Dard_e_aashoob

Dard_e_aashoob poetry page

07/08/2023

اپنی ساری کاوشوں کو رائیگاں میں نے کیا

میرے اندر جو نہ تھا اس کو بیاں میں نے کیا

سر پہ جب سایا رہا کوئی نہ دوران سفر

اس کی یادوں کو پھر اپنا سائباں میں نے کیا

اب یہاں پر سانس تک لینا مجھے دشوار ہے

کس تمنا پر زمیں کو آسماں میں نے کیا

لمحہ لمحہ وقت کے ہاتھوں کیا خود کو سپرد

سب گنوا بیٹھا تو پھر فکر زیاں میں نے کیا

جب نہ اس کے اور میرے درمیاں کچھ بھی رہا

خود کو ہی پھر اس کے اپنے درمیاں میں نے کیا

دونوں چپ تھے زور سے چلتی ہوا کے سامنے

پھر اچانک خشک پتوں کو زباں میں نے کیا

06/08/2023
04/08/2023

جہان بھر کی تمام آنکھیں نچوڑ کر جتنا نم بنے گا
یہ کل ملا کر بھی ہجر کی رات میرے گریہ سے کم بنے گا

میں دشت ہوں یہ مغالطہ ہے نہ شاعرانہ مبالغہ ہے
مرے بدن پر کہیں قدم رکھ کے دیکھ نقش قدم بنے گا

ہمارا لاشہ بہاؤ ورنہ لحد مقدس مزار ہوگی
یہ سرخ کرتا جلاؤ ورنہ بغاوتوں کا علم بنے گا

تو کیوں نہ ہم پانچ سات دن تک مزید سوچیں بنانے سے قبل
مری چھٹی حس بتا رہی ہے یہ رشتہ ٹوٹے گا غم بنے گا

مجھ ایسے لوگوں کا ٹیڑھ پن قدرتی ہے سو اعتراض کیسا
شدید نم خاک سے جو پیکر بنے گا یہ طے ہے خم بنے گا

سنا ہوا ہے جہاں میں بے کار کچھ نہیں ہے سو جی رہے ہیں
بنا ہوا ہے یقیں کہ اس رائیگانی سے کچھ اہم بنے گا

کہ شاہزادے کی عادتیں دیکھ کر سبھی اس پر متفق ہیں
یہ جوں ہی حاکم بنا محل کا وسیع رقبہ حرم بنے گا

میں ایک ترتیب سے لگاتا رہا ہوں اب تک سکوت اپنا
صدا کے وقفے نکال اس کو شروع سے سن ردھم بنے گا

سفید رومال جب کبوتر نہیں بنا تو وہ شعبدہ‌ باز
پلٹنے والوں سے کہہ رہا تھا رکو خدا کی قسم بنے گا

عمیر نجمی

03/08/2023

(خواب)
میں نے خواب دیکھا تھا
کہ خواب نگر سے نکل کر
حقیقت کی روشنی میں
خود کو روشن دیکھوں گا
اور اس روشنی میں میرے ساتھ
خواب نگر کی اک شہزادی ہوگی
وہ شہزادی جسے پانے کی خواہش
ہر خواب دیکھنے والا کرے
ہر آئینہ دیکھنے والا کرے
مگر
میں ہی خوشنصیب شخص ہوؤں
جسے وہ اپنے دل و جان میں بسائے
پھر سوچتا ہوں کہ
معجزات کا تو زمانہ گزرا
اب معجزے نہیں حادثے ہوتے ہیں
خوابوں میں رنگ برنگی دنیا ہوتی ہے
جو آنکھ کھلتے ہی بکھر جاتی ہے
اور پھر کبھی دوبارہ نہیں دکھتی
روز ٹوٹتے ہیں خواب
روز بکھرتے ہیں شیرازے
روز کرچیاں اٹھاتا ہوں
روز زخم کھاتا ہوں
م ت

09/07/2023

سورت فاطر

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dard_e_aashoob posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category