Hassan azaz poetry

Hassan azaz poetry Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hassan azaz poetry, Art, Lahore.

03/12/2025
31/10/2025

مری ماں سب سے پیاری ہے

مری ماں مسکراتی ہے تو اندر دل کے گوشوں میں بڑا ہی لطف آتا ہے
بڑا ماحول ہوتا ہے
فضا میں رقص دِکھتا ہے
حسیں ہر شخص دِکھتا ہے
میں اُن قدموں کو چُھوتا ہوں تو اِک آواز آتی ہے
یہ لمحہ رُک گیا دیکھو
زمانہ جُھک گیا دیکھو
فرشتے اُٹھ کے آئے ہیں عبادت گاہ سے اپنی مبارکباد دینے کو
مجھے بانہوں میں لینے کو
مری ماں سب سے پیاری ہے
اُڑا دیتی ہے ہر غم وہ ہنسی میں جب وہ ہنستی ہے
اُداسی میں اُجڑ جاتا ہو جیسے چار سُو ہمدم
ہوائیں ، گردشِ افلاک ، سانسیں یا کوئی موسم
کوئی شئے ہی نہیں بھاتی
نہیں پھر نیند ہی آتی
دعا میں طاقتیں اُس کی
خدائی حکمتیں اُس کی
میں کچھ بھی تو نہیں مجھ پر
یہ ساری رحمتیں اُس کی

مری ماں سب سے پیاری ہے۔

حسن اعزاز۔

27/10/2025

جاؤ اب پوچھتے پھرو جا کر
اس گلی میں فقیر رہتا تھا

حسن اعزاز

25/10/2025

چائے

پانی میں گرے دانہ دانہ
دانہ دانہ مِل جائے
کچھ رنگ اُڑیں اپنے پن کے
اور خوشبو شور مچائے
ہر چاہت کو آواز ملے
الفاظ ملیں
انداز ملے
سیدھی دل کو چھُو جائے
رشتوں سے جُڑی پتی پتی
رسموں سے بندھا دانہ دانہ
جس کو بھی چُھوئے اپنا کر لے
جو ہونٹ چُھوئےمُسکائے
خوشبو سے بھری اک اک چُسکی
اپنے پن سی
رنگوں میں گُھلی
رسموں سے جُڑی
رشتوں میں بندھی
سوندھی سوندھی
مہکی مہکی
یہ چاشنی
یہ راگنی
یہ تازگی
روایتی
چُھٹتی ہی نہیں
ہونٹوں سے لگی
یہ اُردو زباں سی چائے

حسن اعزاز۔

17/10/2025

تیرے قبضے میں جان ہے پیارے
بس یہی اطمینان ہے پیارے

اس کی اتنی ہی بادشاہت ہے
جس کا جیسا گمان ہے پیارے

کون کتنا تباہ ہوتا ہے
اپنی اپنی اڑان ہے پیارے

ہر کسی کو یہ کون سمجھائے
ہر کوئی کاروان ہے پیارے

اس بہانے ہی بخش دیجے گا
پہلا پہلا جہان ہے پیارے

حسن اعزاز
Hassan azaz poetry

11/10/2025

وہی ہے غیر جو محرم ہے کیا کیا جائے
ہوا کے دوش پہ پرچم ہے کیا کیا جائے

ہم اپنے درد کی فریاد لے کے آئے تھے
تمہارا اپنا ہی ماتم ہے کیا کیا جائے

یہ کس چراغ نے مشکل میں ڈال دی ہے ہوا
نہ بجھ رہا ہے نہ مدھم ہے کیا کیا جائے

ہمارے خون کی اوقات ہی نہیں کوئی
ترا لعاب بھی زم زم ہے کیا کیا جائے

تمہارے شہر کے موسم میں بے وفائی ہے
تمہارے شہر کا موسم ہے کیا کیا جائے

وہ جس کو ہم سے کئی سو گنا محبت ہے
نہ جانے کس لئیے برہم ہے کیا کیا جائے

اگر یزید کو لگتا ہے کہ خدا ہے وہ
تو پھر حسین بھی قائم ہے کیا کیا جائے

حسن اعزاز

#احتجاج #آزادی #انصاف #پاکستان #شاعر #اردوشاعری

08/10/2025

کوڑیوں میں چلے گٸے ہیرے
غور سے دیکھ یہ حسیں چہرے

اے خدا تیری مفت کی روٹی
قیمتی لوگ کھا گئی سارے

بند ہونٹوں کی اتنی خوشبو ہے
جانے کیا ہو اگر وہ مُسکا دے

ایک میں ہی تو بس نہیں تیرا
تو بھی تو سن کبھی خدا میرے

ہم قفس خوش ہے قید سے اپنی
آدمی کس سے دل کی بات کرے

اس کی مرضی ہے وہ نہیں مانے
کوئی کتنی دھمال ہی ڈالے

میں تِرے پاس آنے والا ہُوں
اور کچھ بھی نہیں ہے پاس مِرے

Hassan azaz poetry

حسن أعزاز۔

12/09/2025

احتجاج

ہماری سانس کے پیچھے بھی دل دھڑکتا ہے
اسی پسینے سے تیرا چراغ جلتا ہے
ہم اپنے بچوں کا خون دے کر وطن کی مٹی اجالتے ہیں
تمہاری نسلوں کو پالتے ہیں
تمہاری عزت جو قیمتی ہے
تمہاری قیمت لگی ہوئی ہے
ہماری شہ رگ پہ پاؤں رکھے ہوئے غلامو
یہ جسم مٹی کے جا نشیں ہیں
تمہارے قابو میں ہم نہیں ہیں
اب اس سے آگے حساب ہو گا
سوال ہوں گے
جواب ہو گا
وہ جس مشقت وہ جس اذیت وہ جتنی ذلت سے ہم نے کاٹی ہے اس کا پورا عذاب ہو گا
پھر اس پہ یوں ہے کہ تم ہو اپنے
تمہیں تو دوھرا ثواب ہو گا

حسن اعزاز
Hassan azaz poetry

20/07/2025

انقلاب
۔
ہمارے ٹکڑوں پہ پلنے والے اے شاہزادو
حرام خورو
حرام ذادو
جو تمہارا چلن اور جو ڈھنگ ہے
شرم حیراں ہے بے غیرتی دنگ ہے
بس ہمارے لئیے بھوک اور ننگ ہے
دن بدن ہوتی جاتی زمیں تنگ ہے
آج بدلا ہوا وقت کا رنگ ہے
لب پہ گالی ہے اور ہاتھ میں سنگ ہے
اب ہماری تمہاری کھلی جنگ ہے
اب ہماری تمہاری کھلی جنگ ہے۔

حسن اعزاز

16/07/2025

اب کے شاید بارشوں میں یہ کہانی بھی چھڑے
کچی مٹی کا گھڑا دریا بہا کر لے گیا

حسن اعزاز۔

Address

Lahore
54000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hassan azaz poetry posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category