Mandrakhel Times

Mandrakhel Times 🌿 خوبصورت مناظر| 📰 علاقائی خبریں|💡 مفید معلومات| 📖 اقوالِ زریں

ایران ہمیں نگل جائے گاکنفرم زرائع تصدیق کر رہی ہیں کویت میں ایران نے امریکہ خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے انتہائی محفوظ اور خ...
29/07/2026

ایران ہمیں نگل جائے گا

کنفرم زرائع تصدیق کر رہی ہیں کویت میں ایران نے امریکہ خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے انتہائی محفوظ اور خفیہ اڈے کو میزائل حملے سے راکھ کے ڈھیر میں بدل دیا ہے جس میں کم از کم پچاس انتہائی قابل سی آئی اے اہلکار جل کر راکھ ہوچکے ہیں اس حملے کے بعد سے امریکہ نے حملے بند کردیے ہیں اور پھر سے مزاکرات کی خواہش کر رہا ہے ۔
امریکہ ابھی تک اس حیرانی و پریشانی سے نہیں نکلا کہ جس اڈے کا خود امریکی عہدے داروں کو معلوم نہیں تھا اسے ایران نے اتنے کامیابی سے نشانہ کیسے بنایا۔
اسرائیلی صحافی نے لکھا ہے کہ "امریکہ مشرق وسطی میں بہت بری طرح مار کھا رہا ہے ان کے سب سے مضبوط اڈے کامیابی سے ہٹ ہورہے ہیں اور امریکہ اسے روکنے میں بری طرح ناکام ہے ایرانیوں کی بہادری ان کے افواج کا نظم اور زیر زمین پورے ایران میں پھیلے اسلحے کے زخائر ایران کو ناقابل شکست بناتے ہیں اور اسرائیل امریکہ مل کر بھی ایران میں فوج اتارنے کے قابل نہیں ہیں کیونکہ دونوں کو یقین ہوچکا ہے کہ ایسا کیا تو ایران ہمیں نگل جائے گا

ڈی ای او نے اپنے مرضی سے امیدواروں کے میرٹ لسٹ میں ترمیم کر دیاور پھر اگلے مرحلے میں تعیناتی کے عمل سے ان امیدواروں کو ن...
17/07/2026

ڈی ای او نے اپنے مرضی سے امیدواروں کے میرٹ لسٹ میں ترمیم کر دی
اور پھر اگلے مرحلے میں تعیناتی کے عمل سے ان امیدواروں کو نکال دیا۔
یہ امیدواروں کو آپس میں لڑانے کی سازش نہیں تو اور کیا ہے۔؟

"اونٹ رے اونٹ، تیری کون سی کل سیدھی!"

خیبر پختونخوا میں اساتذہ بھرتی کا عمل دیکھ کر یہی محاورہ یاد آتا ہے۔ ایک سال گزر گیا، مگر نہ پالیسی سیدھی ہوئی، نہ طریقۂ کار، نہ تقرریاں مکمل ہوئیں۔

ٹیسٹ میں مسائل، پھر میرٹ پر اعتراضات، پھر تقرریوں میں تاخیر... آخر یہ سلسلہ کب ختم ہوگا؟
ایک ہی بھرتی کئی فیزز میں کرنی پڑ رہی ہے۔ فیز ون، فیز ٹو، فیز تھری اینڈ سو آن۔...
پتہ نہیں یہ سلسلہ کب ختم ہوگا۔

افسوس کی بات یہ ہے کہ جہاں صوبے کے بیشتر اضلاع میں تقرریوں کا عمل مکمل یا آخری مراحل میں ہے، وہاں لکی مروت آج بھی انتظامی سستی اور ناقص فیصلوں کی بھینٹ چڑھا ہوا ہے۔

ضلع کے موجودہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (DEO) کی کارکردگی پر سنگین سوالات اٹھ رہے ہیں۔
اگر ایک افسر کے دور میں فیصلے آگے بڑھنے کے بجائے مزید الجھتے جائیں، امیدوار مسلسل انتظار میں رہیں، دفتر کے چکر کاٹتے رہیں، اور اسکول اساتذہ کی کمی کا شکار رہیں، تو پھر یہ انتظامی ناکامی نہیں تو اور کیا ہے۔؟

سینکڑوں امیدوار ذہنی اذیت میں ہیں، اور پریشان ہیں، جبکہ دوسری طرف سرکاری اسکولوں کے بچے بھی اس تاخیر کی قیمت ادا کر رہے ہیں۔

ہم وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا، سیکرٹری تعلیم، ایم پی اے جوہر خان مروت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ:
لکی مروت میں جاری انتظامی بحران کا فوری نوٹس لیا جائے،
بھرتیوں کا عمل اشتہار کے مطابق پالیسی پر بلا تاخیر مکمل کیا جائے،
اور اگر موجودہ انتظامیہ مؤثر انداز میں ذمہ داریاں ادا نہیں کر پا رہی تو
ایسے افسر کو تبدیل کر کے ایک قابل، فعال اور فیصلہ کرنے والی قیادت تعینات کی جائے۔

تعلیم کے ساتھ مزید تجربے بند کیے جائیں۔ سینکڑوں نوجوانوں کا مستقبل کسی کی نااہلی یا انتظامی غفلت کی نذر نہیں ہونا چاہیے۔

Address

Mela Mandra Khel
Lakki Marwat

Telephone

03135322209

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mandrakhel Times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share