Yes "I am Married"

Yes "I am Married" Awesome Jokes, Clips, and images. LIKE & SHARE our stuff with your best friends on FB. http://www.fa
(1)

Place of sharing fun and Joy, be part of our FB family,
https://www.facebook.com/YesiAmMarried

05/06/2026

سوچتا ہوں..
خود سے مل لوں کسی دن..
پھر سوچتا ہوں...
کیا کہونگا کہاں تھا اتنے دن

عوام۔کے لئیے ایک اور خطرہیہ لائیسنس پیدل چلنے والوں کو دیا جاتا تھا۔ اب اگر ھماری سرکار کے ھاتھ لگ گیا تو
05/06/2026

عوام۔کے لئیے ایک اور خطرہ
یہ لائیسنس پیدل چلنے والوں کو دیا جاتا تھا۔ اب اگر ھماری سرکار کے ھاتھ لگ گیا تو

27/05/2026
Coming Soon
16/05/2026

Coming Soon

21 April
21/04/2026

21 April

15/04/2026

Write a word
that
ends with
J

تصاویر اشعار دستِ ضروریات میں بٹتا چلا گیامیں بے پناہ شخص تھا گھٹتا چلا گیاپیچھے ہٹا میں راستہ دینے کے واسطےپھر یوں ہوا ...
12/04/2026

تصاویر اشعار

دستِ ضروریات میں بٹتا چلا گیا
میں بے پناہ شخص تھا گھٹتا چلا گیا

پیچھے ہٹا میں راستہ دینے کے واسطے
پھر یوں ہوا کہ راہ سے ہٹتا چلا گیا

عجلت تھی اس قدر کہ میں کچھ بھی پڑھے بغیر
اوراق زندگی کے پلٹتا چلا گیا

جتنی زیادہ آگہی بڑھتی گئی مری
اتنا درونِ ذات سمٹتا چلا گیا

کچھ دھوپ زندگی کی بھی بڑھتی چلی گئی
اور کچھ خیالِ یار بھی چھٹتا چلا گیا

اجڑے ہوئے مکان میں کل شب ترا خیال
آسیب بن کے مجھ سے لپٹتا چلا گیا

اس سے تعلقات بڑھانے کی چاہ میں
فہمیؔ میں اپنے آپ سے کٹتا چلا گیا

صائمہ خان کا طریقہ واردات : بھائی رزق کی بے حرمتی ہوتی ہے  آپ جوس پی لیں ۔۔۔۔ کچھ روز قبل لاہور میں اکیلی خاتون نے آن لا...
12/04/2026

صائمہ خان کا طریقہ واردات :
بھائی رزق کی بے حرمتی ہوتی ہے آپ جوس پی لیں ۔۔۔۔ کچھ روز قبل لاہور میں اکیلی خاتون نے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو لوٹ لیا ، مگر چند گھنٹوں میں پولیس نے کیسے گرفتار کیا ؟ ۔۔۔۔ ذیشان لاہور میں آن لائن ٹیکسی چلاتے ہیں وہ جوہر ٹاؤن میں موجود تھے کہ انہیں صائمہ خان نامی خاتون نے بک کیا انہوں نے کال کی تو خاتون نے انہیں ڈاکٹرز ہسپتال بلایا وہ چند منٹ میں وہاں پہنچے ۔ صائمہ انہیں ہسپتال سے باہر نکلتی نظر آئی وہ بظاہر ایک مریضہ لگ رہی تھی اور ذرا لنگڑا کر چل رہی تھی ، گاڑی کے قریب آکر اس نے بتایا کہ اس نے ڈرائیو بک کی ہے ساتھ ہی اس نے ذیشان صاحب سے فرنٹ سیٹ پر بیٹھنے کی اجازت مانگی کیونکہ اسکی ریڑھ کی ہڈی میں مسئلہ تھا ۔ گاڑی میں بیٹھتے ہی خاتون نے سیٹ ذرا پیچھے کی جانب اور سیدھی کرلی وہ ثابت کرنا چاہتی تھی کہ وہ واقعی مریضہ ہے ۔ خاتون نے ذیشان کو کھوکھر چوک چلنے کو کہا اس دوران صائمہ خان نے جوس کا پیکٹ نکالا اور ایک ڈسپوزل گلاس میں خود پیا اور ایک اور گلاس میں ڈال کو ذیشان صاحب کو دیا تو انہوں نے معذرت کر لی ، مگر خاتون اصرار کرتی رہی ، آخر ذیشان صاحب نے جوس والا گلاس لے لیا مگر سامنے ڈیش بورڈ میں بنی گلاس کی جگہ پر رکھ دیا تو خاتون بولی ، بھائی جان جوس پی لیں اس میں کچھ نہیں ڈالا میں نے، اور رزق کی بے قدری ہوتی ہے ،چنانچہ ذیشان صاحب نے دو گھونٹ جوس کے پی لیے اور باقی واپس رکھ دیا اتنی دیر میں یہ کھوکھر چوک پہنچ گئے ۔ ذیشان صاحب نے خاتون سے کہا مجھے کرایہ دیں اور آپ اتر جائیں کیونکہ مجھے اور رائیڈ مل رہی ہے مگر خاتون نے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا وہ ذرا ٹائم گزارنا چاہتی تھی ۔ جب ذیشان صاحب نے خاتون کو سختی کے ساتھ کرایہ دینے کو کہا تو اس نے کہا ٹھیک ہے آپ مجھے سامنے پمپ پر اتار دیں جب ذیشان گاڑی کو پمپ پر لے کر پہنچے تو نیم ہوش تھے یقینا خاتون نے گیم ڈال دی تھی ۔ اسکے بعد خاتون نے نیم بے ہوش ذیشان صاحب سے فون کا پاس ورڈ پوچھا تو انہوں نے وہ بھی بتا دیا اور خاتون انکا آئی فون جیب اور گاڑی کے ڈیش بورڈ میں پڑے کچھ پیسے لے کر رفو چکر ہو گئی ، اس دوران پون گھنٹا گزر گیا تو پمپ کے گارڈ نے آکر ذیشان صاحب کو گاڑی ہٹانے کا اشارہ کیا لیکن انکی حالت دیکھی تو اور باقی عملے کو اکٹھا کر لیا 1122 کو کال کی گئی کہ شاید انکی طبیعت خراب ہو گئی ہے ۔ 1122 کی ٹیم فوری پہنچی اور ذیشان صاحب کو ہوش میں لانے کی کوشش ہونے لگ ، قسمت اچھی تھی کہ انہوں نے جوس کے صرف دو گھونٹ لیے تھے ورنہ پورا گلاس پیتے تو شاید 2 دن ہوش میں نہ آتے یا خدانخواستہ کبھی ہوش میں نہ آتے ۔۔۔ اس دوران انہوں نے اپنے بھائی کو اور 15 کو کال کر لی، پولیس بھی پہنچ گئی ، یہاں یہ بات قابل تحسین ہے کہ پولیس نے ذیشان صاحب کے ساتھ ہوئی واردات کا احوال جان کر فوری رسپونس دیا ان سے آئی فون کا آئی ای ایم آئی اور سم نمبر لے لیا گیا ۔ پمپ کی سی سی ٹی وی ویڈیوز نکال لی گئیں ۔ ابھی ویڈیوز کو دیکھا جارہا تھا کہ ٹریکر پر آئی فون کی لوکیشن شو ہو گئی پولیس فوری اس مقام پر پہنچی تو دور سے دیکھا کہ سی سی ٹی وی ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون سڑک پر کھڑی تھی اور اسی موبائل فون کو استعمال کررہی تھی اصل میں وہ نہ صرف ذیشان صاحب کا جاز کیش خالی کر چکی تھی بلکہ انکے نمبر پر جازکیش سے لون بھی لے چکی تھی اور اب ساری رقم کیش نکلوانے کے چکر میں جاز کیش شاپ ڈھونڈ رہی تھی ۔پولیس نے تسلی کے بعد فوری طور پر خاتون کو حراست میں لے لیا ، جس نے تھانے میں اپنے جرم کا اعتراف کر لیا اور انکشاف کیا کہ وہ بہاولپور کی رہنے والی ، پڑھی لکھی مگر آئیس اور چر۔س کی عادی ہے ۔ وہ دو سال سے ایسے وارداتیں کر رہی ہے ۔ کچھ عرصہ قبل دبئی بھی گئی تھی وہیں لت میں پڑ گئی اور پھر واپس پاکستان آ گئی کیونکہ یہاں لوگوں کو فراڈ سے لوٹنا بہت آسان لگا تھا ۔۔ پولیس نے خاتون ملزمہ کو چالان کرکے جیل بھجوا دیا ہے دیکھیں اب اس چر۔سی حسینہ صائمہ خان کے ساتھ کیا ہوتا ہے
منقول

03/04/2026

*موجودہ مشاھدے اور جدید تحقیق کے مطابق*
دنیا کے کسی بھی 2 ملکوں کی جنگ کا سب سے زیادہ اثر 3 ملکوں پر پڑتا ہے،
دو جنگ لڑنے والے اور تیسرا *پاکستان*

Address

Lahore
54770

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Yes "I am Married" posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category