Najam Fellows

Directions Website Contact the establishment

Najam Fellows The House of Art & Literature Najam Fellows is knows as "The House of Art & Literature".
(1)

Najam Fellows arranges different kind of programs like Mushaira, Musical Night and Poetry Sittings etc.

25/09/2026

Syeda Malaika Poetry.

Guest ~ Syeda Malaika
Program ~ Najam e Nou Amooz

Visit ▶️ YouTube channel for Complete Video.

غزل اس نے چھیڑی مجھے ساز دیناذرا عمرِ رفتہ کو آواز دیناقفس لے اڑوں میں، ہوا اب جو سنکےمدد اتنی اے بال و پرواز دینانہ خام...
24/09/2026

غزل اس نے چھیڑی مجھے ساز دینا
ذرا عمرِ رفتہ کو آواز دینا

قفس لے اڑوں میں، ہوا اب جو سنکے
مدد اتنی اے بال و پرواز دینا

نہ خاموش رہنا مرے ہم صفیرو
جب آواز دوں ، تم بھی آواز دینا

کوئی سیکھ لے دل کی بے تابیوں کو
ہر انجام میں رنگِ آغاز دینا

دلیلِ گراں باریِ سنگِ غم سے
صفی ٹوٹ کر دل کا آواز دینا

صفی لکھنوی

--

24/09/2026

Shaheen Abdullah Poetry.

Guest ~ Shaheen Abdullah
Program ~ Najam e Nou Amooz

Visit ▶️ YouTube channel for Complete Video.

حضور آپ اور نصف شب مرے مکان پرحضور کی تمام تر بلائیں میری جان پرحضور خیریت تو ہے حضور کیوں خموش ہیںحضور بولئے کہ وسوسے و...
23/09/2026

حضور آپ اور نصف شب مرے مکان پر
حضور کی تمام تر بلائیں میری جان پر

حضور خیریت تو ہے حضور کیوں خموش ہیں
حضور بولئے کہ وسوسے وبال ہوش ہیں

حضور ہونٹ اس طرح سے کپکپا رہے ہیں کیوں
حضور آپ ہر قدم پہ لڑ کھڑا رہے ہیں کیوں

حضور آپ کی نظر میں نیند کا خمار ہے
حضور شاید آج دشمنوں کو کچھ بخار ہے

حضور مسکرا رہے ہیں میری بات بات پر
حضور کو نہ جانے کیا گماں ہے میری ذات پر

حضور منہ سے بہ رہی ہے پیک صاف کیجئے
حضور آپ تو نشے میں ہیں معاف کیجئے

حضور کیا کہا میں آپ کو بہت عزیز ہوں
حضور کا کرم ہے ورنہ میں بھی کوئی چیز ہوں

حضور چھوڑیئے ہمیں ہزار اور روگ ہیں
حضور جائیے کہ ہم بہت غریب لوگ ہیں

احمد فراز

--

23/09/2026

Rai Usama Poetry.

Guest ~ Rai Usama
Program ~ Najam e Nou Amooz

Visit ▶️ YouTube channel for Complete Video.

گمشدہ لمحے کی تلاشکسی آنکھ کے پپوٹوں کےکھلنے اور بند ہونے کے درمیانایک روشنی کا آسماناپنی چھب دکھا کے کہیں گم ہو گیا ہےا...
22/09/2026

گمشدہ لمحے کی تلاش

کسی آنکھ کے پپوٹوں کے
کھلنے اور بند ہونے کے درمیان
ایک روشنی کا آسمان
اپنی چھب دکھا کے کہیں گم ہو گیا ہے
اور میں کبھی
اپنی آنکھ کی پتلیوں کے
جاگتے ہوئے اندھیروں میں
اسے ڈھونڈتی ہوں
اور کبھی کھلی آنکھ کے قلم سے
لکھے گئے عکس میں
اسے تراشتی ہوں
مگر
وہ روشنی کا آسمان
مجھے مل نہیں رہا ہے

ثروت زہرا

--

22/09/2026

نہ پتر نہ دھی آں میں

Guest ~ Rana Hamza
VC ~ Najam Fellows

Visit ▶️ YouTube channel for Complete Video.

21/09/2026

گھوڑی ہووے ول جئی
تیری میری سونیئے

Guest ~ Ikram Arfi
VC ~ Najam Fellows

Visit ▶️ YouTube channel for Complete Video.

آج جانے کی ضد نہ کرویوں ہی پہلو میں بیٹھے رہوہائے مر جائیں گے ہم تو لٹ جائیں گےایسی باتیں کیا نہ کروتم ہی سوچو ذرا کیوں ...
20/09/2026

آج جانے کی ضد نہ کرو
یوں ہی پہلو میں بیٹھے رہو
ہائے مر جائیں گے ہم تو لٹ جائیں گے
ایسی باتیں کیا نہ کرو

تم ہی سوچو ذرا کیوں نہ روکیں تمہیں
جان جاتی ہے جب اٹھ کے جاتے ہو تم
تم کو اپنی قسم جان جاں
بات اتنی مری مان لو

وقت کی قید میں زندگی ہے مگر
چند گھڑیاں یہی ہیں جو آزاد ہیں
ان کو کھو کر ابھی جان جاں
عمر بھر نا ترستے رہو

کتنا معصوم و رنگین ہے یہ سماں
حسن اور عشق کی آج معراج ہے
کل کی کس کو خبر جان جاں
روک لو آج کی رات کو

گیسوؤں کی شکن ہے ابھی شبنمی
اور پلکوں کے سائے بھی مدہوش ہیں
حسن معصوم کو جان جاں
بے خودی میں رسوا نہ کرو

فیاض ہاشمی
--

20/09/2026

راتی بیہہ کے کلا سینا مر وی جینا

Guest ~ Sagheer Ahmed Sagheer
VC ~ Najam Fellows

Visit ▶️ YouTube channel for Complete Video.

Address

31-Jasmine Commercial, Park View City
Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Najam Fellows posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to Najam Fellows:

Shortcuts

Share

Category