مال و جان، غنڈہ گردی اور دھمکیاں دینے کے خلاف۔
جنابِ عالی!
نہایت ادب سے گزارش ہے کہ سائل درج ذیل حقائق پیش کرنا چاہتا ہے:
1. یہ کہ سائل ملکوال کا رہائشی ہے اور ڈبل روڈ ملکوال پر سائل کی دکان ہے، جہاں سائل "ابنِ نظر فارمیسی" کے نام سے اپنا کاروبار ایمانداری اور پرامن طریقے سے چلا رہا ہے۔
2. یہ کہ مورخہ 17/06/2026 بوقتِ تقریباً 11:00، چند افراد جن کے نام علی عمار، رضا،حسن،علی وارث،یا سوب،ھادی، کومیل 5کس نا معلوم سائل کی فارمیسی پر آئے۔
3. یہ کہ مذکورہ اشخاص نے دکان میں داخل ہوتے ہی سائل کے ساتھ بلاوجہ بحث و تکرار شروع کر دی، گالی گلوچ کی اور سخت بدمعاشی و غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سائل پر حملہ آور ہو گئے۔
4. یہ کہ ان لوگوں نے سائل کے ساتھ شدید لڑائی جھگڑا کیا، سخت سستی اور زیادتی کی، جس سے سائل کو نہ صرف شدید ذہنی و جسمانی صدمہ پہنچا بلکہ سائل کے پرامن کاروبار میں بھی شدید خلل ڈالا گیا اور سائل کو جانی و مالی نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دی گئیں۔
5. یہ کہ وقوعہ کے وقت وہاں موجود دیگر دکانداروں اور راہگیروں نے بیچ بچاؤ کروایا، ورنہ مذکورہ اشخاص سائل کو بڑا جانی نقصان پہنچا سکتے تھے۔
استدعا:
جنابِ عالی سے گزارش ہے کہ سائل کی فارمیسی پر آ کر غنڈہ گردی کرنے، لڑائی جھگڑا اور شدید زیادتی کرنے والے ان عناصر کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، سائل کا مقدمہ درج کیا جائے اور سائل کو جان و مال کا تحفظ فراہم کرتے ہوئے انصاف دلایا جائے۔
آپ کی عین نوازش ہوگی
#خبر #ملکوال