Muhammad Qasim Afzaal Siddiqui

Directions Website

Muhammad Qasim Afzaal Siddiqui Poet / Naat Reciter / Islamic Vocalist

آج انشاء اللہ العزیز حاضری ہو گی۔۔
20/09/2026

آج انشاء اللہ العزیز
حاضری ہو گی۔۔

خاتم النبیین ﷺ مشاعرہ — 12 ستمبر 2026یہ میرے لیے محض ایک مشاعرہ نہیں، ایک عظیم سعادت ہے کہ اس مقدس موضوع پر شعر پیش کرنے...
10/09/2026

خاتم النبیین ﷺ مشاعرہ — 12 ستمبر 2026

یہ میرے لیے محض ایک مشاعرہ نہیں، ایک عظیم سعادت ہے کہ اس مقدس موضوع پر شعر پیش کرنے کا موقع مل رہا ہے۔

میرے لیے اعزاز ہوگا کہ والدِ گرامی، جناب افضال صدیقی صاحب بھی اس محفل کے خصوصی شریک ہوں گے، اور میں ان کی موجودگی میں اپنا کلام پیش کروں گا۔

بطورِ فرزند اور شاگرد، یہ تیسرا موقع ہے کہ مجھے اپنے استاد و والدِ محترم کے سامنے پڑھنے کی سعادت حاصل ہوگی۔

باپ بیٹے دونوں کے لیے یہ نسبت بھی سعادت ہے اور یہ موضوع بھی۔ 🤍

محفل ممتاز نعت گو شاعر حضرت سید سلمان گیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی یاد سے بھی منسوب ہے، جنہوں نے اپنے والدِ گرامی حضرت سید امین گیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی روشن روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے ختمِ نبوت ﷺ کے موضوع پر لکھنے میں اپنی ایک منفرد پہچان قائم کی

آج یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز، لوئر مال کیمپس لاہور کے زیرِ اہتمام منعقدہ یونیک انٹر کالج نعتیہ مقابلے میں بطور مہمانِ خ...
09/09/2026

آج یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز، لوئر مال کیمپس لاہور کے زیرِ اہتمام منعقدہ یونیک انٹر کالج نعتیہ مقابلے میں بطور مہمانِ خصوصی (Guest of Honour) اور جج شرکت کا اعزاز حاصل ہوا۔
مقابلے میں طلبہ و طالبات نے مرحلہ وار نہایت خوبصورت اور پُراثر انداز میں بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں عقیدت کے پھول پیش کیے۔
آج کے دور میں، جب نوجوان نسل ’’کُول‘‘ نظر آنے کے لیے نت نئے اور بعض اوقات عجیب و غریب رجحانات کی پیروی کر رہی ہے، ایسے ماحول میں ایک تعلیمی ادارے کے اندر نعتیہ مقابلے کا انعقاد ایک نہایت خوش آئند اور قابلِ قدر قدم ہے۔
یہ سرگرمیاں صرف مقابلہ نہیں بلکہ ہماری نئی نسل کو اپنی دینی، اخلاقی اور تہذیبی اقدار سے جوڑنے کا ذریعہ بھی ہیں۔

06/09/2026

*دوبارہ زمانے میں عمرؓ بھیج دے مولا*

حالات حاضرہ کی عکاسی کرتا ہوا ایک دعائیہ کلام

ہر مومن کا دل سے نکلتی ہوئی صدا

لازمی ملاحظہ فرمائیں اور احباب میں بھی شیئر کریں

السلام علیکم دوستو ایک واٹس ایپ چینل بنایا ہے، جس پر کاوشیں تحریری اور ریکارڈڈ صورت میں تواتر سے اپلوڈ کرنے کا ارادہ ہے ...
28/06/2026

السلام علیکم دوستو

ایک واٹس ایپ چینل بنایا ہے، جس پر کاوشیں تحریری اور ریکارڈڈ صورت میں تواتر سے اپلوڈ کرنے کا ارادہ ہے
جو احباب شامل ہونا چاہیں اس لنک پر کلک کر سکتے ہیں

جزاک اللہ خیر

Follow ‎Qasim Afzaal Siddiqui (قاسم افضال صدیقی)‎'s WhatsApp channel. ‎آواز و قلم منجانب قاسم افضال صدیقی
Awaz o Qalam By Qasim Afzaal Siddiqui.‎ Join 27 followers for the latest updates.

26/06/2026

Fikr-e-Husainiyat Ka Alamdar Mera Dil ❤️ | Heart-Touching Urdu Kalam |
فکرِ حسینیت کا علمبردار میرا دل ❤️ | Emotional Urdu Kalam |
🎙️ Voice & Poetry:
Muhammad Qasim Afzaal Siddiqui
🎙️ Audio Production:
🎬 Visual Production:


🌹 فکرِ حسینیت کا علمدار میرا دل 🌹

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

محبتِ اہلِ بیت رضوان اللہ علیہم اجمعین ایمان کی خوشبو ہے، اور جب حق، صبر، وفا، ایثار اور استقامت کا ذکر ہوتا ہے تو حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کا عظیم کردار دلوں کو روشنی عطا کرتا ہے۔

"فکرِ حسینیت کا علمدار میرا دل" ایک ایسا روح پرور کلام ہے جو حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی فکر، آپ کے پیغامِ حق، باطل کے سامنے ڈٹ جانے کے جذبے اور دینِ اسلام کے لیے دی گئی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے۔

Assalamu Alaikum Wa Rahmatullahi Wa Barakatuh

The legacy of Hazrat Imam Hussain (Razi Allahu Anhu) continues to inspire hearts with the values of truth, courage, sacrifice, patience and unwavering faith.

"Fikr-e-Hussainiyat (RA) Ka Alamdar Mera Dil" is a heartfelt Urdu Manqabat dedicated to the noble mission, character and timeless message of Hazrat Imam Hussain (Razi Allahu Anhu)

فکرِ حسینیت کا علمدار میرا دل
کرتا ہے ہر یزید کا انکار میرا دل


26/06/2026

وہ نانا سے وعدہ وفا کر گیا ہے
کہ ملنے لہو میں نہا کر گیا ہے

🌹 "Fikr-e-Imam Hussain (RA) Ka Alamdar Mera Dil" is now live on YouTube. Watch the full Manqabat via the link in the com...
25/06/2026

🌹 "Fikr-e-Imam Hussain (RA) Ka Alamdar Mera Dil" is now live on YouTube. Watch the full Manqabat via the link in the comments.

🌹 فکرِ حسینؓ کا علمدار میرا دل — ایک نئی روح پرور منقبت اب YouTube پر دستیاب ہے۔ مکمل کلام سننے کے لیے لنک کمنٹس میں موجود ہے

21/06/2026

"سلام اے حیدرِ کرارؓ، اے شیرِ خدا تم پر"

آواز و شاعری: محمد قاسم افضال صدیقی

الحمدللہ!

کچھ عرصہ قبل یہ منقبتِ مولا علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایک مشاعرے میں ترنم کے ساتھ پیش کرنے کا موقع ملا۔ اللہ کے فضل سے اس کی ویڈیو کو اہلِ محبت کی جانب سے بے حد پذیرائی ملی۔

اب اسکو لیرکس کے ساتھ اسے اپنے آفیشل پیج پر پیش کر رہا ہوں

آپ تمام احباب سے گزارش ہے کہ کلام کو سماعت فرمائیں، اپنی قیمتی آراء سے نوازیں اور محبتِ اہلِ بیت و صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے اس پیغام کو آگے پہنچانے میں میرا ساتھ دیں۔

جزاکم اللہ خیراً

#مولاعلی #منقبت #ترنم #اردوشاعری


19/06/2026

حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی عظمت، عدل، شجاعت اور اسلام کے لیے بے مثال خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتی یہ منقبت آپ کی محبتوں کی نذر ہے
کلام یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کر دیا گیا ہے
لنک کمنٹ سیکشن میں موجود ہے


Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad Qasim Afzaal Siddiqui posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category