Alfaaz-e-Dil

Call Directions Contact the establishment

Alfaaz-e-Dil "Alfaaz-e-Dil 🖋️
Yeh sirf lafz nahi, dil ki aawaz hain...
Yahan aapko milengi khoobsurat Urdu poetry, dil ko choo lene wali stories aur behtareen quotes.

Follow karein aur apne jazbaat ko lafzon mein mehsoos karein! ❤️"

الفاظ دل ❤️
09/09/2026

الفاظ دل ❤️

طاقتیں تمہاری ہیں اور خدا ہمارا ہےعکس پر نہ اِتراؤ، آئینہ ہمارا ہے آپ کی غلامی کا، بوجھ ہم نہ ڈھوئیں گےآبرو سے مرنے کا، ...
09/09/2026

طاقتیں تمہاری ہیں اور خدا ہمارا ہے
عکس پر نہ اِتراؤ، آئینہ ہمارا ہے

آپ کی غلامی کا، بوجھ ہم نہ ڈھوئیں گے
آبرو سے مرنے کا، فیصلہ ہمارا ہے

عمر بھر تو کوئی بھی، جنگ لڑ نہیں سکتا
تم بھی ٹوٹ جاؤ گے، تجربہ ہمارا ہے

اپنی رہنمائی پر، اب غرور مت کرنا
آپ سے بہت آگے، نقشِ پا ہمارا ہے

غیرتِ جہاد اپنی، زخم کھا کے جاگے گی
پہلا وار تم کر لو، دوسرا ہمارا ہے

الفاظ دل ❤️

ساقی شراب لا کہ طبیعت اداس ہےمطرب رباب اٹھا کہ طبیعت اداس ہےرک رک کے ساز چھیڑ کہ دل مطمئن نہیںتھم تھم کے مے پلا کہ طبیعت...
09/09/2026

ساقی شراب لا کہ طبیعت اداس ہے
مطرب رباب اٹھا کہ طبیعت اداس ہے

رک رک کے ساز چھیڑ کہ دل مطمئن نہیں
تھم تھم کے مے پلا کہ طبیعت اداس ہے

چبھتی ہے قلب و جاں میں ستاروں کی روشنی
اے چاند ڈوب جا کہ طبیعت اداس ہے

مجھ سے نظر نہ پھیر کہ برہم ہے زندگی
مجھ سے نظر ملا کہ طبیعت اداس ہے

شاید ترے لبوں کی چٹک سے ہو جی بحال
اے دوست مسکرا کہ طبیعت اداس ہے

ہے حسن کا فسوں بھی علاج فسردگی
رخ سے نقاب اٹھا کہ طبیعت اداس ہے

میں نے کبھی یہ ضد تو نہیں کی پر آج شب
اے مہ جبیں نہ جا کہ طبیعت اداس ہے

امشب گریز و رم کا نہیں ہے کوئی محل
آغوش میں در آ کہ طبیعت اداس ہے

کیفیت سکوت سے بڑھتا ہے اور غم
قصہ کوئی سنا کہ طبیعت اداس ہے

یوں ہی درست ہوگی طبیعت تری عدمؔ
کمبخت بھول جا کہ طبیعت اداس ہے

توبہ تو کر چکا ہوں مگر پھر بھی اے عدمؔ
تھوڑا سا زہر لا کہ طبیعت اداس ہے

الفاظ دل ❤️

پھر سے آنکھوں میں خواب انشاء جیاجتناب، اجتناب، اجتناب انشاء جیاس کو مارے گئے ہیں کیوں پتھر؟جس نے پھینکے گلاب انشاء جیدر...
09/09/2026

پھر سے آنکھوں میں خواب انشاء جی
اجتناب، اجتناب، اجتناب انشاء جی

اس کو مارے گئے ہیں کیوں پتھر؟
جس نے پھینکے گلاب انشاء جی

درد ہی ہے وفا کا بدلہ کیا؟
کیا یہی ہے ثواب انشاء جی؟

ڈوبتا جا رہا ہے دل میرا
کچھ تو کیجے جناب انشاء جی

بن ترے دوسرا کوئی دیکھیں
کب ہے آنکھوں میں تاب انشاء جی

تیری چاہت میں مر رہا ہے یہاں
ایک خانہ خراب انشاء جی

ہو سکے گر تو بھول کر اس کو
بند کیجے یہ باب انشاء جی

الفاظ دل ❤️

اپنی آنکھوں کے سمندر میں اتر جانے دےتیرا مجرم ہوں مجھے ڈوب کے مر جانے دےاے نئے دوست میں سمجھوں گا تجھے بھی اپناپہلے ماضی...
09/09/2026

اپنی آنکھوں کے سمندر میں اتر جانے دے
تیرا مجرم ہوں مجھے ڈوب کے مر جانے دے

اے نئے دوست میں سمجھوں گا تجھے بھی اپنا
پہلے ماضی کا کوئی زخم تو بھر جانے دے

زخم کتنے تری چاہت سے ملے ہیں مجھ کو
سوچتا ہوں کہ کہوں تجھ سے مگر جانے دے

آگ دنیا کی لگائی ہوئی بجھ جائے گی
کوئی آنسو مرے دامن پہ بکھر جانے دے

ساتھ چلنا ہے تو پھر چھوڑ دے ساری دنیا
چل نہ پائے تو مجھے لوٹ کے گھر جانے دے

زندگی میں نے اسے کیسے پرویا تھا نہ سوچ
ہار ٹوٹا ہے تو موتی بھی بکھر جانے دے

ان اندھیروں سے ہی سورج کبھی نکلے گا نظیرؔ
رات کے سائے ذرا اور نکھر جانے دے

الفاظ دل ❤️

اب تو ہر ایک اداکار سے ڈر لگتا ہےمجھ کو دشمن سے نہیں یار سے ڈر لگتا ہےکیسے دشمن کے مقابل وہ ٹھہر پائے گاجس کو ٹوٹی ہوئی ...
09/09/2026

اب تو ہر ایک اداکار سے ڈر لگتا ہے
مجھ کو دشمن سے نہیں یار سے ڈر لگتا ہے

کیسے دشمن کے مقابل وہ ٹھہر پائے گا
جس کو ٹوٹی ہوئی تلوار سے ڈر لگتا ہے

وہ جو پازیب کی جھنکار کا شیدائی ہو
اس کو تلوار کی جھنکار سے ڈر لگتا ہے

مجھ کو بالوں کی سفیدی نے خبردار کیا
زندگی اب تری رفتار سے ڈر لگتا ہے

کر دیں مصلوب انہیں لاکھ زمانے والے
حق پرستوں کو کہاں دار سے ڈر لگتا ہے

وہ کسی طرح بھی تیراک نہیں ہو سکتا
دور سے ہی جسے منجدھار سے ڈر لگتا ہے

میرے آنگن میں ہے وحشت کا بسیرا افضلؔ
مجھ کو گھر کے در و دیوار سے ڈر لگتا ہے

الفاظ دل ❤️

تاریکیوں میں ہم جو گرفتار ہو گئےشاید سحر سے پہلے ہی بیدار ہو گئےیہ کون سا مقام رہ و رسم ہے کہ وہاتنے ہوئے قریب کہ بیزار ...
08/09/2026

تاریکیوں میں ہم جو گرفتار ہو گئے
شاید سحر سے پہلے ہی بیدار ہو گئے

یہ کون سا مقام رہ و رسم ہے کہ وہ
اتنے ہوئے قریب کہ بیزار ہو گئے

منزل کی سمت تجھ کو نہ لے جائیں گے کبھی
وہ راستے جو آپ ہی ہموار ہو گئے

ناکامیوں نے اور بھی سرکش بنا دیا
اتنے ہوئے ذلیل کہ خوددار ہو گئے

اب کے تو نوک خار بھی گل رنگ ہو چلی
کل دیکھنا کہ دشت بھی گلزار ہو گئے

نوریؔ ہمیں جہاں میں مسرت کی تھی تلاش
آخر ہر ایک شخص کے غم خوار ہو گئے

الفاظ دل ❤️

پتّھر ہے تیرے ہاتھ میں یا کوئی پُھول ہےجب تو قبُول ہے ،، تِرا سب کُچھ قبُول ہے پھر  تُو  نے  دے  دیا  ہے ، نیا  فاصلہ  م...
08/09/2026

پتّھر ہے تیرے ہاتھ میں یا کوئی پُھول ہے
جب تو قبُول ہے ،، تِرا سب کُچھ قبُول ہے

پھر تُو نے دے دیا ہے ، نیا فاصلہ مجھے
سر پر ابھی تو پچھلی مسافت کی دُھول ہے

تُو دِل پہ بوجھ لے کے مُلاقات کو نہ آ
مِلنا ہے اِس طرح ، تو بچھڑنا قبول ہے

تُو یار ہے تو اتنی کڑی گفتگو نہ کر
تیرا اصُول ہے تو مِرا بھی اصُول ہے

لفظوں کی آبرُو کو گنواؤ نہ یُوں عدیمؔ
جو مانتا نہیں ، اُسے کہنا فضُول ہے

الفاظ دل ❤️

پیڑ کو دیمک لگ جائے یا آدم زاد کو غمدونوں ہی کو امجد ہم نے بچتے دیکھا کمتاریکی کے ہاتھ پہ بیعت کرنے والوں کاسورج کی بس ا...
08/09/2026

پیڑ کو دیمک لگ جائے یا آدم زاد کو غم
دونوں ہی کو امجد ہم نے بچتے دیکھا کم

تاریکی کے ہاتھ پہ بیعت کرنے والوں کا
سورج کی بس اک کرن سے گھٹ جاتا ہے دم

رنگوں کو کلیوں میں جینا کون سکھاتا ہے
شبنم کیسے رکنا سیکھی ! تتلی کیسے رم

آنکھوں میں یہ پلنے والے خواب نہ بجھنے پائیں
دل کے چاند چراغ کی دیکھو ، لو نہ ہو مدھم

ہنس پڑتا ہے بہت زیادہ غم میں بھی انسان
بہت خوشی سے بھی تو آنکھیں ہوجاتی ہیں نم

الفاظ دل ❤️

نگاہِ ناز پرنم ہے تُجھے کس بات کا غم ہےدیا کیوں آج مدھم ہے تُجھے کس بات کا غم ہےپریشانی تری مجھ سے بس اب دیکھی نہیں جاتی...
08/09/2026

نگاہِ ناز پرنم ہے تُجھے کس بات کا غم ہے
دیا کیوں آج مدھم ہے تُجھے کس بات کا غم ہے

پریشانی تری مجھ سے بس اب دیکھی نہیں جاتی
عجب اس دل کا عالم ہے تُجھے کس بات کا غم ہے

کسی کی بات کرنے سے کسی کو یاد کرنے سے
بدلتا دل موسم ہے تُجھے کس بات کا غم ہے

یقیں اب تک تجھے میری محبت کا نہیں آیا
مجھے اس بات کا غم ہیں تُجھے کس بات کا غم ہے

الفاظ دل ❤️

Address

Lahore, Punjab
Kot Radha Kishan
55180

Telephone

+923441046229

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Alfaaz-e-Dil posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to Alfaaz-e-Dil:

Shortcuts

Share

Category