Fact Pulse

Fact Pulse 📰 News | 📚 History | 🎥 Informative Videos
علم، تاریخ اور حقائق پر مبنی مواد
📌 For educational purposes only
⚖️ Fair use & credit respected

28/09/2026

مذاق وہ ہوتا ہےجس میں بولنے اور سننے والا دونوں ہنس رہے ہوں ، اگر بولنے والا ہنس رہا ہو اور سننے والا تکلیف محسوس کر رہا ہو تو اس کو مذاق نہیں بلکہ طنز اور دل آزاری کہتے ہیں۔۔!!

11/09/2026

ہر شخص کو دوسرے کی زندگی بہتر لگتی ہے، حالانکہ ہر بندہ اپنی زندگی میں کسی نہ کسی پریشانی میں مبتلا ہے...!!

🤲 دعائے خیر کی اپیلایلیٹ ٹیم راجن پور کے جوانوں کو چاچڑاں شریف پل پر حادثہ پیش آنے کی اطلاع ہے۔تمام دوستوں سے خصوصی دعاؤ...
10/09/2026

🤲 دعائے خیر کی اپیل

ایلیٹ ٹیم راجن پور کے جوانوں کو چاچڑاں شریف پل پر حادثہ پیش آنے کی اطلاع ہے۔

تمام دوستوں سے خصوصی دعاؤں کی اپیل ہے۔
اللہ پاک اپنے فضل و کرم سے تمام جوانوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے، ہر نقصان اور تکلیف سے محفوظ فرمائے اور جو بھی متاثر ہوئے ہیں انہیں جلد صحت و سلامتی عطا فرمائے۔

یا اللہ! سب کی حفاظت فرما۔ آمین ثم آمین 🤲

چھپکلی سے ڈرنے والی !ایک نازک لڑکی جب ماں بنتی ہے تو اولاد کی خاطر دنیا کے مگر مچھوں سے بھی لڑ جاتی ہے۔
10/09/2026

چھپکلی سے ڈرنے والی !
ایک نازک لڑکی جب ماں بنتی ہے تو اولاد کی خاطر دنیا کے مگر مچھوں سے بھی لڑ جاتی ہے۔

09/09/2026

I got over 50 reactions on my posts last week! Thanks everyone for your support! 🎉

ایک دعا… ہمارے نوجوانوں کے نام! 🤲اللہ کرے ہمارے نوجوان جھگڑوں، فساد اور تشدد کی زندگی سے نکل کر علم، شعور، کھیل اور کردا...
06/09/2026

ایک دعا… ہمارے نوجوانوں کے نام! 🤲

اللہ کرے ہمارے نوجوان جھگڑوں، فساد اور تشدد کی زندگی سے نکل کر علم، شعور، کھیل اور کردار کی دنیا میں قدم رکھیں۔

وہ اپنی زندگی میں اسٹار بنیں، والدین کا نام روشن کریں اور اپنے معاشرے کے لیے فخر بنیں۔ ❤️

ہم سب دعا کریں کہ اللہ اس بھائی کی دعا بھی قبول فرمائے اور ہر ماں باپ کی اپنے بچوں کے لیے کی گئی دعاؤں کو شرفِ قبولیت بخشے۔

کھیل محبت سکھائے، بھائی چارہ بڑھائے اور نوجوانوں کو ایک روشن مستقبل کی طرف لے جائے۔

اللہ سب کے بچوں کو محفوظ، مضبوط، باکردار اور کامیاب بنائے۔ آمین 🤲

🇵🇰 پاکستان زندہ باد!

ہزار عنوان گفتگو تھے رہ گئے یہ سوچ سوچ کےیہ بات اسے ناگوار ہوگی یہ لفظ اسے ناپسند ہو گا۔
06/09/2026

ہزار عنوان گفتگو تھے رہ گئے یہ سوچ سوچ کے
یہ بات اسے ناگوار ہوگی یہ لفظ اسے ناپسند ہو گا۔

صرف استاد کو قصوروار ٹھہرانا… کیا یہ انصاف ہے؟تعلیمی نظام کی ناکامی کے پیچھے کئی عوامل ہیں—والدین کی عدم دلچسپی، بچوں کا...
05/09/2026

صرف استاد کو قصوروار ٹھہرانا… کیا یہ انصاف ہے؟

تعلیمی نظام کی ناکامی کے پیچھے کئی عوامل ہیں—والدین کی عدم دلچسپی، بچوں کا اپنا رویہ، گھریلو ماحول، معاشرتی حالات، اداروں کا نظام، نصاب اور بہت کچھ۔

لیکن ان تمام عوامل کو نظرانداز کرکے صرف ایک فیکٹر کو ہٹ کرنا کہ "اساتذہ قصوروار ہیں"، میرے نزدیک معاشرے کی بے حسی اور تعلیمی حقیقتوں سے لاعلمی کی علامت ہے۔

ذرا سوچیے!

وہی استاد جن سے پڑھ کر آج لوگ اسمبلیوں تک پہنچے، وزیر بنے، وزیراعظم بنے، بڑے بڑے عہدوں پر فائز ہوئے، مختلف کورسز اور ڈگریاں حاصل کیں—یہ سب خود بخود تو نہیں ہوا ہوگا؟
ان کے پیچھے بھی کوئی استاد ہی تھا!

اگر واقعی تعلیمی نظام میں تبدیلی لانی ہے تو صرف استاد کو الزام دینے کے بجائے نصاب اور نظامِ تعلیم پر بھی بات کریں۔

ہمارے بچوں پر ایسے مشکل اور غیر ضروری طور پر بوجھل کورسز ڈال دیے گئے ہیں جنہیں سمجھنے اور سمجھانے کے لیے ایک مضبوط تعلیمی بنیاد، وقت اور تجربہ درکار ہے۔

دوسری طرف استاد کے ہاتھ بھی کئی جگہ باندھ دیے گئے ہیں:

No Fail… No Pass…
بچے کو ہر حال میں آگے بڑھانا ہے، محبت سے رکھنا ہے، حاضری پوری کرانی ہے، مگر عملی اختیار محدود ہے۔

اور والدین؟

حقیقت یہ ہے کہ بہت سے والدین کو یہ بھی معلوم نہیں ہوتا کہ ان کا بچہ کس کلاس میں پڑھ رہا ہے۔
کئی بچے ہفتے میں ایک، دو بلکہ تین دن سکول نہیں آتے۔
ایسے طالب علم کی غیر حاضری، کمزور تیاری اور تعلیمی نتائج کی مکمل ذمہ داری صرف استاد پر کیسے ڈال دی جائے؟

استاد جادوگر نہیں ہوتا۔

وہ اپنا فرض ادا کرسکتا ہے، مگر والدین کی ذمہ داری، بچے کی محنت، ماحول، حاضری، نصاب اور ادارے کے نظام کو وہ اکیلا تبدیل نہیں کرسکتا۔

اور ایک تلخ حقیقت یہ بھی ہے کہ ہمارے بعض پرائیویٹ اور PEF ادارے بھی تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے بجائے کئی جگہ مسئلے کو مزید پیچیدہ کر رہے ہیں۔

لہٰذا اگر واقعی تبدیلی چاہتے ہیں تو
الزام نہیں، اصلاح کریں۔

نصاب آسان، بامقصد اور بچوں کی ذہنی سطح کے مطابق بنائیں۔
اساتذہ کو تربیت اور وسائل دیں۔
والدین کو ذمہ دار بنائیں۔
بچوں میں پڑھنے کا شوق پیدا کریں۔
اور استاد کو ہر ناکامی کا واحد مجرم سمجھنے کے بجائے پورے نظام کو دیکھیں۔

تعلیم ایک مشترکہ ذمہ داری ہے۔
استاد اکیلا پورا معاشرہ نہیں بدل سکتا۔

خدارا، استاد کو موردِ الزام بنانے سے پہلے نظامِ تعلیم کو آئینہ دکھائیں۔

04/09/2026

"غربت انسان کا عیب نہیں، مگر معاشرہ اکثر غربت کو ہی سب سے بڑا عیب سمجھ لیتا ہے."

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fact Pulse posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share