MTR funy

MTR funy mtr

27/10/2025
13/08/2025

🌹درود پاک کا حیرت انگیز اور ناقابل بیان مشاہدہ🌷
ایک بھائی کا درود مشاہدہ انہی کی زبانی میں آج آپکو درو شریف کی آزمائ ہوئ فضیلت بتاتا ہوں. کچھ عرصہ قبل میں نے کثرت سے درود شریف پڑھنا شروع کر دیا. پہلے پہل تو تقریباً روزانہ ایک گھنٹہ پڑھتا تھا جس کی تعداد بمشکل 1000 بار ہوتی تھی. پھر وقت کے ساتھ ساتھ مجھے پڑھنے کا مزہ آنے لگا اور میرے سارے کام سنورنے لگے. اب میں ایک گھنٹے میں کوئی 2500 بار درود شریف پڑھ لیتا. اور میں روانہ 5000 بار پڑھتا. جب سے میں نے روزانہ 5000 بار پڑھنا شروع کیا تو مجھے حقیقی سکون ملنے لگا حتیٰ کے آخر کار چند دنوں بعد مجھ پر سکینہ طاری ہو گیا. اب جن دوستوں کو نہیں معلوم کہ یہ سکینہ کیا ہوتا ہے تو ان کو بتادوں کے سکینہ سکون کا بہت اونچا درجہ ہے. اگر ایک انسان کو فقط سکون ہی مل جائے تو اس کے لیے وہی کافی ہے. مگر سکینہ سکون سے ہزاروں درجے آگے ہے. جب مجھ پر سکینہ طاری ہوا تو میں مکمل طور پر ہر طرف سے مطمئن ہو گیا. ہر چیز کا خوف دل سے نکل گیا. میں لڑائی سے بہت ڈرتا ہوں مگر ان دنوں اگر میرے سامنے کوئ بھی لڑائی ہو جاتی تو مجھے ذرا سا بھی خوف نا آتا اور میں یہ سوچتا کہ اس لڑائی کو کس طرح ختم کیا جائے مجھے اردگرد کا فضول شور سنائی دینا بند ہو گیا اور کائنات کی اصل خوبصورتی نظر آنا شروع ہو گئی. میں جتنا مرضی جاگ لوں لیکن جب سوتا تھا تو شاید آدھے گھنٹے بعد ہی نیند پوری ہو جاتی اور ایسے لگتا جیسے میں بہت دیر سے پر سکون نیند سویا رہا ہوں. ساری تھکاوٹ دور ہو جاتی. مکمل سکون ملتا.میرا وزن بہت زیادہ ہے مگر جب میں چلتا تھا تو یوں معلوم ہوتا کے شاید مجھے ہوا نے اٹھایا ہوا ہو اورمیراوزن مجھے معلوم ہی نی ہوتا تھا.سب مسئلے ختم ہوگئے تھے.سب کام سنورے لگے.یوں معلوم ہوتا تھا جیسے کوئ کہ رہا ہو کے تم بس نبی پاک محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود پڑھو باکی تمہارے سارے کام خود ہو جائیں گے. اچھے اچھے خواب آنے لگے.زبان میں بے حد تاثیر آگئ.میں کسی کو کوئ بات بھی کہتا تو وہ فورا مان جاتا. اس کے علاوہ کچھ ایسی چیزیں بھی ہوئیں جو میں ادھر نہیں بتا سکتا. الغرض اصل زندگی بس وہی دن سے شروع ہوئی جب سے درود پاک پڑھنے لگا۔
🌹 تو لکھنے کا مقصد کے دیکھو مر تو جانا ہے سب نے کیوں نا عزت کی موت مریں. اپنی زندگی کو درود شریف کے نام کر دیں. اللہ پاک ہمارے سب کام اسی درود شریف کی برکت سے کر دے گا اور ہمارے سارے غم ختم ان شاء اللّٰہ دوستو بڑا اچھا سودا ہے. اور بھی کچھ نہیں کر سکتے تو کم از کم صرف روز کا 1 گھنٹہ درود پڑھو اور دیکھو زندگی میں کیسے تبدیلیاں آتیں.
باقی اپ جتنا زیادہ درود پاک پڑھو گے اتنا ہی زیادہ اور جلدی فائدہ ہوگا جلدی کامیابی کامرانی ملے گی
🌷🌴 نوٹ
درود پاک اپ کوئی بھی پڑھ سکتے ہیں جو اپ چاہیں چاہے ایک یا ایک سے زیادہ لیکن اگر اپ کوئی بڑا درود پاک پڑھتے ہیں جیسے درود ابراہیمی اگر اپ کسی کام کاج میں یا کسی ایسی جگہ پہ ہیں جہاں اپ نے ساتھ میں بول چال بھی کرنی ہوتی ہے تو اس جگہ جب درود ابراہیمی یا کوئی بڑا درود پاک نہ پڑ سکیں تو اس کی جگہ اتنی دیر نہ پڑھنے سے بہتر ہوتا ہے کہ اپ کوئی چھوٹا درود پاک پڑھ لیں
🌹 چند مختصر مگر جامع صیغے یہ ہیں
1.صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
2. صلی اللہ علی محمد وآلہ وسلم
3. صلی اللہ علی حبیبہ محمد وآلہ وسلم
صدقہِ جاری سمجھ کر شیئر کریں شکریہ
طالب دعا
خان خیل

12/08/2025

Address

Lahore

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923216568253

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MTR funy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to MTR funy:

Share

Category