HuM IsHqzaad Na HoTy to Sitary HoTy

HuM IsHqzaad Na HoTy to Sitary HoTy Baytahasha Mohabatoon k ameen..!!! Bay waja CHOR bhi to jaaty hyn...!!!

02/04/2024

چراغ ہاتھ پہ رکھے یا طاق میں رکھے
اسے کہو کہ مجھے انہماک میں رکھے

فضیل الٰہی

02/04/2024

تتلیوں کو پکڑنے والے لوگ
ارتقا کو برا سمجھتے ہیں

فضیل الٰہی

02/04/2024

اے ناخدائے محبت نشاں بچا لیجے
بڑھا کے ہاتھ مری کشتیاں بچا لیجے

جو جل رہی ہیں انہیں ان ہواؤں میں نہ رکھیں
جو مر رہی ہیں وہ شہزادیاں بچا لیجے

فضیل الٰہی

02/04/2024

ہاتھ ہاتھوں میں آتے جاتے رہے
بھیڑ میں اپنے ہاتھ بھول گیا

آنکھ پر ہاتھ رکھ کے لگتا ہے
دور جاتے ہوؤں کو دیکھ لیا

ہم نے سب کچھ خدا پہ ڈال دیا
جب ہمارا نشانہ چوک گیا

خوشبو سے پہلے کی فضا نہ رہی
پھول اگے تو درخت سوکھ گیا

وہ زمیں پر بھی پانیوں سے تھا
لوگ کیوں کہہ رہے ہیں ڈوب گیا

فضیل الٰہی

02/04/2024

وہ زمیں پر بھی پانیوں سے تھا
لوگ کیوں کہہ رہے ہیں ڈوب گیا

فضیل الٰہی

02/04/2024

وہ ستارہ شناس اسیروں کی
شب کو زنجیر کھول دیتا ہے

فضیل الٰہی

02/04/2024

اتنا محتاط تو اندازہ نہیں ہوتا تھا
عمر بھر کے لیے خمیازہ نہیں ہوتا تھا

پھول کی پتی سے ناخن کو سجا لیتی تھی
راکھ سے چہرے کو، جب غازہ نہیں ہوتا تھا

رقص ہوتا تھا کہیں نیند میں خوابوں کا رقص
جس میں پازیب سے آوازہ نہیں ہوتا تھا

اپنی تنہائی ہو جاتی تھی وہی جس کے بعد
انجمن میں کوئی شیرازہ نہیں ہوتا تھا

ایک کھڑکی سے کئی لوگ گزر جاتے تھے
ایک گھر تھا جہاں دروازہ نہیں ہوتا تھا

فضیل الٰہی

02/04/2024

چاک پر خاک گھماتا نہیں ہے
حرف پڑھتا ہے بتاتا نہیں ہے

میرے جیسوں کو بنا لیتا ہے
اپنے جیسوں کو بناتا نہیں ہے

فضیل الٰہی

02/04/2024

بس نیند تھی فسونِ شبانہ کہیں نہ تھا
سو، سو رہے کہ اس نے بھی آنا کہیں نہ تھا

دل کام سے گیا تھا دھڑکنے سے بھی گیا
وہ ہاتھ رکھ رہا تھا کہ شانہ کہیں نہ تھا

آنکھیں نہیں تھیں بند تھی شیشی میں روشنی
سب حیرتی تھے آئینہ خانہ کہیں نہ تھا

وہ سوچ سکتا تھا سو مجھے سوچنے لگا
موجود آ گیا میں بنانا کہیں نہ تھا

مجھ کو پکارتا تھا تو جاتا نہیں تھا میں
آواز آسمانی تھی گانا کہیں نہ تھا

فضیل الٰہی

25/06/2021
08/06/2019

بے یارو مددگار ہی کاٹا تھا سارا دن
کچھ خود سے اجنبی سا
تنہا، اداس سا
ساحل پہ دن بجھا کے ،
لوٹ آیا پھر وہیں،
ویران سی سڑک کے خالی مکان میں!
دروازہ کھولتے ہی، میز پر رکھی کتاب نے،
ہلکے سے پھڈپھڑا کے کہا،

"دیر کر دی دوست!"

25/05/2019

sharmindagi hai hum ko hum mily tumhain
tum sar-ba-sar kushi thy mgr gham mily tumhain

Address

Lahore

Telephone

+923314418010

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when HuM IsHqzaad Na HoTy to Sitary HoTy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to HuM IsHqzaad Na HoTy to Sitary HoTy:

Share