06/01/2025
🌹 سیرتِ مفتیٔ اعظم کوئز کمپیٹیشن🌹
مفتیٔ اعظم پاکستان، معمارِ جامعہ نظامیہ رضویہ، علامہ محمد عبد القیوم ہزاروی علیہ الرحمہ کا وصال شبِ 28 جُمادی الاُخرٰی 1446ھ کو ہوا۔
یومِ وصال کی مناسبت سے 31 دسمبر2024ء، بروز منگل کو جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور میں بزمِ رضا پاکستان کے زیرِ اہتمام ایصالِ ثواب کی تقریب ہوئی، جس میں تلاوت ونعت اور قرآن خوانی کے ساتھ ساتھ ’’فائنل سیرتِ مفتیٔ اعظم کوئز کمپیٹیشن‘‘ بھی انعقاد پذیر ہوا۔ تقریبِ سعید میں اساتذۂ جامعہ کے ساتھ ساتھ یادگارِ اسلاف محبوب العلماء والطلبا مولانا غلام فرید ہزاروی دام ظلہٗ نے شرکت فرمائی۔
ابتدائی مراحل کے بعد چار چار رکنی دو ٹیمیں فائنل کے لیے منتخب ہوئیں۔ ارکانِ سابق ٹیم کے اسما یہ ہیں: مولانا محمد رفیق نورانی، مولانا محمد یوسف، مولانا محمد سلمان قادری اور مولانا محمد شفیق قادری شاذلی... جب دوسری ٹیم کے طلبہ یہ ہیں: مولانا محمد ابرار قادری، مولانا محمد اعجاز فیضی، مولانا محمد ابوبکر قدیر بٹ اور مولانا عبد الاحد
سوالات کی ذمہ داری استاذ العلما علامہ محمد واحد بخش سعیدی دامت برکاتہٗ نے انجام دی، جب کہ مولانا سید متین حماد بخاری، مولانا محمد شرافت تونسوی، مولانا محمد حارث قادری اور مولانا محمد وارث مدظلم نے پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے لیے مختلف مراحل میں تعاون کیا۔
آخر میں بزمِ رضا کی طرف سے شرکائے مسابقہ، منتظمین اور میرِ مسابقہ کی خدمت میں انعامی کتب پیش کی گئیں، اللہ کریم تمام کی مساعی کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، آمین بجاہ النبی الکریمﷺ۔