Pakistan Zindabad

Pakistan Zindabad Pakistan Viral Videos and photos

28/01/2026
15/03/2025

ہم سے حسن بن محمد بن صباح نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے محمد بن عبداللہ بن مثنی انصاری نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے میرے باپ عبداللہ بن مثنی نے بیان کیا، ان سے ثمامہ بن عبداللہ بن انس رضی اللہ عنہ نے، ان سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہ جب کبھی عمر رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں قحط پڑتا تو عمر رضی اللہ عنہ عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے وسیلہ سے دعا کرتے اور فرماتے کہ اے اللہ! پہلے ہم تیرے پاس اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا وسیلہ لایا کرتے تھے۔ تو، تو پانی برساتا تھا۔ اب ہم اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا کو وسیلہ بناتے ہیں تو، تو ہم پر پانی برسا۔ انس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ چنانچہ بارش خوب ہی برسی۔
Sahih Bukhari Hadith :-1010

میرا لاہور سکیم موڑ یوٹیلیٹی اسٹور پر جانا ہوا گھر کے لیے کچھ سامان کی خریداری کرنا تھی سوچا آج میں بھی سرکار کے قائم کر...
16/01/2023

میرا لاہور سکیم موڑ یوٹیلیٹی اسٹور پر جانا ہوا گھر کے لیے کچھ سامان کی خریداری کرنا تھی سوچا آج میں بھی سرکار کے قائم کردہ یوٹیلٹی اسٹور پر جاوں خریداری کے لیے اپنی اپنے حق حلال کے کمائے ہوئے پیسوں سے کچھ بچت کر لوں اشیائے ضروریات مناسب قیمت پر مل جاتی ہیں۔یوٹیلٹی اسٹور سکیم موڑ لاہور جانے پر معلوم ہوا کہ آٹا گھی چینی سرکاری نرخ پر لینے کے لیے ضروری ہے کہ آپ اور سامان کی بھی خریداری کریں۔میں نے سوچا سامان تو خریدنا ہی ہے چلو دیکھتے ہیں یہاں اور کیا کیا سستا ملے گا۔میں نے کچھ سامان لے لیا اور کیش کاونٹر پر آگیا کیش کاونٹر والے آدمی مے مجھ سے میرا اصل شناختی کارڈ لیا کمپیوٹر میں انٹری کی اور سامان کا بل مجھے تھما دیا۔میں عادت سے مجبور بل کو اور جو سامان خریدا تھا ان کے ریٹ (نرخ) دیکھے تو مجھے دھچکا لگا ان میں سے تین چیزوں کے جو ریٹ اوپر لکھے تھے بل میں اس سے کہیں زیادہ لگے ہوئے تھے۔میں نے کیش کاونٹر والے آدمی کو وہ دکھایا تو اس نے کہا مجھے اس متعلق نہیں پتہ وہ سامنے ہمارے یوٹیلیٹی اسٹور کے مینیجر صاحب بیٹھے ہیں آپ اُن سے بات کریں۔
آپ کو یہ بتاتا چلوں کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر زیادہ تر جانا غریب دیہاڑی دار اور کم پڑھے لکھے لکھے مزدور طبقے کا جانا زیادہ ہوتا ہے اور عورتیں زیادہ جاتی ہیں خریداری کے لیے کے ہمارے چار پیسے بچ جائیں گے چیزیں سستی مِل جائیں گی۔
خیر میں یوٹیلیٹی اسٹور سکیم موڑ لاہور کے مینیجر صاحب بہادر کے پاس گیا اور اس کو جو چیزیں میرے پاس تھیں ان کے اوپر جو ریٹ پرنٹ تھے وہ دکھائے اور بِل دکھایا کہ بِل پر اصل قیمت سے کہیں زیادہ قیمت لکھی ہوئی ہے میری اس بات کرنے پر مینیجر صاحب بہادر اتنا بھڑک اُٹھے کہ مجھ سے بدتمیزی سے بات کرنے لگا تُو تکار کرنے لگے کہتے ہیں لینی ہے تو لو ورنہ رکھ دو وہیں اور اپنے پیسے واپس لے کر چلتے بنو میں یہ سب دیکھ اور سُن کر ہکا بکا رہ گیا کہ بجائے اپنی غلطی تسلیم کرنے کے اس نے میرے اوپر ہی چڑھائی کر دی۔پھر میں نے تھوڑےتلخ لہجے میں بات کی اور اپنا تعارف کروایا تو مجھے کہتا ہے کہ ہم نے کروڑوں روپے کا اسٹاک لے کر رکھا ہوا ہے اب چیزوں کے ریٹ بڑھ گئے ہیں تو اس لیے ہم نے بھی بڑھا دئیے ہیں۔
یہاں میں نے ارباب اختیار سے یہ پوچھنا ہے کہ کیا یہ ذخیرہ انداوزی کے ذمرہ میں نہیں آتا ان پر کوئی قانون لاگو نہیں ہوتا کمشنر،ڈپٹی کمشنر،پرائس کنٹرول کمیٹی ،مجسٹریٹ سب آنکھیں موندے سب اچھا ہوتے دیکھ رہے ہیں یا سب کو اپنا اپنا حصہ پہنچ رہا ہے؟؟؟
اِن ذخیرہ اندوزوں، غریب لوگوں کی جیبیوں اور خون پسینے کی کمائی لوٹنے والوں کو کون لگام ڈالے گا؟؟؟
کب ہم ان کا کا احتساب ہوتا دیکھیں گے؟؟؟
جِس عہد میں لُٹ جائے فقیروں کی کمائی
اس عہد کے سلطاں سے کُچھ بُھول ہوئی ہے
تحریر سید عبدالقیوم

12/04/2022

پٹواری اس پوسٹ سے دور رہیں

12/04/2022

جب آپکو روزہ لگ رہا ہو

Address

Lahore
54000

Telephone

+923157516808

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Zindabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share