Teri Khushi' Meri Zindgi

Teri Khushi' Meri Zindgi
ہمارے بعد بھی شامیں حسیں بہت ہوں گی!!!
ہمارے بعد مگر دل نہیں لگے گا تیرا !!!

Permanently closed.
Feeling Sad‏گزر تو جائے گی تیرے بغیر بھی لیکن بڑی اُداس بڑی سوگوار گزرے گی زندگی Ahmad ch
23/04/2026

Feeling Sad
‏گزر تو جائے گی تیرے بغیر بھی لیکن
بڑی اُداس بڑی سوگوار گزرے گی زندگی
Ahmad ch

یہ وہی تھے… جو ہماری محفلوں کی رونق تھے،جن کی ہنسی سے دل کھِل جاتے تھےآج وہی مٹی تلے سو گئے ہیں،اور ہم یادوں کے سہارے زن...
07/04/2026

یہ وہی تھے… جو ہماری محفلوں کی رونق تھے،
جن کی ہنسی سے دل کھِل جاتے تھے
آج وہی مٹی تلے سو گئے ہیں،
اور ہم یادوں کے سہارے زندہ ہیں
قبروں کے پاس کھڑے ہو کر لگتا ہے
جیسے وقت وہیں رک گیا ہو
وہ تھے… اور اب نہیں ہیں
مگر دل ماننے کو تیار نہیں

اے اللہ! ہمارے ان پیاروں پر اپنی بے پایاں رحمت نازل فرما،
ان کی قبروں کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے،
ان کی تنہائی کو اپنی رحمت سے بھر دے،
اور ان کی مغفرت فرما دے۔
اے اللہ! ان کے درجات بلند فرما،
اور انہیں ان کی جوانی کا بہترین اجر عطا فرما،
انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرما۔
اے رب! ہمیں صبر عطا فرما،
اور ہمیں ان سے جنت میں دوبارہ ملا دے،
بے شک تو ہر چیز پر قادرھے

26/03/2026

21/03/2026

اپنے پیاروں کے بنا پہلی عید بہت ادھوری اور غمزدہ ھوتی۔
اللہ کروٹکروٹ جنت نصیب فرمائے آمین

25/02/2026

کیا یہ پیج ڈیلیٹ کر دیا جائے؟

خواب در خواب ڈھونڈتی ہے نظر ..کیا تجھے سچ میں کھو دیا میں نے؟؟😓😓😓
11/02/2026

خواب در خواب ڈھونڈتی ہے نظر ..
کیا تجھے سچ میں کھو دیا میں نے؟؟
😓😓😓

11/02/2026



مجھے تم یاد آتے ہو ۔ ۔
کسی سنسان سپنے میں چھپی خوائش کی حدت میں
کسی مصروفیت کے موڑ پر
تنہائی کے صحراؤں میں یا پھر
کسی انجان بیماری کی شدت میں
“مجھے تم یاد آتے ہو“
کسی بچھڑے ہوئے کی چشم نم کے نظارے پر
کسی بیتے ہوئے دن کی تھکن کی اوٹ سے
یا پھر تمہارے ذکر میں گزری ہوئی شب کے اشارے پر
کسی بستی کی بارونق سڑک پر
اور کسی دریاَ ، کسی ویران جنگل کے کنارے پر
مجھے تم یاد آتے ہو ۔ ۔ ۔
مری چپ کے کنویں میں
آرزوؤں کے بدن جب تیرتے ہیں
اور کنارے سے کوئی بولے
تو لگتا ہے اجل آواز دیتی ہے
مری بے چینیوں میں جب تمہاری تندخور رنجش کھٹکتی ہے
تمہاری بے دردی سلگتی ہے
یا پھر جب مری آنکھوں کے صحرا میں
تمہاری یاد کی تصویر جلتی ہے ، جدائی آنکھ ملتی ہے
مجھے تم یاد آتے ہو ۔ ۔ ۔
مجھے تم یاد آتے ہو۔ ۔ ۔ ۔
مقدر کے ستا روں پر
زمانوں کے اشاروں پر
ادا سی کے کناروں پر
کبھی ویران شہروں میں
کبھی سنسان رستوں پر
کبھی حیران آنکھوں میں
کبھی بے جان لمحوں پر
مجھے تم یاد آتے ہو ۔ ۔ ۔ ۔
سہانی شام ہو کوئی ۔ ۔۔ ۔
کہیں بدنام ہو کوئی بھلے گلفام کوئی ۔ ۔ ۔۔
کسی کے نام ہو کوئی۔ ۔ ۔ ۔ ۔
مجھے تم یاد آتے ہو ۔ ۔ ۔ ۔
کہیں بارش برس جائے ۔ ۔ ۔۔
کہیں صحرا ترس جائے ۔ ۔۔ ۔
کہیں کالی گھٹا اتر جائے ۔ ۔۔ ۔۔
کہیں باد صبا ٹھہرے ۔۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔
مجھے تم یاد آتے ہو ۔ ۔ ۔
مجھے تم یاد آتے ہو ۔

قبرستان کی اہمیت کا تب پتہ چلا۔۔۔جب اپنے بہت خاص دفن ہوئے۔۔۔۔۔پہلے تو قبرستان مٹی کا ڈھیر لگتے تھے۔۔۔۔پتہ تب چلتا ہے جب ...
05/02/2026

قبرستان کی اہمیت کا تب پتہ چلا۔۔۔جب اپنے بہت خاص دفن ہوئے۔۔۔۔۔پہلے تو قبرستان مٹی کا ڈھیر لگتے تھے۔۔۔۔پتہ تب چلتا ہے جب ساری عمر کا خزانہ وہاں مٹی تلے دفن ہوجاتا ہے۔۔۔۔پھر حقیقت میں اصل گھر ہی قبرستان لگتا۔۔۔
جب ہم اپنے پیاروں سے ملنے قبر پر جاتے ہیں۔۔۔وہ ہمارے قدموں کی آہٹ کو پہچانتے ہیں۔۔۔۔وہ ہماری فاتحہ خوانی، قرآنی آیات جو ہم پڑھتے ہیں، اور جو ان کی طرف سےصدقہ و خیرات کرتے ہیں وہ ان کے طلبگار ہوتے ہیں۔۔۔۔ اس عمل سے ان کی روح کو سکون ملتا ہے۔۔۔۔۔۔
اے اللہ میرے جتنے پیارے اس دنیا سے رخصت ہوگئے انکی بخشش و مغفرت فرمائے ان کے تمام صغیرہ و کبیرہ گناہ معاف فرماکر ان کے درجات کو بلند فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔۔۔۔
آمین یارب🤲

02/02/2026

پھر تمہیں فون کی اجازت ہے
یاد آؤں اگر اداسی میں

تمہارے بعد گزریں گے بھلا کیسے ہمارے دن نومبر سے بچیں گے تو دسمبر مارڈالے گا۔۔۔۔  تاریخ وفات 27 دسمبر 2025😓😓😓😓
29/01/2026

تمہارے بعد گزریں گے بھلا کیسے ہمارے دن نومبر سے بچیں گے تو دسمبر مارڈالے گا۔۔۔۔


تاریخ وفات 27 دسمبر 2025
😓😓😓😓

24/01/2026

ﺟﺐ ﺗﯿﺮﮮ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﺳﻮﭼﺘﮯ ﮨﯿﮟ
ﺳﺐ ﻟﻔﻆ ﺩﻋﺎ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ
miss you yaar😓😓

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Teri Khushi' Meri Zindgi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share