Urdu by Afsheen

Call Directions Contact the establishment

Urdu by Afsheen یہ صفحه اردو ادب سے دلچسپی رکھنے والے باذوق لوگوں کے لئے ہے.اس کے علاوہ اردو او لیول اور اے لیول کے طلباء و طالبات بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور

02/10/2026
27/09/2026

ڈرامہ "آپ کی عزت" نے ریکارڈ توڑ مقبولیت حاصل کی ۔اس کی مقبولیت کا یہ عالم رہا کہ شروع سے ہی لوگوں نے اپنی مختلف آراء دینی شروع کر دیں بلکہ اس بارے میں بھی بہت منفی رویوں کا اظہار کیا ۔

میں نے کئی مرتبہ کہا کہ عمیرہ احمد کی تحریر پر اعتبار کریں انہوں نے پہلے بھی کبھی مایوس نہیں کیا ۔جب بھی لکھا معاشرتی اور مذہبی حدود کی بات کی ۔

یہ ڈرامہ بھی بہت خوبصورتی سے ختم ہوا ۔اس میں ایک بیوی کی حیثیت سے عورت کے اس کرب کو بیان کیا ہے جو ایک عام عورت کو بیوی کی حیثیت سے جھیلنا پڑتا ہے اور شوہر اس کرب و اذیت سے بے خبر ہوتا ہے۔

عزت نفس ہر ذی نفس کو عزیز ہوتی ہے عزت نفس پر لگنے والی چوٹ روح تک ہلا دیتی ہے اور ہمارے ہاں مذاق کرنے کے نام پر بیوی کا مذاق اڑانا عام ہے۔
یہ درد بے شمار عورتوں کو سہنا پڑتا ہے جس پر عورت بے یقینی کا شکار ہو جاتی ہے ۔
بینا نے جو قدم اٹھایا وہ انتہائی غلط تھا جس پر وہ شدید شرمندگی اور پچھتاوے کا شکار ہے لیکن اس کے پیچھے بھی وجہ وہ ہی تھی ،عزت نفس کا مسلسل مجروح ہونا۔


ایک ماں کی حیثیت سے بھی بے شمار گھروں کی نمائندگی کی گئی ہے جس میں انجانے میں ایک ماں نفسیاتی طور پر اس وقت خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگتی ہے جب بیٹے کی شادی ہوتی اور اس ذہنی کشمکش کے نتیجے میں بیٹے اور بہو کے بیچ میں آ جاتی ہے۔
ایک نئے رشتے میں عورت کے ساتھ ساتھ مرد کو بھی وقت چاہئیے ہوتا ہے کہ وہ اپنے نئے رشتے کو وقت دے ۔

اس ڈرامے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عورت مرد کی عزت ہے تو عورت اپنی بھی تو عزت ہے تو کیا عزت کی عزت لازم نہیں۔

کوئی بھی ہو کسی کا بھی مذاق اڑانا غیر اخلاقی عمل ہے جس کی ہمارے مذہب میں کوئی اجازت نہیں ۔

گھر میں توازن رکھنا اصل میں مرد کی زمہ داری ہے لیکن ہر ایک کا فرض ہے کہ دوسرے کی عزت نفس کا خیال رکھے۔

اکثر یہ سوال کیا جاتا ہے کہ ہمارے ہاں اب طلاقیں اتنی زیادہ کیوں ہو رہی ہیں تو اس کی بھی بہت بڑی وجہ بے یقینی اور جو ڈرامے میں مذکورہ حالات کے نتیجے میں پیدا ہوتی ہے۔

اس لئیے درست ہے وقت پر دونوں فریقوں اپنی اور ایک دوسرے کی عزت نفس مجروح ہونے سے بچائیں کہ اسلام میں میاں بیوی کو ایک دوسرے کا لباس قرار دیا گیا ہے ۔
افشین شہریار

07/09/2026

ڈرامہ آپ کی عزت کیا شروع ہوا لوگوں کی آراء کا تانتا بندھ گیا حالانکہ رائے تب دی جانی چاہیے جب ڈرامہ ختم جائے ۔
عمیرہ احمد ایک ذمہ دار لکھاری ہیں ڈرامے کے ناظرین ان کے معیار سے اچھی طرح واقف ہیں لیکن اس کا کیا کیا جائے کہ ہمیں بولنے کی جلدی ہوتی ہے اور تو اور یوٹیوب پر بھی میں اور تو سب شروع ہوگئے حالانکہ ادھوری بات پر شور مچایا جانا شعور کے منافی ہے.

قلم کی ذمہ داری بہت مقدس ہے اس لئیے ڈرامہ مکمل ہونے دیں ویسے بھی ادھوری بات کے درمیان میں بولنا اخلاق کے خلاف ہے

Address

Lahore

Telephone

+923008423664

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urdu by Afsheen posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to Urdu by Afsheen:

Shortcuts

Share