Mehmooda Shabbir Awan

Mehmooda Shabbir Awan Educationist, Writer, & Columnist

26/08/2026
19/08/2026

Independence Celebration

گزشتہ روز پاکستان فیڈریشن آف یونیورسٹی وومن کے زیرِ اہتمام یومِ آزادی کے حوالے سے ایک نہایت پروقار اور پرکشش تقریب کا ان...
19/08/2026

گزشتہ روز پاکستان فیڈریشن آف یونیورسٹی وومن کے زیرِ اہتمام یومِ آزادی کے حوالے سے ایک نہایت پروقار اور پرکشش تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس ممتاز خواتین تنظیم کی صدر محترمہ قیصرہ علوی اور نائب صدر محترمہ نعیم فاطمہ علوی ہیں۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی سابق آئی جی پنجاب جناب ذوالفقار چیمہ صاحب تھے، جنہوں نے مصورِ پاکستان علامہ اقبال اور بانیِ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کی قائدانہ شخصیت اور فکر پر نہایت فصیح اور یادگار گفتگو کی۔

آج کل بعض نادان اور حقیقت سے ناآشنا لوگ جو قیامِ پاکستان کی ضرورت پر سوال اٹھاتے ہیں، ان کے لیے جناب ذوالفقار احمد چیمہ نے نہایت پرخلوص اور دلی سوز کے ساتھ یہ حقیقت واضح کی۔ انہوں نے بتایا کہ آج کے ہندوستان میں مسلمانوں کے ساتھ جو ناانصافی، اذیت اور ذلت آمیز سلوک روا رکھا جا رہا ہے، اس سے پاکستان کی اہمیت دوچند ہو جاتی ہے۔ وہاں مسلمانوں کی حالت اس حد تک ابتر ہو چکی ہے کہ انہیں شودروں جیسی زندگی گزارنے پر مجبور کیا جا رہا ہے اور بہت سے مسلمان اپنی جان و مال اور شناخت کی بقا کے لیے اپنے نام تک بدلنے پر مجبور ہیں۔

یہی وہ لرزہ خیز صورتِ حال تھی جس کا ادراک مفکرِ پاکستان علامہ اقبال نے اپنے خواب اور افکار میں کیا تھا، اور یہی وہ درد تھا جس کی بنا پر قائدِ اعظم محمد علی جناح نے قیامِ پاکستان کے لیے دن رات ان تھک محنت کی۔ چیمہ صاحب نے علامہ اقبال کے بصیرت افروز افکار پر تفصیلی روشنی ڈالی اور قائدِ اعظم کی بے مثال دیانت، حبِ وطنی اور عظیم قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔


Visiting the National History Museum with my nephews last year was a memorable experience. The museum does a phenomenal ...
14/08/2026

Visiting the National History Museum with my nephews last year was a memorable experience. The museum does a phenomenal job presenting the history of Partition and Pakistan’s early triumphs through vivid visual storytelling. According to 'Educational Psychology' best methodology to teach the concepts to kids is by showing them the visuals.

Listening to the authentic recordings of Quaid-e-Azam's speeches helps kids grasp the historic context and fundamental facts effortlessly. Experiences like this are truly the finest way to inspire and educate our children about our Independence & history.



25/07/2026

اردو ادب کے نامور شاعر جناب افتخار عارف صاحب کی گفتگو۔



لاہور کے بعد، حال ہی میں اسلام آباد میں سجنے والی ادبی محفل کی رونق دیکھ کر دل بے حد خوش ہوا۔ اس موقع پر انتظار حسین صاح...
25/07/2026

لاہور کے بعد، حال ہی میں اسلام آباد میں سجنے والی ادبی محفل کی رونق دیکھ کر دل بے حد خوش ہوا۔ اس موقع پر انتظار حسین صاحب کا ایک مضمون یاد آ گیا۔ انہوں نے اپنی ایک تحریر میں ذکر کیا تھا کہ کس طرح لاہور کے "حلقہ اربابِ ذوق" اور "ترقی پسند مصنفین" کے نتیجے میں پیدا ہونے والا ادبی ماحول، رفتہ رفتہ اسلام آباد کی بیوروکریسی اور سرکاری فضا کا حصہ بننے لگا۔

اس باوقار تقریب کی صدارت اردو کے ممتاز شاعر اور لکھنوی اسلوب و سخن کے مالک، جناب افتخار عارف صاحب نے کی۔ جب کہ مہمانِ خصوصی اکادمی ادبیات پاکستان کی ممتاز چیئرپرسن، ڈاکٹر نجیبہ عارف تھیں۔

کتابوں پر اظہارِ خیال کرنے والی دیگر نامور شخصیات میں معروف مصنف محمد حمید شاہد، سابق نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ، اور کالم نگار و بیوروکریٹ قرۃ العین حیدر جیسے نمایاں نام شامل تھے، جنہوں نے اپنی گفتگو اور موجودگی سے محفل کو مزید جلا بخشی۔



02/07/2026

Mental stress in youth and our Educational systems.






28/06/2026

Some dwell in the past, while others anxiously await or dream of the future.Thomas Carlyle said: "Our main business is not to see what lies dimly at a distance, but to do what lies clearly at hand. "



Address

Lahore University Of Management Sciences, D.H.A, Lahore Cantt, 54792
Lahore
54792

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mehmooda Shabbir Awan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category