Mazdoor Tabqa

Mazdoor Tabqa All your favorite is here

28/01/2024

06/01/2024

Its reality today about people - Mazdoor Tabqa

19/04/2021
16/04/2021

مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ سے متعلق تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ کوئی بھی ایسا شخص جس کے پاس آپ کا واٹس ایپ نمبر موجود ہو وہ آپ کا اکاؤنٹ مکمل طور پر بند کرواسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کی اس نئی خامی کو استعمال میں لانے کے لیے ہیکرز دو مختلف ویکٹرزکا استعمال کرتاہے، نئی ڈیوائس پر واٹس ایپ انسٹال کرنے کے بعد چیٹ سروس فعال کرنے لیے ہیکر آپ کا نمبر ڈالتا ہے تاہم ٹو-فیکٹر اتھینٹیکیشن سسٹم کے سبب وہ اس کی تصدیق نہیں کرپاتا۔

کیونکہ واٹس ایپ اپنے صارفین کے ڈیٹا کو محفوظ بنانے کے لیے ایپ پر لاگ ان کے لیے ٹو-فیکٹر اتھینٹیکیشن کا طریقہ کار فراہم کرتا ہے اور یہ ایک 6 ہندسوں کا کوڈ ہے جو ہیکر کو موصول نہیں ہوپاتا۔

متعدد مرتبہ لاگ ان ہونے کی کوشش میں ناکامی کے بعد صارف کا لاگ ان اگلے 12 گھنٹوں کے لیے بند کردیا جائے گا۔

صارف کا اکاؤنٹ بند کیے جانے کے بعد ہیکر اپنے ای میل ایڈریس سے واٹس ایپ انتظامیہ کو مطلع کرتے ہوئے صارف کا نمبر اپنا ہونے کا دعویٰ کرسکتا ہے اور کہہ سکتا ہے کہ آپ کا فون گم گیا ہے یا پھر چوری ہوگیا ہے لہٰذا اکاؤنٹ کو غیر فعال کرنے کی ضرورت ہے۔
احتیاط کریں
ایسی صورت میں اپنا واٹس ایپ (WhatsApp application ) دوبارہ ڈاؤنلوڈ کر لیا کریں
صاف لفظوں میں کہا جائے تو جب ہیکر نکام کوشش کے بعد آپ کو بھی 12 گھنٹوں کے لیے غیر فعال کر دے گا

Pakistan picture gallery  ایسی یادگار تصاویر جو  آپ نے پہلے نہیں دیکهی ہوں گی..
21/01/2021

Pakistan picture gallery
ایسی یادگار تصاویر جو آپ نے پہلے نہیں دیکهی ہوں گی..

ناصرہ نواز: ستر سالہ باہمت خاتون جنھوں نے امداد مانگنے کے بجائے کھانے کا کامیاب کاروبار جما لیاابتدا میں ناصرہ صرف کنوار...
31/12/2020

ناصرہ نواز: ستر سالہ باہمت خاتون جنھوں نے امداد مانگنے کے بجائے کھانے کا کامیاب کاروبار جما لیا
ابتدا میں ناصرہ صرف کنوارے افراد کے لیے کھانا فروخت کرتی تھیں مگر اب انھوں نے اپنی پالیسی تبدیل کر لی ہے
’کھانا لے لو کھانا، ماں کے ہاتھ کا کھانا، گھر کا بنا صاف ستھرا کھانا۔‘
راولپنڈی کے مصروف راجہ بازار میں گھومتے پھرتے یہ آوازیں آپ کو سننے کو ملیں گی۔ یہ آواز راولپنڈی کی رہائشی 70 سالہ ناصرہ نواز کی ہے جو اپنے خاندان کا پیٹ پالنے کے لیے گھر سے نکلی ہیں۔
ناصرہ نواز راولپنڈی میں ایک پرانے اور بوسیدہ گھر میں اپنے خاوند اور ایک بیٹے کے ساتھ رہتی ہیں۔ دوپہر کا کھانا بنا کر وہ راجہ بازار اور اس کے نزدیک واقع چھ مارکیٹوں میں دکانداروں اور راہگیروں کو فروخت کرتی ہیں۔
جس علاقے میں وہ کھانا فروخت کرتی ہیں وہ سارا کمرشل علاقہ ہے اور وہاں پر ایک فٹ جگہ کا کرایہ بھی ہزاروں روپے میں ہے، تاہم وہاں پر ایک دکاندار نے انھیں جگہ فراہم کی ہوئی ہے جس کا وہ کوئی کرایہ وصول نہیں کرتے۔

حضرت موسی علیہ السلام نے ایک مرتبہ اللہ تعالی سے پوچھایا اللہ میری امت کا سب سے بدترین شخص کون سا ھے؟اللہ تعالی نے فرمای...
08/04/2020

حضرت موسی علیہ السلام نے ایک مرتبہ اللہ تعالی سے پوچھا
یا اللہ میری امت کا سب سے بدترین شخص کون سا ھے؟
اللہ تعالی نے فرمایا !
کل صبح جو شخص تمھیں سب سے پہلے نظر آئے وہ آپ کی امت کا بد ترین انسان ھے
حضرت موسی علیہ السلام صبح جیسے ہی گھر سے باہر تشریف لائے
ایک شخص اپنے بیٹے کو کندھے پر بٹھائے ھوئے گزرا
حضرت موسی علیہ السلام نے دل میں سوچا
اچھا تو یہ ھے میری امت کا سب سے برا انسان
پھر آپ اللہ تعالی سے مخاطب ھوئے اور کہا
یا اللہ !
میری امت کا سب سے اچھا انسان کون سا ھے اسے دکھائیں
اللہ تعالی نے فرمایا !
شام کو جو شخص سب سے پہلے آپ سے ملے وہ آپکی امت کا سب سے بہترین انسان ھے
حضرت موسی علیہ السلام شام کو انتظار کرنے لگے کہ
اچانک انکی نظر صبح والے بد ترین انسان پر پڑی
یہ وہی شخص جو صبح ملا تھا
حضرت موسی علیہ السلام نے اللہ سے کلام کیا
یا اللہ یا رب کریم
یہ کیا ماجرہ ھے
جو شخص بدترین تھا وہی سب سے بہترین
کیسے ھوسکتا ھے ؟
اللہ تعالی نے فرمایا !
صبح جب یہ شخص اپنے بیٹے کو کندھے پر بٹھائے جنگل کی طرف نکلا تو اس کے بیٹے نے اس سے پوچھا
ابا کیا اس جنگل سے بڑی کوئی چیز ھے
اس نے کہا
ہاں بیٹا
یہ پہاڑ جنگل سے بھی بڑے ہیں
بیٹا بولا
ابا ان پہاڑوں سے بھی بڑی کوئی شئے ھے
وہ بولا
ہاں بیا
یہ آسمان پہاڑوں سے بھی بہت بڑا بہت وسیع و عریض ھے
بیٹے نے کہا
ابا اس آسمان سے بڑی بھی کوئی چیز ھے
باپ نے ایک سرد آہ بھری اور دکھ بھری آواز میں بولا
ہاں بیٹا اس آسمان سے بھی بڑے تیرے باپ کے گناہ ہیں
بیٹے نے کہا
ابا ! تیرے گناہ سے بڑی بھی کوئی چیز ھے
باپ کے چہرے پر ایک چمک سی اگئی اور بولا
ہاں بیٹا
تیرے باپ کے گناھوں سے بہت بہت بڑی
میرے رب کی رحمت اور اسکی مغفرت ھے
اللّٰہ رب العزت نے فرمایا
اے موسی ! مجھے اس شخص کا اعتراف گناہ اور ندامت اس قدر پسند آیا کہ
میں نے اس بدترین شخص کو تیری امت کا بہترین انسان بنا دیا
میں نے اسکے تمام گناہ ناصرف معاف کر دئیے بلکہ
گناھوں کو نیکیوں سے بدل دیا
سبحان اللّٰہ

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mazdoor Tabqa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to Mazdoor Tabqa:

Share

Category