Aahlna

Aahlna Aahlna is a Platform for the Creative Lot...bringing their work to the foreground for the audience t

29/11/2024

ﻣﺤﺎﺻﺮﮦ

ﻣﯿﺮﮮ ﻏﻨِﯿﻢ ﻧﮯ ﻣﺠﮫ ﮐﻮ ﭘﯿﺎﻡ ﺑﮭﯿﺠﺎ
ﮨﮯ
ﮐﮧ ﺣﻠﻘﮧ ﺯﻥ ﮨﯿﮟ ﻣﯿﺮﮮ ﮔِﺮﺩ ﻟﺸﮑﺮﯼ
ﺍُﺱ کے

ﻓﺼﯿﻞِ ﺷﮩﺮ ﮐﮯ ﮨﺮ ﺑُﺮﺝ، ﮨﺮ ﻣﯿﻨﺎﺭﮮ
ﭘﺮ
ﮐﻤﺎﮞ ﺑﺪﺳﺖ ﺳِﺘﺎﺩﮦ ﮨﯿﮟ ﻋﺴﮑﺮﯼ ﺍُﺱ
ﮐﮯ

ﻭﮦ ﺑﺮﻕِ ﻟﮩﺮ، ﺑُﺠﮭﺎ ﺩﯼ ﮔﺌﯽ ﮨﮯ ﺟﺲ
ﮐﯽ ﺗﭙﺶ
ﻭﺟﻮﺩِ ﺧﺎﮎ ﻣﯿﮟ ﺁﺗﺶ ﻓﺸﺎﮞ ﺟﮕﺎﺗﯽ ﺗﮭﯽ

ﺑِﭽﮭﺎ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﺑﺎﺭﻭﺩ ﺍﺱ ﮐﮯ ﭘﺎﻧﯽ ﻣﯿﮟ
ﻭﮦ ﺟُﻮﺋﮯ ﺁﺏ ﺟﻮ ﻣﯿﺮﯼ ﮔﻠﯽ ﮐﻮ ﺁﺗﯽ
ﺗﮭﯽ

ﺳﺒﮭﯽ ﺩﺭﯾﺪﮦ ﺩﮨﻦ، ﺍﺏ ﺑﺪﻥ ﺩﺭﯾﺪﮦ
ﮨﻮﺋﮯ
ﺳﭙُﺮﺩِ ﺩﺍﺭ ﻭ ﺭَﺳَﻦ ﺳﺎﺭﮮ ﺳﺮ ﮐﺸﯿﺪﮦ
ﮨﻮﺋﮯ

ﺗﻤﺎﻡ ﺻﻮﻓﯽ ﻭ ﺳﺎﻟﮏ، ﺳﺒﮭﯽ ﺷﯿﻮﺥ ﻭ
ﺍﻣﺎﻡ
ﺍﻣﯿﺪ ِﻟﻄﻒ ﭘﮧ ﺍﯾﻮﺍﻥِ ﮐَﺠﮑُﻼﮦ ﻣﯿﮟ ﮨﯿﮟ

ﻣﻌﺰﺯﯾﻦِ ﻋﺪﺍﻟﺖ ﺣﻠﻒ ﺍُﭨﮭﺎﻧﮯ ﮐﻮ
ﻣﺜﺎﻝ ﺳﺎﺋﻞِ ﻣﺒﺮﻡ ﻧﺸﺴﺘﮧ ﺭﺍﮦ ﻣﯿﮟ ﮨﯿﮟ

ﺗﻢ ﺍﮨﻞِ ﺣﺮﻑ ﮐﮯ ﭘﻨﺪﺍﺭ ﮐﮯ ﺛﻨﺎ ﮔﺮ
ﺗﮭﮯ
ﻭﮦ ﺁﺳﻤﺎﻥِ ﮨُﻨﺮ ﮐﮯ ﻧﺠُﻮﻡ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﮨﯿﮟ

ﺑﺲ ﺍﺱ ﻗﺪﺭ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺩﺭﺑﺎﺭ ﺳﮯ ﺑُﻼﻭﺍ
ﺗﮭﺎ
ﮔﺪﺍﮔﺮﺍﻥِ ﺳﺨﻦ ﮐﮯ ﮨﺠﻮﻡ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﮨﯿﮟ

ﻗﻠﻨﺪﺭﺍﻥِ ﻭﻓﺎ ﮐﯽ ﺍﺳﺎﺱ ﺗﻮ ﺩﯾﮑﮭﻮ
ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﺳﺎﺗﮫ ﮨﮯ ﮐﻮﻥ، ﺁﺱ ﭘﺎﺱ ﺗﻮ
ﺩﯾﮑﮭﻮ

ﺗﻮ ﺷﺮﻁ ﯾﮧ ﮨﮯ ﺟﻮ ﺟﺎﮞ ﮐﯽ ﺍﻣﺎﻥ
ﭼﺎﮨﺘﮯ ﮨﻮ
ﺗﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﻟﻮﺡ ﻭ ﻗﻠﻢ ﻗﺘﻞ ﮔﺎﮦ ﻣﯿﮟ ﺭﮐﮫ
ﺩﻭ

ﻭﮔﺮﻧﮧ ﺍﺏ ﮐﮧ ﻧﺸﺎﻧﮧ ﮐﻤﺎﻥ ﺩﺍﺭﻭﮞ ﮐﺎ
ﺑﺲ ﺍﯾﮏ ﺗﻢ ﮨﻮ، ﺗﻮ ﻏﯿﺮﺕ ﮐﻮ ﺭﺍﮦ ﻣﯿﮟ
ﺭﮐﮫ ﺩﻭ

ﯾﮧ ﺷﺮﻁ ﻧﺎﻣﮧ ﺟﻮ ﺩﯾﮑﮭﺎ، ﺗﻮ ﺍﯾﻠﭽﯽ
ﺳﮯ ﮐﮩﺎ
ﺍﺳﮯ ﺧﺒﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﺎﺭﯾﺦ ﮐﯿﺎ ﺳِﮑﮭﺎﺗﯽ
ﮨﮯ

ﮐﮧ ﺭﺍﺕ ﺟﺐ ﮐﺴﯽ ﺧُﻮﺭﺷﯿﺪ ﮐﻮ ﺷﮩﯿﺪ
ﮐﺮﮮ
ﺗﻮ ﺻُﺒﺢ ﺍِﮎ ﻧﯿﺎ ﺳُﻮﺭﺝ ﺗﺮﺍﺵ ﻻﺗﯽ ﮨﮯ

ﺗﻮ ﯾﮧ ﺟﻮﺍﺏ ﮨﮯ ﻣﯿﺮﺍ ﻣﯿﺮﮮ ﻋﺪُﻭ ﮐﮯ
ﻟﯿﮯ
ﮐﮧ ﻣﺠﮫ ﮐﻮ ﺣﺮﺹِ ﮐﺮﻡ ﮨﮯ ﻧﮧ ﺧﻮﻑِ
ﺧﻤﯿﺎﺯﮦ

ﺍﺳﮯ ﮨﮯ ﺳﻄﻮﺕِ ﺷﻤﺸﯿﺮ ﭘﮧ ﮔﮭﻤﻨﮉ
ﺑﮩﺖ
ﺍﺳﮯ ﺷﮑﻮۂ ﻗﻠﻢ ﮐﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ ﺍﻧﺪﺍﺯﮦ

ﻣﯿﺮﺍ ﻗﻠﻢ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺩﺍﺭ ﺍﺱ ﻣﺤﺎﻓﻆ ﮐﺎ
ﺟﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﺷﮩﺮ ﮐﻮ ﻣﺤﺼﻮﺭ ﮐﺮ ﮐﮯ
ﻧﺎﺯ ﮐﺮﮮ

ﻣﯿﺮﺍ ﻗﻠﻢ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺎﺳﮧ ﮐﺴﯽ ﺳُﺒﮏ ﺳﺮ ﮐﺎ
ﺟﻮ ﻏﺎﺻﺒﻮﮞ ﮐﻮ ﻗﺼﯿﺪﻭﮞ ﺳﮯ ﺳﺮﻓﺮﺍﺯ
ﮐﺮﮮ

ﻣﯿﺮﺍ ﻗﻠﻢ ﻧﮩﯿﮟ ﺍﻭﺯﺍﺭ ﺍﺱ ﻧﻘﺐ ﺯﻥ ﮐﺎ
ﺟﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﮭﺮ ﮐﯽ ﮨﯽ ﭼﮭﺖ ﻣﯿﮟ
ﺷﮕﺎﻑ ﮈﺍﻟﺘﺎ ﮨﮯ

ﻣﯿﺮﺍ ﻗﻠﻢ ﻧﮩﯿﮟ ﺍﺱ ﺩُﺯﺩِ ﻧﯿﻢ ﺷﺐ ﮐﺎ
ﺭﻓﯿﻖ
ﺟﻮ ﺑﮯ ﭼﺮﺍﻍ ﮔﮭﺮﻭﮞ ﭘﺮ ﮐﻤﻨﺪ ﺍُﭼﮭﺎﻟﺘﺎ
ﮨﮯ

ﻣﯿﺮﺍ ﻗﻠﻢ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﺴﺒﯿﺢ ﺍﺱ ﻣُﺒﻠﻎ ﮐﯽ
ﺟﻮ ﺑﻨﺪﮔﯽ ﮐﺎ ﺑﮭﯽ ﮨﺮ ﺩﻡ ﺣﺴﺎﺏ ﺭﮐﮭﺘﺎ
ﮨﮯ

ﻣﯿﺮﺍ ﻗﻠﻢ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﯿﺰﺍﻥ ﺍﯾﺴﮯ ﻋﺎﺩﻝ ﮐﯽ
ﺟﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﭼﮩﺮﮮ ﭘﮧ ﺩﻭﮨﺮﺍ ﻧﻘﺎﺏ
ﺭﮐﮭﺘﺎ ﮨﮯ

ﻣﯿﺮﺍ ﻗﻠﻢ ﺗﻮ ﺍﻣﺎﻧﺖ ﮨﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﻟﻮﮔﻮﮞ
ﮐﯽ
ﻣﯿﺮﺍ ﻗﻠﻢ ﺗﻮ ﻋﺪﺍﻟﺖ ﻣﯿﺮﮮ ﺿﻤﯿﺮ ﮐﯽ
ﮨﮯ

ﺍﺳﯽ ﻟﯿﮯ ﺗﻮ ﺟﻮ ﻟﮑﮭﺎ ﺗﭙﺎﮎِ ﺟﺎﮞ ﺳﮯ
ﻟﮑﮭﺎ
ﺟﺒﮭﯽ ﺗﻮ ﻟﻮﭺِ ﮐﻤﺎﮞ ﮐﺎ، ﺯﺑﺎﻥ ﺗﯿﺮ ﮐﯽ
ﮨﮯ

ﻣﯿﮟ ﮐﭧ ﮔﺮﻭﮞ ﯾﺎ ﺳﻼﻣﺖ ﺭﮨﻮﮞ، ﯾﻘﯿﮟ
ﮨﮯ ﻣﺠﮭﮯ
ﮐﮧ ﯾﮧ ﺣﺼﺎﺭِ ﺳﺘﻢ ﮐﻮﺋﯽ ﺗﻮ ﮔﺮﺍﺋﮯ ﮔﺎ

ﺗﻤﺎﻡ ﻋﻤﺮ ﮐﯽ ﺍﯾﺬﺍ ﻧﺼﯿﺒﯿﻮﮞ ﮐﯽ ﻗﺴﻢ
ﻣﯿﺮﮮ ﻗﻠﻢ ﮐﺎ ﺳﻔﺮ ﺭﺍﺋﯿﮕﺎﮞ ﻧﮧ ﺟﺎﺋﮯ
ﮔﺎ۔۔۔۔

ﺍﺣﻤﺪ ﻓﺮﺍﺯؔ

کوئی پوچھ لے تو کہنا ، مرا حال اب کہ یٌوں بےنہ کسی کی آرزو ہے ، نہ کسی کا اب جنوں ہےمجھے چارہ گر نہیں ہے کوئی تجھ سے بھی...
09/07/2023

کوئی پوچھ لے تو کہنا ، مرا حال اب کہ یٌوں بے
نہ کسی کی آرزو ہے ، نہ کسی کا اب جنوں ہے

مجھے چارہ گر نہیں ہے کوئی تجھ سے بھی شکایت
کوئی زخم ظاہری تھا ، کوئی زخم اندروں ہے

مری خواہش ِ تمنا ، مرا حاصل ِ محبت
مجھے اتنا شوق کیوں تھا ؟ مجھے اتنا درد کیوں ہے ؟

ضمیر قیس

SECRET OF WINNERSIn the jungle:1. The Elephant is the biggest;2. The Giraffe is the tallest;3. The Fox is the wisest; an...
05/07/2023

SECRET OF WINNERS

In the jungle:
1. The Elephant is the biggest;
2. The Giraffe is the tallest;
3. The Fox is the wisest; and
4. The Cheetah is the fastest;

Yet, the Lion is the KING of the jungle even without ANY of these qualities.

Why?

Because:
1. The Lion is courageous, is bold, walks with confidence, dares anything and is never afraid.
2. The Lion believes it is unstoppable.
3. The Lion is a risk taker.
4. The Lion believes any animal is food for him.
5. The Lion believes any opportunity is worth giving a trial and never lets it slip from its hands.

So...
1. You don't need to be the fastest.
2. You don't need to be the wisest.
3. You don't need to be the smartest.
4. You don't need to be the most brilliant.
5. All you need is courage
6. All you need is the will to try.
7. All you need is the faith to believe it is possible.
8. All you need is to believe in yourself, that you can do it.!!
The Lion sleeps for 20 hours & works for 4 hours & yet eats meat.

But the elephant works for 24 hours & eats grass.

Your life's strategy matters most in your approach to circumstances & situations for you to be a champion or winner always.

Stay in the Lion's mood! That's the mood for winners."


جوالا مُکھیہر آگ اسلئے تو نہیں ہوتی کہ اسکی خواب آور حدت میں ہاتھ سینکے جائیں یا پھر کوئی بھٹیارن جس میں مکئی کے دانے ...
15/07/2022

جوالا مُکھی

ہر آگ اسلئے تو نہیں ہوتی کہ اسکی خواب آور حدت میں ہاتھ سینکے جائیں یا پھر کوئی بھٹیارن جس میں مکئی کے دانے بھونے۔ ہر آگ موسیٰ کا بلاوا، ابراہیم کی رزم گاہ، ستی کا بستر ہو ضروری تو نہیں۔ آگ اسلئے نہیں کہ دوسرے خوفزدہ ہو کر بھاگ کھڑے ہوں یا پھراپنی بساط بھراسے بجھانے میں جُت جائیں۔

آگ ایسی بھی تو ہوسکتی ہے جسے ایک دوسری آگ سے زیادہ کچھ بھی درکار نہ ہو۔۔۔ دوسری آگ جس کی لپٹوں سے اسکی روح میں پیوست سلوٹیں پگھل جائیں، دوسری آگ جس سے مل کر وہ جوالا مُکھی بن جائے۔۔۔

میں محض ایک حمد جانتا تھامیرا جہاز سمندر میں بھٹک گیا اور میں ہمراہیوں سے بچھڑ کر ایک تختے سے چمٹا گمنام جزیرے میں لا پھ...
13/07/2022

میں محض ایک حمد جانتا تھا

میرا جہاز سمندر میں بھٹک گیا اور میں ہمراہیوں سے بچھڑ کر ایک تختے سے چمٹا گمنام جزیرے میں لا پھینکا گیا۔

میرے پاس جواز تھا کہ میں جی بھر کر روتا۔ ہر اس شئے پر جو لٹ گئی۔ کھل کر شکایتیں کرتا۔ دیوانوں کی طرح چیختا، الم نصیبوں کی طرح کراہتا۔پر پتہ نہیں کہاں سے بچپن میں پڑھی اِک بھولی سی حمد کے بول یاد آنے لگے اور میں رب باری تعالی کی تقدیس پڑھتے جھومنے لگا۔

میں نے اس ماورائی حمد کے بیچ ٹوٹی درخت کی ٹہنیوں، چمکدار پتھروں اور نرم گھاس سے اپنے لئے ایک خوبصورت کٹیا بنا لی۔ اسی حمد کے بیچ میں جنگل کے شیریں پھلوں سے لطف اندوز ہوا۔ معصوم جانوروں کے ساتھ بھاگ کر پکڑنے کا کھیل کھیلا۔ ہر صبح پرندوں سے اجنبی دیسوں کے قصے سنے۔ ساحل پر لیٹ کر پورے چاند کی ٹھنڈی روشنی اپنے روح و جسم میں اتاری۔

میں وہ حمد گاتا رہا اور وقت مہربان بارش کی طرح میرے چاروں طرف بکھرتا گیا۔اور جب چار سال کے بعد ایک سروے والے چھوٹے جہاز کے عملے نے مجھے ڈھونڈ نکالا تو میری حالت اس بچے کی سی تھی جسے ابھی کچھ اور کھیلنا تھا۔
واپسی کے سفر میں جب جہاز کے کپتان نے میرے کاندھے پرتھپکی دے کر پوچھا کہ اتنے سال اس اجاڑ بیاباں میں تجھے کس شئے نے زندہ رکھا تو میں مسکرا دیا

”وہ ایک حمد تھی جو میں نے بچپن میں سیکھی تھی۔ زندہ رہنے کیلئے۔۔۔۔۔۔۔حقیقی معنوں میں زندہ رہنے کیلئے بس خدا کی شکرگزاری چاہیے ہوتی ہے باقی سب تو دنیا میں کنکر پتھروں کی طرح بکھرا پڑا ہے".

اسد علی
Painting by Pere Borrell del Caso

I think it's brave that you get up in the morning when your heart aches and life is messy and you do not feel like being...
10/07/2022

I think it's brave that you get up in the morning when your heart aches and life is messy and you do not feel like being soft for the world.

I think it is brave that you continue to love, and express, and open your soul despite the way you were treated in the past.

I think it is brave that you keep on going, that you keep believing in something more, something bigger when you don't even know what it is what you're hoping for.

I think it is brave that you fight, I think it's brave that you choose every day, to move forward - that's what makes you strong ... That is what makes you strong!

~ Bianca Sparacino ~ ❤️

Artist : Lisa Aisato

02/06/2022

ہد ہد وہ واحد پرندہ ھے جو زندگی میں صرف ایک بار شادی کرتا ہے۔اور اپنے جیون ساتھی کے وفات کے بعد اکیلے ہی زندگی گزارتا ہے...
07/04/2022

ہد ہد وہ واحد پرندہ ھے جو زندگی میں صرف ایک بار شادی کرتا ہے۔اور اپنے جیون ساتھی کے وفات کے بعد اکیلے ہی زندگی گزارتا ہے۔یہ اپنی مادہ مہر کو کھانے کی کوئی چیز پیش کرتا ہے۔ آگر وہ اسے کھا لےتو اس کا مطلب ھے کہ وہ شادی کے لیے راضی ھے۔ پھر نر اس مادہ کو اپنے گھونسلے کی طرف لے کر جاتا ہے۔اکثر اوقات کسی درخت میں سوراخ کرکے بنایا ہوتا ھے۔اگر اسکو پسند آ جائے تو دونوں رشتہ زواج میں منسلک ہو جاتے ہیں۔ مادہ ہمیشہ ہر موسم میں عموماً چھ سے آٹھ آنڈے دیتی ھے اور بچے پیدا ہونے کے بعدباری باری خوراک کا بندوست کر لیتی ھے عجیب بات یہ ہے کہ دونوں میں سے کسی کو خوراک کی چیز مل جائے تو وہ اسے اکیلے نہیں کھاتے۔ بلکہ دونوں اکھٹے ہونے کے بعد ہی اسے کھا لیتے ہیں۔
ہد ہد کی چھٹی حس اتنی تیز ہوتی ھے۔کہ وہ زمین کے اوپر سے ہی پانی کو محسوس کر لیتا ہے۔اسی وجہ سے حضرت سلیمان علیہ السلام اس سے زیر زمین پانی ڈھونڈنے کا کام لیتے تھے۔
ہدہد ہزاروں میل کا سفر بغیر رکے طے کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔اسی وجہ سے حضرت سلیمان علیہ السلام نے اسے دوسرے ملک ملکہ بلقیس کو خط لکھ کر بھیجا تھا۔
ہد ہد کی ازدواجی زندگی آج کے دور کی انسانوں کے لئے ایک مثال ھے۔کہ ایک دوسرے کا کتنا خیال رکھتے ہیں۔❤



Address

Gohar Centre
Lahore
54700

Telephone

+923261866668

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aahlna posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to Aahlna:

Share