Ehsas

Ehsas ♡Heartless♡ this page is about poetry

دسمبر چل پڑا گهر سےسنا ہے پہنچنے کو ہےمگر اس بار کچھ یوں ہےکہ میں ملنا نہیں چاہتاستمگر سےمیرا مطلب--- دسمبر سےکبهی آزردہ...
04/12/2017

دسمبر چل پڑا گهر سے
سنا ہے پہنچنے کو ہے
مگر اس بار کچھ یوں ہے
کہ میں ملنا نہیں چاہتا
ستمگر سے
میرا مطلب--- دسمبر سے
کبهی آزردہ کرتا تها
مجهے جاتا دسمبر بهی
مگر اب کے برس ہمدم
بہت ہی خوف آتا ہے
مجهے آتے دسمبر سے
دسمبر جو کبهی مجهکو
بہت محبوب لگتا تها
وہی سفاک لگتا ہے
بہت بیباک لگتا ہے
ہاں اس سنگدل مہینے سے
مجهے اب کے نہیں ملنا
قسم اسکی... نہیں ملنا
مگر سنتا ہوں یہ بهی میں
کہ اس ظالم مہینے کو
کوئی بهی روک نہ پایا
نہ آنے سے، نہ جانے سے
صدائیں یہ نہیں سنتا
وفائیں یہ نہیں کرتا
یہ کرتا ہے فقط اتنا
سزائیں سونپ جاتا ہے Kamran

لے لی ہم نے زمانے کی . کئی بار تلاشی دل تم کو دیا تھا . تیرے پاس ہی ہوگا
14/11/2017

لے لی ہم نے زمانے کی . کئی بار تلاشی
دل تم کو دیا تھا . تیرے پاس ہی ہوگا

آنسوؤں کی بارش میںچاھے دل کے ہاتھوں میںھجر کے مسافر کےپاؤں تک بھی چھو آؤجس کو لوٹ جانا ھواس کو دور جانے سےراستہ بدلنے سے...
12/11/2017

آنسوؤں کی بارش میں
چاھے دل کے ہاتھوں میں
ھجر کے مسافر کے
پاؤں تک بھی چھو آؤ
جس کو لوٹ جانا ھو
اس کو دور جانے سے
راستہ بدلنے سے
دور جا نکلنے سے
کون روک سکتا ھے ؟؟Kamran butt

10/11/2017
کیا سمجھیں گے یہ میرے روگگونگے, بہرے ,اندھے,  لوگ...::ان کے"" آگے"" سب بیکار ہیں "آہیں ..ماتم۔۔۔ سوگ ...!!!
21/09/2017

کیا سمجھیں گے یہ میرے روگ
گونگے, بہرے ,اندھے, لوگ...::

ان کے"" آگے"" سب بیکار ہیں
"آہیں ..ماتم۔۔۔ سوگ ...!!!

اپنے "زخموں" کو "خود" ہی رفو کرتا ہوں ,,,,;;"تم" زرا ""درد"" کا................ دھاگہ پرو دو....!!
21/09/2017

اپنے "زخموں" کو "خود" ہی رفو کرتا ہوں ,,,,;;

"تم" زرا ""درد"" کا................ دھاگہ پرو دو....!!

20/09/2017

وکھرے عِشق دے__، قیدی ویکھے..

چُمدے جو____، زنجیراں نُوں.. !

14/09/2017

جیسے جیسے وقت گزرتا گیا، مجھے سمجھ آتی گئی کہ اگر میں Rs. 3000 کی گھڑی پہنوں یا Rs. 30000 کی، دونوں وقت ایک جیسا ہی بتائیں گی۔۔!

میرے پاس Rs. 3000 کا بیگ ہو یا Rs. 30000 کا، اس کے اندر کی چیزیں تبدیل نہیں ہوں گی ۔ ۔ !

میں 300 گز کے مکان میں رہوں یا3000 گز کے مکان میں، تنہائی کا احساس ایک جیسا ہی ہوگا ۔ ۔ !

آخر میں مجھے یہ بھی پتہ چلا کہ اگر میں بزنس کلاس میں سفر کروں یا اکانومی کلاس میں، میں اپنی منزل پر اسی مقررہ وقت پر پہنچوں گا۔ ۔ !

اس لئے اپنی اولاد کو مالدار ہونے کی ترغیب مت دو بلکہ ان کو یہ سکھاؤ کہ وہ خوش کس طرح رہ سکتے ہیں اور جب بڑے ہوں تو چیزوں کی قدر کو دیکھیں قیمت کو نہیں ۔۔۔۔۔۔

دل کو دنیا سے نہ لگاؤ کہ وہ فانی ہے،
بلکہ آخرت سے چمٹ جاؤ کیونکہ وہ باقی رہنے والی ہے۔۔۔۔

فرانس کا ایک وزیر تجارت کہتا تھا؛

برانڈڈ چیزیں مارکیٹنگ کی دُنیا کا سب سے بڑا جھوٹ ہوتی ہیں جنکا مقصد تو امیروں سے پیسہ نکلوانا ہوتا ہے مگر غریب اس سے بہت متاثر ہو رہے ہوتے ہیں۔

کیا یہ ضروری ہے کہ میں Iphone اُٹھا کر پھروں تاکہ لوگ مجھے ذہین اور سمجھدار مانیں؟

کیا یہ ضروری ہے کہ میں روزانہ Mac یا Kfc کھاؤں تاکہ لوگ یہ نا سمجھیں کہ میں کنجوس ہوں؟

کیا یہ ضروری ہے کہ میں روزانہ دوستوں کے ساتھ اٹھک بیٹھک Downtown Cafe پر جا کر لگایا کروں تاکہ لوگ یہ سمجھیں کہ میں خاندانی رئیس ہوں؟

کیا یہ ضروری ہے کہ میں Gucci, Lacoste , Adidas یا Nike سے کپڑے لیکر پہنوں تو جینٹل مین کہلایا جاؤں گا؟

کیا یہ ضروری ہے کہ میں اپنی ہر بات میں دو چار انگریزی کے لفظ ٹھونسوں تو مہذب کہلاؤں؟

کیا یہ ضروری ہے کہ میں Adele یا Rihanna کو سنوں تو ثابت کر سکوں کہ میں ترقی یافتہ ہو چکا ہوں؟

نہیں یار!!!

میرے کپڑے عام دکانوں سے خریدے ہوئے ہوتے ہیں،
دوستوں کے ساتھ کسی تھڑے پر بھی بیٹھ جاتا ہوں،
بھوک لگے تو کسی ٹھیلے سے لیکر کھانے میں بھی عار نہیں سمجھتا،

اپنی سیدھی سادی زبان بولتا ہوں۔

چاہوں تو وہ سب کر سکتا ہوں جو اوپر لکھا ہے
لیکن۔۔۔۔
میں نے ایسے لوگ دیکھے ہیں جو میری Adidas سے خریدی گئی ایک قمیص کی قیمت میں پورے ہفتے کا راشن لے سکتے ہیں۔

میں نے ایسے خاندان دیکھے ہیں جو میرے ایک Mac برگر کی قیمت میں سارے گھر کا کھانا بنا سکتے ہیں۔

بس میں نے یہاں سے راز پایا ہے کہ پیسے سب کچھ نہیں، جو لوگ ظاہری حال

تجھے کیا لگتا ہے مجھے تیری یاد نہیں آتی___بهلا کوئی اپنی بربادی کو بھی بھول سکتا ہے___
13/09/2017

تجھے کیا لگتا ہے مجھے تیری یاد نہیں آتی___
بهلا کوئی اپنی بربادی کو بھی بھول سکتا ہے___

اس مخلوق کے بارے میں سائنس ابھی تک حتمی طور پر نہیں بتا سکی کہ ہماری اس زمین پر اس کی کتنی اقسام پائی جاتی ہیں البتہ یہ ...
13/09/2017

اس مخلوق کے بارے میں سائنس ابھی تک حتمی طور پر نہیں بتا سکی کہ ہماری اس زمین پر اس کی کتنی اقسام پائی جاتی ہیں البتہ یہ ضرور تسلیم کرتی ہے کہ بواۓ فرینڈ نام کی مخلوق ہمارے درمیان موجود ضرور ہے.
بواۓ فرینڈز کی جو سب سے اہم شناخت بتائی جاتی ہے وہ یہی ہے کہ یہ دیکھنے میں بالکل بواۓ فرینڈ ہی لگتے ہیں. صاحب ہم مانتے ہیں یہ ایڈورٹائزنگ اور مارکیٹنگ کا دور ہے یہاں جو دِکھتا ہے وہی بِکتا ہے شاید اسی لئے بواۓ فرینڈز کی ڈیمانڈ کافی بڑھ گئی ہے کیونکہ یہ ہر جگہ دِکھتے ہیں. جب ہم نے بواۓ فرینڈ نیا نیا امپورٹ کِیا تھا تب اس کی کارکردگی کافی بہتر تھی لیکن فی زمانہ اس کی ڈیمانڈ میں بڑھوتری کے باوجود اس کے دام اور کام دونوں ہی گِرے ہوئے ہیں.
کچھ لوگ بواۓ فرینڈ کو دیسی عاشق کا انگلش ورژن سمجھتے ہیں، جو جو ایسا سمجھتے ہیں وہ اپنی سمجھ کی سمت درست کرلیں کیونکہ ہمارے ہاں کا عاشق تو عید والے دن بھی بڑھی ہوئی شیو میں نظر آتا ہے جبکہ بواۓ فرینڈ دن میں کم از کم دو بار ضرور الٹے بلیڈ سے رگڑرگڑ کر شیو کرتا ہے. ہر نئے سٹائل کی جینز پہنتا ہے جو پہنی ہوئی کم اور اتری ہوئی زیادہ نظر آتی ہے. ہاتھوں چہرے اور گلے کو عجیب عجیب چیزوں سے سجائے رکھتا ہے جیسے انسان نہیں منیاری کی دوکان ہو.
پھر عاشق تو اپنے معشوق کی تعریف بھی کر رہا ہو تو لگتا ہے وصی شاہ کی کوئی غزل سنا رہا ہے جبکہ بواۓ فرینڈ کسی لڑکی کی تعریف بھی یوں کرتا ہے جیسے کسی انسان کی نہیں اسلحہ فیکٹری کی تعریف کر رہا ہو جیسے یہ جملہ ہے کہ
Darling today you look like a bomb.
ان کے پاس موبائل touch اور باتیں untouch ہوتی ہیں . بھرے مجمعے میں ایسی باتیں کرتے ہیں جیسی عام بندہ تنہائی میں بھی کرنے سے گھبرائے.
بھائی آپ ماتھے پر شکن مت ڈالیں ہم قطعی بواۓ فرینڈز کے خلاف نہیں ہم تو خلاف ہیں ان کی حرکتوں کے ان کی حرکتوں سے اہلِ دل اور اہلِ تِل دونوں بدنام ہورہے ہیں.

صاحب یوں تو دنیا میں عورتوں کی بہت سی اقسام پائی جاتی ہیں ، لیکن ہم یہاں پہ دو قسم کا ذکر کریں گے ایک قسم ہے سادہ لوح، ا...
13/09/2017

صاحب یوں تو دنیا میں عورتوں کی بہت سی اقسام پائی جاتی ہیں ، لیکن ہم یہاں پہ دو قسم کا ذکر کریں گے ایک قسم ہے سادہ لوح، اور دوسری قسم کا نام تُسی خود ڈھونڈ لو.
سادہ لوح قسم کی عورتیں یوں تو فی زمانہ ناپید سی ہوگئی ہیں لیکن کہیں کہیں ان کے آثار ملتے ہیں اس قسم کی عورتیں شہد اور مکھن جیسی طبیعت رکھتی ہیں ہر بات پہ جی حضوری کرنا جیسے ان کے مینیو میں شامل ہوتا ہے غیر شادی شدہ ہوں تو پتہ ہی نہیں چلتا کہ گھر کی فرد ہیں یا مہمان آئی ہوئی ہیں. اور اگر شادی شدہ ہیں تو نہیں پتہ چلتا کہ بیوی ہیں یا کام والی ماسی. شوہر کا موڈ خراب ہو تو یقین کر لیتی ہیں کہ آج میں نے ضرور کھانے میں نمک زیادہ ڈال دیا جس کی وجہ سے ان کا موڈآف ہے. یہ اپنے میاں کا ذکر بھی اتنے ادب سے کرتی ہیں کہ میرے جیسا پینڈو سمجھنے لگتا ہے پتہ نہیں اللہ میاں کا ذکر کر رہی ہیں.
دوسری قسم قسمت کو پھپوندی لگانے میں ماہر ہوتی ہے ہر بات میں اپنی راے دینا پھر اپنی ہی راے کو سب باتوں پر ترجیح دینا اپنا حق سمجھتی ہیں. محلے میں کس کا ٹانکا کس سے فِٹ ہے کس کا اینٹ کھڑکا کس سے ہِٹ ہے ان کو سب پتہ ہوتا ہے. بات کا بتنگڑ بنا لینا اور اس بتنگڑ سے پھڈا ڈلوا دینا ان کے بائیں ہاتھ کا نہیں زبان کا کھیل ہوتا ہے. شادی بیاہوں میں یہ قسم آپ کو لیڈ کرتی نظر آئے گی جوتا چھپائی دودھ پلائی رسمِ حنا جیسے ان کے بِنا فنا ہی سمجھو،
سہیلیاں ڈانس کے لئے کہیں تو پہلے نہ نہ کریں گی پھر اپنے پرس سے سی ڈی نکال کر دیں گی اور کہیں گی اچھا یہ لگاو.
پھر زمین کو ہاتھ لگا کر کانوں کو ہاتھ لگائیں گی اور من ہی من یہ دعا کریں گی ، یا بابا کترینہ کیف سائیں اپنی مُریدنی دی لاج بچائیں. اور پھر وہ اُدھم مچائیں گی کہ رہے نام خدا کا.
باذِل کا کیا ہے یہ تو یوں ہی دھائیں شائیں مارتا رہتا ہے کائنات کے رنگ بھی تو ان ہی اقسام کی وجہ سے ہیں نہ؟

تینو اتنا میں پیار کراایک پل وچ سو بار کرا
09/09/2017

تینو اتنا میں پیار کرا
ایک پل وچ سو بار کرا

Address

Lahore
100210

Telephone

03338495372

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ehsas posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to Ehsas:

Share