Poetry Lover's

Poetry Lover's This Page is About Poetry Related to Happiness, Sadness , Ups & Downs of a Relationship.. �

Like & follow our page & also like , comments & share posts

17/07/2026

Both Leaders is Great for their country But Our Quaid's Swag 😎🔥🙌🏻

وہ تمہیں جتاتے رہیں گے کہ وہ شیر ہیں تم مت ماننا پھر دیکھنا وہ بھونکنے لگیں گے۔
13/07/2026

وہ تمہیں جتاتے رہیں گے کہ وہ شیر ہیں
تم مت ماننا پھر دیکھنا وہ بھونکنے لگیں گے۔

11/07/2026

IK 804🔥❤️🙌🏻

کیوں بگڑتا ہے ابوبکر و عمر کے نام سے وہ تو آج بھی پہلُو میں سلائے ہوئے ہیں ♥️🫶🏻
08/07/2026

کیوں بگڑتا ہے ابوبکر و عمر کے نام سے
وہ تو آج بھی پہلُو میں سلائے ہوئے ہیں ♥️🫶🏻

کتوں کی دوڑ میں شیر نے حصہ تو لے لیا لیکنشیر وہاں سے ایک انچ بھی نہیں ہلا، وجہ پوچھنے پر پتہ چلا کہ شیر کو اپنے آپ کو ہر...
06/07/2026

کتوں کی دوڑ میں شیر نے حصہ تو لے لیا لیکن
شیر وہاں سے ایک انچ بھی نہیں ہلا، وجہ پوچھنے پر پتہ چلا کہ شیر کو اپنے آپ کو ہر جگہ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں یہ توہین ہے کہ خود کو کتوں کے سامنے ثابت کیا جائے۔ اس لئے کہا جاتا ہے کہ شیر کی ایک دن کی زندگی گیڈر کی سوسالہ زندگی سے بہتر ہے۔

قربان جاؤں میں آقا ﷺ پرمکہ سے مدینہ کا سفر تقریباً 450 کلو میٹرزبس سے سفر کریں تو تقریباََ چھ سے سات گھنٹے اس سفر کے دور...
03/07/2026

قربان جاؤں میں آقا ﷺ پر
مکہ سے مدینہ کا سفر تقریباً 450 کلو میٹرز
بس سے سفر کریں تو تقریباََ چھ سے سات گھنٹے
اس سفر کے دوران ریگستان اور پتھریلے پہاڑوں کو دیکھتے ہوئے میں ایک ہی بات سوچتا رہا۔ 53 کی سال میں آپ ﷺ نے مکہ سے ہجرت کے دوران کس طرح یہ شدید مشکل سفر کیا ہو گا۔ عرب کا شدید گرم موسم اور ریگستان اور پہاڑوں سے ہوتا ہوا راستہ اور وہ بھی اونٹ پر۔ آپ میں سے جو بھی مکہ سے مدینہ سفر کر چکے ہیں وہ میری بات کو زیادہ اچھے سے سمجھ رہے ہوں گے۔
آپ ﷺ نے 13 سال مکہ میں اسلام کی تبلیغ کی لیکن کفارِ مکہ آپ کی شدید مخالفت کرتے رہے۔ ایک وقت ایسا آیا کہ مخالفت اتنی شدید ہو گئی کہ وہ آپ ﷺ کی جان کے دشمن بن گئے۔ پھر اللہ پاک نے آپ ﷺ کو مکہ سے مدینہ ہجرت کی اجازت دی۔ مدینہ روانگی سے پہلے آپ ﷺ نے کفارِ مکہ سے چھپنے کے لیے اپنے یارِ غار حضرت ابو بکر صدیق کے ساتھ غارِ ثور میں تین راتیں قیام کیا۔ اس دوران عبداللہ بن ابو بکر آپ کو مکہ سے اہم خبریں پہنچاتے رہے، اسماء بنت ابو بکر کفارِ مکہ کی نظروں سے بچ کر غارِ ثور میں کھانا پہنچاتی رہی، امیر بن فہاریہ غارِ ثور کے ارد گرد پاؤں کے نشان مٹانے کے لیے بھیڑ بکریاں چراتے رہے۔ ایک دفعہ ایسا بھی ہوا کہ کفارِ مکہ غار کے بہت قریب آ گئے تو ابو بکر صدیق دیکھ کر پریشان ہو گئے لیکن آپ ﷺ نے فرمایا " غم نا کر اللہ ہمارے ساتھ ہے" اور یہ بات قرآنِ پاک کی سورۃ توبہ کی آیت نمبر 40 میں بھی آئی ہے۔
اس کے بعد عبداللہ بن ارائقت نامی ایک ماہر گائیڈ کو لے کر مدینہ کی طرف سفر شروع کیا جو کہ آپ ﷺ کو اُن راستوں سے مدینہ لے کر گیا جو کہ عام طور پر استعمال نہیں ہوتے تھے تا کہ کفارِ مکہ کی نظروں سے بچ کر مدینہ پہنچ سکیں۔
مدینہ پہنچنے سے پہلے آپ نے کچھ دن قبا میں قیام کیا جو کہ تب ایک الگ بستی تھی اور وہاں پر اسلام کی پہلی مسجد قبا تعمیر کی اور کچھ دن بعد مدینہ کی بستی آئے اور حضرت ابو ایوب انصاری کے گھر میں قیام کیا اور پھر یہاں مسجد نبوی کی بنیاد رکھی جو آج پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے ایک دینی اور روحانی مرکز ہے۔
اُمت کے لیے ہمارے آقا ﷺ نے کتنی کتنی مشقتیں برداشت کی ہیں ہم کبھی بھی اُن کا حق ادا نہیں کر سکتے 🥺🥺
۔۔۔۔

28/06/2026

سیدہ فاطمہ الزہرہ کی وفات کے بعد حضرت علی نے ان کی وصیت کے مطابق دوسری شادی کی حسن حسین زینب ابھی چھوٹے تھے

آپ نے سیدنا عقیل کو رشتہ دیکھنے کے لیے کہا تو کلبسی بنو قلاب کے قبیلے کا انتخاب ہوا

سیدنا علی کی خواہش تھی کہ کوئی ایسی خاتون ہو جو شجاعت سخاوت اور ایثار کی خصوصیات سے مالا مال ہو بنو قلاب کی خاتون فاطمہ بنت حزم کے گھر رشتہ بھیجا تو سردار حزم اپنی بیوی کے پاس گئے اور پوچھا کہ سیدنا علی کا بیٹی فاطمہ کے لیے رشتہ آیا ہے کیا آپ نے اپنی بیٹی کی ایسی تربیت کی ہے جو نبی کے خاندان میں بیاہی جا سکے رشتہ قبول ہوتا ہے تو فاطمہ بنت حزم ( سيده ام البنين سيدنا علی کے گھر جاتی ہیں تو سیدنا حسن حسین اور بی بی زینب فاطمہ کو گلے لگا لیتی ہیں

سیدنا علی سے درخواست کرتی ہیں کہ ان بچوں کے سامنے آپ مجھے کبھی

فاطمہ مت کہئیے گا

انہیں اس سے ان کی ماں یاد آ جائے گی

میں اس گھر میں ان کی ماں بن کر نہیں آئی بلکہ کنیز بن کر آئی ہوں

میرا یہ مقام نہیں کہ ان کی ماں کی جگہ لے سکوں

ان کے چار بیٹے ہوئے اس لیے انہیں ام البنین بھی کہتے مطلب بیٹوں کی ماں

اپنے بیٹوں کو ہمیشہ حسن حسین کی اطاعت کا حکم دیا ادب سکھایا اور کہا جو وہ کہیں بس حکم بجا لانا ہے بحث نہیں کرنییہ اہلبیت ہیں ہم ان کے نوکر ہیں

چار بیٹوں میں عباس ابن علی، عبدالله ابن علی، جعفر ابن علی اور عثمان ابن علی تھے

سيدنا عباس لشکر حسین کے سپہ سالار بھی رہے شجاعت میں یہ ایک مقام رکھتے تھے، دونوں ہاتھوں سے تلوار چلاتے تھے

جنگ صفین میں سیدنا علیؓ نے ان کو بھیجا تو محمد بن حنفیہ کہتے کہ مولا آپ صرف عباس کو کیوں آگے بھیجتے ہیں تو سیدنا عباس کہنے لگے حسن حسین میرے ابا کی آنکھیں ہیں اور میں ان کا بازو اور بازو ہمیشہ آنکھوں کی حفاظت کرتے ہیں

حالانکہ عمر میں حسن و حسین سے چھوٹے تھے

مطلب کہ یہ سوال بھی نہیں بنتا، ماں کی تربیت ہر مقام پر جھلکتی تھی

واقعہ کربلا میں جب ایک ایک کرکے لشکر حسین کے سپاہی شہید ہوتے گئے تو سیدنا عباس نے حضرت امام حسین سے درخواست کی کہ مجھے جانے دیں سیدنا امام حسین ان سے تلواریں لے لیتے ہیں کہ بس عباس تم پانی لے آؤ

آپ پانی لینے جاتے ہیں تو یزیدی لشکر ان پر حملہ کر دیتا ہے دونوں بازو کاٹ دئیے جاتے ہیں

امام عالی مقام کی آنکھیں بھر آتی ہیں

سيدنا عباس حضرت امام حسین سے درخواست کرتے ہیں کہ میرے گھٹنے سے تیر نکال دیں اور کہتے ہیں کہ میری والدہ سے کہہ دیجئیے گا کہ عباس کے دونوں بازو نہیں تھے اس لیے صرف آپ کو تیر نکالنے کا کہایہ وہ ادب تھا وہ اطاعت تھی جو سیدہ ام البنین کی تربیت تھی جنہوں نے ساری زندگی نبی کے اس گھرانے کی کنیز بن کر گزار دی آپ کے چاروں بیٹے اس جنگ میں شہید ہو گئے

حضرت علی کے سات بیٹوں نے میدان کربلا میں جام شہادت پائی

جس میں 4 سیدہ ام البین کے فرزندان تھے جو لشکر حسین کا نہ صرف حصہ بنے بلکہ امام عالی مقام پر اپنی جان تک قربان کر دی اور ساری عمر کبھی زبان پر کوئی سوال نہ لائے

سیدہ ام البنین کو جب بیٹوں کی شہادت کی خبر ملی تو کہا عباس شہید ہوا جعفر شہید ہوا عثمان شہید ہوا عبد الله بھی شہید ابوبکر شہید ہوا عمر شہید ہو گیا

فرمانے لگی سب چھوڑیں میرے حسین کا بتائیں تو بتایا کہ وہ بھی شہید ہو گئے تو کہنے لگی کیا میرے بیٹے حسین سے پہلے شہید ہوئے کہ بعد میں تو بتایا کہ نہیں وہ پہلے شہید ہوئے اور امام عالی مقام کی حفاظت کے لئے خوب لڑے تو شکر ادا کیا کہ انہوں نے بیشک حق ادا کر دیا

یہ وہ ماں تھی جو اہلبیت کے مقام کو سمجھتی تھی جس نے اپنے سارے بیٹوں کو ساری عمر صرف اطاعت سکھائی ادب سکھایا خود کو اس گھر کی کنیز بنایا

خدا ہم سب کو اہلبیت کا مقام سمجھنے اور اس ادب و اطاعت کی ہدایت فرمائے جو سیدہ ام البینین نے اپنی اولاد کو سکھایا

( آمین )

27/06/2026

لوگوں میں بھی دیمک کی صلاحیت ہوتی ہے، وہ کھا جاتے ہیں دوسروں کو !

🙂🥀

26/06/2026

صدیاں حسین کی ہیں زمانہ حسین کا ❤️🙌🏻

26/06/2026

عُمَر بْن ٱلْخَطَّاب ❤️🚩

Address

Jeddah

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Poetry Lover's posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share