12/10/2026
*نائس ادبی فورم اور پاک برٹش آرٹس انٹرنیشنل کے زیرِ اہتمام بہترین مشاعرہ*
نائس ادبی فورم اور پاک برٹش آرٹس انٹرنیشنل کے باہمی اشتراک سے ایک نہایت شاندار، پُر وقار اور یادگار مشاعرہ منعقد ہوا۔
ادبی محفل میں ملک بھر سے تشریف لائے معروف شعرائے کرام اور ذوقِ سخن رکھنے والے سامعین نے کثیر تعداد میں شرکت فرما کر محفل کو چار چاند لگا دیے۔ شعراء نے اپنا بہترین کلام پیش کر کے سامعین سے خوب داد و تحسین سمیٹی۔
*صدارت:* معروف ادبی شخصیت جناب ممتاز راشد لاہوری صاحب
*مہمانانِ خصوصی:* محترمہ وفا تبسم صاحبہ، جناب امجد اقبال امجد صاحب، ڈاکٹر خالدہ انور صاحبہ، میاں انیس احمد صاحب اور ڈاکٹر مدیحہ بتول صاحبہ
محفل کے اختتام پر نئے آنے والے سامعین اور اسٹیج پر جلوہ افروز شعرائے کرام میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔
*منتظمینِ مشاعرہ:*
محمد علی صابری صاحب - صدر، پاک برٹش آرٹس پاکستان
میڈم سائرہ اقبال صاحبہ - چیف ایگزیکٹو، ویلفیئر سوسائٹی
جناب ڈیوڈ پرسی صاحب - صدر، پاک برٹش آرٹس انٹرنیشنل (لاہور ونگ)
*رپورٹ: رئیس مبین*
تمام دوست اپنی ایچ ڈی تصویریں یہاں سے ڈاؤن لوڈ کرنے ہیں۔
Muhammad Tahir Mehmood Hashmi
Shaukat Ali Naz