25/08/2024
میں تمہارے لیے بارش تو نہیں روک سکتا
لیکن تمہارے ساتھ بارش میں بھیگ سکتا ہوں،
اگر تمہاری آنکھوں میں نیند نہ ہو تو میں
پوری رات تمہارے ساتھ جاگ سکتا ہوں،
اگر کسی پریشانی کا حل نہیں نکال سکتا
تو تمہارا ہاتھ تھامے کھڑا ہو سکتا ہوں،
تمہیں رونا ہو تو تمہیں اپنا کندھا دے سکتا ہوں،
جب تمہارے پاس کوئی نہ ہو تو میں
خاموشی سے تمہارے سارے دُکھ سن سکتا ہوں،
اور یہ سب فقط تمہارے ساتھ ہی ممکن ہے۔۔!!!
🥀