25/08/2026
کیا واقعی ChatGPT پانی پی رہا ہے؟ 💧🤖
آج کل ایک بات بڑی تیزی سے گردش کر رہی ہے کہ ChatGPT پانی پی رہا ہے۔ تو اس کا جواب ہے جی ہاں مگر ڈائریکٹ ہی ان ڈائریکٹ۔۔اصل بات یہ ہے کہ ChatGPT خود پانی نہیں پیتا۔ اسے چلانے والے بڑے ڈیٹا سینٹرز کے سرورز بہت زیادہ حرارت پیدا کرتے ہیں، اور بعض ڈیٹا سینٹرز میں ان سرورز کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے پانی استعمال ہوتا ہے۔
اسی کو عام زبان میں کہا جا رہا ہے کہ AI یا ChatGPT پانی استعمال کرتا ہےدلچسپ بات یہ ہے کہ بعض اندازوں کے مطابق 2030 تک AI سے متعلق پانی کا سالانہ استعمال تقریباً 9.3 ٹریلین لیٹر تک پہنچ سکتا ہے۔
ذرا اس مقدار کو عام انسان کے پینے کے پانی سے سمجھیں۔
اگر ایک انسان روزانہ اوسطاً 2 لیٹر پانی پیتا ہے تو 9.3 ٹریلین لیٹر پانی تقریباً 1.27 کھرب انسانوں کے ایک سال کے پینے کے پانی کے برابر بنتا ہے۔
اور اگر کوئی شخص روزانہ 5 لیٹر پانی پیتا ہو تو یہی مقدار تقریباً 51 ارب انسانوں کے ایک سال کے پینے کے پانی کے برابر بنتی ہے۔
آنے والے برسوں میں AI کی ترقی کے ساتھ پانی اور توانائی کا استعمال بھی ایک اہم ماحولیاتی مسئلہ بن سکتا ہے۔ 🌍💧