Abdul majeed

Abdul majeed assalamu alaikum tamam bhaiyon se guzarish ha k page ko follow karne
aur aapko is page per acchi videos milenge

15/07/2026
08/07/2026

8/72026

05/07/2026

*🚨اسلام آباد: ایئرفورس کے بہادر گروپ کیپٹن عاصم خاتون کو بچاتے ہوئے شہید*

ایئرفورس کے بہادر گروپ کیپٹن عاصم خاتون کو بچاتے ہوئے شہید ہوگئے جب کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق گروپ کیپٹن عاصم نائنتھ ایوینیو سے گزر رہے تھے کہ انہوں نے ایک موٹرسائیکل سے ایک خاتون کو اترے ہوئے دیکھا جس کا ہاتھ موٹرسائیکل سوار کھینچ رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق گروپ کیپٹن عاصم ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے مڑ کر واپس آئے اور موٹرسائیکل کے قریب رکے جس پر لڑکی گاڑی کی دوسری طرف بھاگ آئی، اسی دوران مبینہ ملزم سعد نے گروپ کیپٹن عاصم کے ساتھ بدکلامی شروع کر دی اور کچھ ہی لمحوں میں ان پر فائر کھول دیا۔

گروپ کیپٹن عاصم زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے، جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق خاتون نے بتایا ہے کہ ملزم اس کا دفتر میں کولیگ تھا، جس نے اسے کام پر ساتھ لے جانے کی پیشکش کی تھی، تاہم راستہ تبدیل کر کے اسے کہیں اور لے جانا چاہتا تھا جس پر وہ اس سے زور آزما رہا تھا۔

خاتون نے کہا کہ گروپ کیپٹن عاصم نے بر وقت مداخلت کرتے ہوئے مجھے محفوظ کیا۔

اس وقت قانون نافذ کرنے والے ادارے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں کر رہے ہیں۔

گروپ کیپٹن عاصم شہید نے سوگواران میں بیوہ، بیٹی اور بیٹا چھوڑے، گروپ کیپٹن عاصم کی قربانی کو ملک بھر میں خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

26/06/2026

#*اللھم صل وسلّم علی نبینا محمدﷺ*

21/06/2026

*ایسے ہی ریلز اسکرول کرتے اچانک ایک ویڈیو سامنے آگئی۔*
پہلے تو مجھے لگا کوئی عام سے کارٹون ہیں رنگ برنگی سبزیاں معصوم سے کارٹون کیریکٹر بچوں جیسی آوازیں
اور ہلکا پھلکا مزاح لیکن جیسے جیسے ویڈیو آگے بڑھی تو حیرت ہونے لگی کہ یہ آخر بچوں کو کیا دکھایا جا رہا ہے..؟
کہیں شوہر اور بیوی کے افیئر کا اشارہ کہیں بے حیائی پر مبنی جملے کہیں ایسے مناظر جنہیں ایک بالغ انسان بھی خاندان کے ساتھ بیٹھ کر نہ دیکھ سکے اور سب سے خطرناک بات یہ تھی کہ یہ سب کچھ کارٹون کے پردے میں کیا جا رہا.....!
خبردار................!⚠️
اگر یہ آپ کو صرف کارٹون لگ رہے ہیں تو آپ دھوکے میں ہیں ذرا سوچیے حاملہ کیریکٹرز بیوی کا باہر افیئر چلانا یا شوہر/بیوی کا اپنی باس کے ساتھ چکر ایسے بے ہودہ کانٹینٹ کے لئے کارٹون کیریکٹرز کا سہارا کیوں لیا جارہا ہے........؟
یہ ذمہ داری تو ہماری ڈرامہ انڈسٹری بخوبی نبھا رہی۔

یہاں Ai کی مدد سے ایسے رنگین آنکھوں کو پرکشش لگنے والے سبزی اور فروٹ کے کیریکٹرز کے ذریعے آپ کے بچوں کے ذہنوں کو آلودہ کیا جارہا ہے اور اس انداز میں کیا جارہا کہ آپ کو محسوس بھی نہ ہو آپ یہی سمجھیں گے کہ میرا بچہ موبائل پر شاید گیم کھیل رہا یا کارٹون دیکھ رہا کیونکہ اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ آوازیں بھی مکمل کارٹون کیریکٹرز جیسی ہوں ۔
اور یوں ہمارے بچے ان چیزوں سے قبل از وقت واقف ہورہے ہیں جو ان کے ذہنوں کو مفلوج کر دیں گی یہ صرف ایک ویڈیو نہیں یہ نارملائزیشن کا نیا ہتھیار پہلے فحاشی ڈراموں میں فلموں میں آئی پھر ٹک ٹاک اور ریلز میں اور اب سیدھا بچوں کے کارٹونز میں داخل ہوچکی
کیونکہ شیطان جانتا۔
اگر یہی چیزیں سیدھی شکل میں دکھائی جائیں تو والدین فوراً روک دیں گے مگر کارٹون کے پردے میں زہر آسانی سے بچوں کے ذہن تک پہنچ جاتا ہے ماہرینِ نفسیات بھی کہتے ہیں کہ بچپن میں دیکھی گئی چیزیں لاشعور میں محفوظ ہوجاتی ہیں اور بعد میں یہی چیزیں سوچ عادت اور کردار کا حصہ بن جاتی پہلے کارٹون بچوں کو سکھاتے تھے۔
اخلاق
احترام
سچ
ہمت
اور دوستی
مگر اب؟
بے حیائی
ازدواجی دھوکہ
جنسی اشارے
اور وقت سے پہلے ذہنی آلودگی
والدین سے گزارش ہے صرف موبائل ہاتھ میں دے کر مطمئن نہ ہوجائیں یہ ضرور دیکھیں کہ بچہ کیا دیکھ رہا کون سی ایپ کون سی ویڈیو اور کس قسم کا کانٹینٹ اس کے ذہن میں ڈالا جا رہا کیونکہ آج کی سب سے خطرناک جنگ
بارود سے نہیں اسکرین سے لڑی جارہی آنکھیں کھولیے
اپنے بچوں کی معصومیت بچائیے۔
رہے نام اللہ کا......!!!

24/04/2026

Cpr ka tarika

Address

Lahore

Telephone

+923014348383

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abdul majeed posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to Abdul majeed:

Shortcuts

Share

Category