Fk Studio

Fk Studio "This page is to share valueable content for people. I respect all Human without any discrimination"

21/08/2026

Shaaadi se pehle & after shadi 😅🤣🤩

آج امکان ہے کہ عمــران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال شفٹ کریں  مختلف مقامات پر لوگوں نے سڑکوں پر پھول بچھائے ہیں۔ لوگ نہ ص...
20/08/2026

آج امکان ہے کہ عمــران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال شفٹ کریں مختلف مقامات پر لوگوں نے سڑکوں پر پھول بچھائے ہیں۔ لوگ نہ صرف اس کا انتــظار کر رہے ہیں، بلکہ اس کے لیے سڑکوں پر پھول بھی بچھاتے ہیں کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ لوگ عمران خان سے اس حد تک محبت کیوں کرتے ہیں؟ حالانکہ پاکستان میں بہت سے سیاستدان ہیں، لیکن عمران خان کے ساتھ بہت سے لوگوں کا تعلق بہت مختلف ہے۔ انہوں نے اپنی بہن، بیٹے، چچا، یا خاندان کے دیگر افراد کو محــض اس لیے وزیر اعلیٰ نہیں بنایا کہ وہ ان کے خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔اس کے بجائے انہوں نے عام لوگوں کو آگے آنے اور عوام کی نمائنـــــــدگی کے مواقع فراہم کئے۔ وہ اپنے خاندان کو سیاسی قیادت کا حصہ بنا سکتے تھے،،،، لیکن انہوں نے سیاست کو خاندانی کاروبار میں تبدیل کرنے کا انتخاب نہیں کیا۔

عمـران خان پاکستان سے حقیقی محبت کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستانی خان سے محبت کرتے ہیں دوسری سیاسی جماعتوں میں باپ، بیٹے، بھائی، بیٹی، چچا اور دیگر رشتہ دار سیاسی عہدوں پر حاوی رہتے ہیں، لیکن عمران خان میں یہ چیز نہیں ہے، انٹرنیــشنل اسٹیج پر عمران خان نے ایسے بیانات دیے ہیں جو دنیا کے بہت کم لیڈروں میں دینے کی ہمت ہے عمران خان پاکستان، اسکے وقار اس کے مفادات اور مسلمانوں کے حقوق کے بارے میں بغـیر کسی خوف کے کھل کر بات کرتا ہے اور اقوام متـحدہ میں ہم نے دیکھ بھی لیا۔
اللہ تعالیٰ ان کو صحت کاملہ عطا فرمائے

آمین ثم آمین۔۔۔۔!!

19/08/2026

💯💥❤️

ہمارے پیارے سابق جـــنرل قمر جاوید باجوہ اس وقت آئی سی یو میں ہے اور ہماری دعاؤں کا منتظر ہیں۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ...
17/08/2026

ہمارے پیارے سابق جـــنرل قمر جاوید باجوہ اس وقت آئی سی یو میں ہے اور ہماری دعاؤں کا منتظر ہیں۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اس کے سر پر چوٹیں آنے کے بعد پچھلے تین ہفتے سی ایم ایچ میں زیر علاج ہیں اس وقت متـحدہ عــرب امـارات کے ہسپتال میں اس کا علاج چل رہا ہے ان کے اہل خانہ نے دعاؤں کی درخواست کی ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ وہ جب ٹھیـــک ہو جائیں گے تو ان کو واپس پاکستان لیکر آئیں گے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کی عمــر 67 برس کے قریب ہے، زندگی کے اس مرحلے پر صحـــت دولت سے زیادہ قیمتی ہو جاتی ہے۔ اس کے پاس یقیناً پیسوں کی کوئی کمی نہیں ہے،،،،،، اور وہ دنیا کے مہنگے ترین ہسپتالوں میں علاج کروا سکتا ہے، لیکن سچ یہ ہے کہ ہسپتال چاہے کتنا ہی ترقی یافتہ ہو یا ڈاکٹر کتنا ہی تجربہ کار کیوں نہ ہو، شفا دینے والا صرف اللہ تعالیٰ ہے یہ ہم سب کے لیے اپنے اختلافات بھلانے اور ان کی صحت یابی کے لیے دعا کرنے کا لمحہ ہے، کیا آپ اس مشکل وقت میں قمر جاوید باجوہ کے لیے دعا کریں گے ؟

17/08/2026

بنگال کا چھوٹا جادوگر
جادو وہی جو سر چڑھ کر بولے🙃
لڑکپن میں اونچے اعتماد کے نمبر الگ ہیں❤️♥️💯

یورپ میں چار مہینے بعد پہلا الٹراساؤنڈ ہوتا ہے اور اگر کوئی جاننا چاہتا ہو تو بچے کی جنس بتا دی جاتی ہے۔ڈیلیوری کے وقت خ...
17/08/2026

یورپ میں چار مہینے بعد پہلا الٹراساؤنڈ ہوتا ہے اور اگر کوئی جاننا چاہتا ہو تو بچے کی جنس بتا دی جاتی ہے۔
ڈیلیوری کے وقت خاوند عورت کے پاس ہوتا ہے اور کمرے میں ایک یا دو نرسیں ہوتی ہیں۔ کسی قسم کی دوائی نہیں دی جاتی، عورت درد سے چیختی ہے مگر نرس اسے صبر کرنے کا کہتی ہے اور %99 ڈیلیوری نارمل کی جاتی ہے۔ نہ ڈیلیوری سے پہلے دوا دی جاتی ہے نہ بعد میں۔ کسی قسم کا ٹیکہ نہیں لگایا جاتا۔
عورت کو حوصلہ ہوتا ہے کہ اس کا خاوند پاس کھڑا اس کا ہاتھ پکڑے ہوئے ہے۔ ڈیلیوری کے بعد بچے کی ناف قینچی سے خاوند سے کٹوائی جاتی ہے اور بچے کو عورت کے جسم سے ڈائریکٹ بغیر کپڑے کے لگایا جاتا ہے تاکہ بچہ ٹمپریچر مینٹین کر لے۔ بچے کو صرف ماں کا دودھ پلانے کو کہا جاتا ہے اور زچہ یا بچہ دونوں کو کسی قسم کی دوائی نہیں دی جاتی سوائے ایک حفاظتی ٹیکے کے جو پیدائش کے فوراً بعد بچے کو لگتا ہے۔ پہلے دن سے ڈیلیوری تک سب مفت ہوتا ہے اور ڈیلیوری کے فوراً بعد بچے کی پرورش کے پیسے ملنے شروع ہو جاتے ہیں۔

پاکستان میں لیڈی ڈاکٹر ڈیلیوری کے لئے آتی ہے اور خاتون کے گھر والوں سے پہلے ہی پوچھ لیتی ہے کہ آپ کی بیٹی کی پہلی پریگنینسی ہے، اس کا کیس کافی خراب لگ رہا ہے جان جانے کا خطرہ ہے، آپریشن سے ڈیلیوری کرنا پڑے گی۔ %99 ڈاکٹر کوشش کرتی ہے کہ نارمل ڈیلیوری کو آپریشن والی ڈیلیوری میں تبدیل کر دیا جائے۔
ڈیلیوری سے پہلے اور بعد میں کلوگرام کے حساب سے دوائیاں دی جاتی ہیں ڈیلیوری کے وقت خاوند تو دور کی بات خاتون کی ماں یا بہن کو بھی اندر جانے کی اجازت نہیں ہوتی اور اندر ڈاکٹر اور نرس کیا کرتی ہیں یہ خدا جانتا ہے یا وہ خاتون۔
نارمل ڈیلیوری بیس تیس ہزار میں اور آپریشن والی ڈیلیوری اسی نوے ہزار میں ہو تو ڈاکٹر کا دماغ خراب ہے نارمل کی طرف آئے آخر کو اس کے بھی تو خرچے ہیں بچوں نے اچھے سکول میں جانا ہے نئی گاڑی لینی ہے بڑا گھر بنانا ہے۔ اسلام کیا کہتا ہے انسانیت کیا ہوتی ہے سچ کیا ہوتا ہے بھاڑ میں جائے، صرف پیسہ چاہئیے۔۔💯 ڈاکٹر مافیا جن کو لوگ مسیحا سمجھتے ہیں اصل میں قصائی ہے اگر کسی کو شک ہے تو ان کے درمیان وقت گزاریں سب پتہ لگ جائیں گا کے صحت کا شعبہ پاکستان کے بڑے مافیاز میں سے ایک بن گیا ہے،جہاں مریض،انسانیت،دین ،اخلاقیات ،نہیں صرف کاروبار ہوتا ہے۔۔۔۔
عورتیں اس معاشرے میں 👇👇

نفسیات کی تعلیم میں باقاعدہ ایک فیلڈ جنسیات بھی ہے۔ چونکہ یہ ایک بالغ انسان کی بنیادی ضرورت ہے اور اس ضرورت کے پورے نہ ہ...
17/08/2026

نفسیات کی تعلیم میں باقاعدہ ایک فیلڈ جنسیات بھی ہے۔ چونکہ یہ ایک بالغ انسان کی بنیادی ضرورت ہے اور اس ضرورت کے پورے نہ ہونے یا اس سے غیر مطمئن ہونے سے انسان کو زہنی بیماریاں لاحق ہوتی ہیں۔ یہ چونکہ آگاہی کا پیج ہے کسی ممبر کی ریکوئسٹ پر تمام پڑھنے والوں کے نالج کے لیے یہ اسلامی لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل آرٹیکل شئیر کیا جارہا ہے۔

سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق ہمبستری کرنے کا طریقہ اور شرعی مسائل:

1⃣ نکاح کئے بغیر کسی بھی مسلمان مرد و عورت کا ایمان مکمل اور محفوظ نہیں ہو سکتا نکاح کرنا اور ہمبستری کرنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی انتہائ مبارک اور پسندیدہ سنت ہے حتٰی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سفر کرتے وقت بھی ازواج مطہرات میں سے کسی ایک بیوی کو اپنے ساتھ لیکر جاتے تھے حدیث میں آتا ہے کہ مسلمان کو ہمبستری کرنے سے اللہ تعالٰی کے راستے میں صدقہ دینے کے برابر اجر و ثواب عطا کیا جاتا ہے، لہذا زوجین یعنی شوہر اور بیوی کو جب بھی ہمبستری کرنے کی خواہش محسوس ہو تو وہ شرم و حیا کی وجہ سے خاموش نہ رہیں بلکہ ایک دوسرے کو اپنی خواہش بتا دیں بہتر طریقہ یہ ہے کہ دن کے وقت یا شام تک ایک دوسرے کو اپنی خواہش بتا دیں تاکہ دونوں پہلے سے ہی ذہنی طور پر تیار رہیں۔ (صحیح مسلم: 2329)

2⃣ کسی شرعی عذر کے بغیر ہمبستری کرنے سے انکار کرنا حرام اور کبیرہ گناہ ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اگر مرد اپنی بیوی کو ہمبستری کے لئے بلائے اور بیوی منع کر دے تو اس عورت پر ساری رات فرشتے لعنت کرتے رہتے ہیں اور وہ جب تک شوہر کو راضی نہیں کرے گی اللہ تعالٰی بھی اس عورت سے راضی نہیں ہوگا، اسی طرح سے مرد کے لئے بھی جائز نہیں کہ وہ شرعی عذر کے بغیر ہمبستری کرنے سے انکار کرے شرعی عذر سے مراد کوئی بیماری جسمانی تکلیف یا چوٹ لگنا ہے جسکی وجہ سے انسان ہمبستری کرنے کے قابل نہ رہے، اگر تھکاوٹ محسوس ہو تو زوجین کو ہمبستری کرنے سے پہلے کچھ وقت آرام کرنا چاہئے۔ (صحیح مسلم: 3540، 3541)

3⃣ اگر نماز قضاء ہونے کا اندیشہ نہ ہو تو زوجین کے لئے دن اور رات میں کسی بھی وقت ہمبستری کرنا جائز ہے Pregnancy میں ہمبستری کرنا بھی جائز ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم ازواج مطہرات سے تہجد کے وقت ہمبستری فرماتے تھے اور احادیث مبارکہ کے مطابق چند مخصوص حالتوں میں زوجین کے لئے ہمبستری کرنا حرام ہے:
جب بیوی کو حیض Periods کا خون آئے اور اولاد کی پیدائش کے بعد نفاس کا خون آئے، اس کے علاوہ اعتکاف اور روزے کی حالت میں ہمبستری کرنا بھی حرام ہے۔ (البقرہ: 222)

4⃣ اللہ تعالٰی نے نکاح کے بعد زوجین کے جسموں کو ایک دوسرے کے لئے حلال فرما دیا ہے زوجین کے لئے ایک دوسرے کے مکمل جسم کو دیکھنا اور چھونا جائز ہے اسی طرح زوجین کا اکٹھے غسل کرنا اور ایک دوسرے کا کوئی بھی جسمانی کام کرنا بھی جائز ہے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم انکے ساتھ اکٹھے ایک ہی برتن میں سے پانی لیکر غسل فرماتے تھے۔
(ابو داؤد: 4017، صحیح بخاری: 261)

5⃣ ازدواجی حقوق ادا کرنے کی مسنون ترتیب یہ ہے کہ سب سے پہلے زوجین صدقہ دیکر اللہ تعالٰی کو خوش کرنے کی نیت کر لیں، پھر حدیث میں بتائی گئی یہ دعا: بِسْمِ اللّٰهِ اَللّٰهُمَّ جَنِّبْنَا الشَّيْطَانَ وَ جَنِّبِ الشَّيْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا اس دعا کو مرد پڑھ لے دعا پڑھنے کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت مبارکہ کے مطابق زوجین ایک دوسرے کے ساتھ بوس و کنار Romance کریں اور اس کے بعد ہمبستری کریں کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بوس و کنار کے بغیر ہمبستری کرنے سے منع فرمایا ہے بوس و کنار سے مراد زوجین کا ایک دوسرے سے پیار کا اظہار کرنا محبت سے ایک دوسرے کے جسم پر ہاتھ پھیرنا اور چومنا ہے۔ (صحیح بخاری: 6388)

6⃣ زوجین کو صرف بوس و کنار کرنے سے بھی نیکیاں ملتی ہیں ایک مرتبہ ایک صحابی حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے ادھیڑ عمر بیوہ عورت کے ساتھ نکاح کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ اے جابر تو نے کسی کنواری نوجوان لڑکی کے ساتھ نکاح کیوں نہیں کیا تاکہ تو اس سے کھیلتا اور وہ لڑکی بھی تیرے ساتھ کھیلتی، لہذا اگر ہمبستری کرنے کا ارادہ نہ ہو تو پھر بھی زوجین کو روزانہ ایک دوسرے کے ساتھ صرف بوس و کنار ضرور کرنا چاہئے۔ (ترمذی: 1100)

7⃣ احادیث مبارکہ کے مطابق زوجین کسی بھی حالت میں بوس و کنار کر سکتے ہیں اس سے روزے اور وضو پر کوئی فرق نہیں پڑتا بیوی کے ساتھ بوس و کنار کرنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک سنت ہے حتٰی کہ ازواج مطہرات جب حیض یا روزے کی حالت میں ہوتی تھیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس حالت میں بھی ازواج مطہرات کیساتھ بوس و کنار فرماتے تھے اور انکے جسم کیساتھ اپنا جسم ملا لیتے تھے۔ (صحیح بخاری: 303، 1927)

17/08/2026

میں ہمیشہ میریٹل رلیشن پر لکھا کرتی تھی۔ اور لوگوں کے میسج آتے تھے میرے آرٹیکلز پڑھ کر انہوں نے اپنے رشتے میں بہت کچھ سیکھا اور بہتری لائے گھر بسائے ۔ غیر محرم سے دوستی، محبت کو میں کبھی بھی مثبت یا اچھا سمجھتی ہی نہیں تھی ساڑھے چار سال پہلے ایک میرا آرٹیکل انڈین نیوز پیپر میں پبلش ہوا تھا " شادی سے پہلے محبت اور ڈپریشن" ۔ ورنہ بہت ہی کم کبھی نامحرم کے تعلقات پرلکھتی ہوں۔ مگر اج کچھ ایسا لکھنے لگی ہوں جو کہ اگر کسی نے پڑھا اور عمل کیا تو شاید کبھی لائف میں مجھے دعا دے۔

مجھ سے سیشن لینے والے زیادہ تر مرد ہوتے ہیں تو مردوں کے بارے تو باخوبی ائڈیا ہے۔ خواتین زیادہ تر تعلق میں اچھی وفادار ہی پائیں یا شاید کبھی غلط کردار لڑکیوں سے تعلق نہ رہا یا واسطہ نہ پڑا تھا۔

مختصر بات جب دوسری فیلڈ کا بھی آغاز سائیکالوجسٹ فیلڈ کے ساتھ شروع کیا تو پوش ایسے علاقے کے لڑکی لڑکیوں کے حالات سامنے آئے کہ اس نے اس ٹاپک پر قلم اٹھانے پر مجبور کیا۔

مجھ سے کسی میرے بہت قابل احترام فالور نے سوال کیا کبھی اپکو کسی غیر محرم سے محبت ہوئ؟؟؟ میرے لیے یہ سوال مضحکہ خیز بھی نہیں تھا نہ غصہ دلانے والا کیونکہ میں ہمیشہ سے ان باتوں پر بھی کوئ ردعمل ظاہر نہیں کرتی جس پر لوگ اگ بگولہ ہوجاتے ہیں۔ مگر میرے آرٹیکلز یہ ضرور ظاہر کرتے ہیں کہ میں نکاح کے بعد کی زندگی اچھی بنانے کی کوشش پر لکھتی ہوں۔ مزید اس آرٹیکل سے بھی میری سوچ واضح ہوجائے گی۔

مختصر بات یہ ہے کہ جب نالج کے حصول یا کام کے حصول کے لیے مختلف لوگوں سے واسطہ پڑتا ہے ایک بات بہت تکلیف دہ سامنے آتی ہے کہ کچھ پوش علاقے اتنے بے باک ہیں کہ وہاں غیر محرم سے ازادانہ تعلق نہ کوئ مشکل کا باعث ہے بلکہ ایک ہی کمرے میں جنس مخالف کے ساتھ رہنا کوئ معیوب یا مشکل بات نہیں۔
مرد کو تو اللّٰہ نے بنایا ہی ایسا ہے کہ اس کو تمام تر خوبیوں کے ساتھ بھی بیوی ملے تو اسکی رغبت دوسری عورت کی طرف ہوتی ہے اور اس میں زندگی کی ہر ایج میں یہ عادت یا جبلت پائ جاتی ہے۔ مگر

کنواری لڑکیاں جو تعلیم کے حصول یا جاب کی خاطر دوسرے شہروں میں آکر رہتی ہیں وہ والدین کی اجازت، دوری، یا اعتماد کا ناجائز فائدہ اٹھاتی ہیں۔ اور کھلے عام غیر محرم کے ساتھ نہ صرف تعلق میں ہوتی ہیں بلکہ ایسے بھی مردیا لڑکے ہیں جو ان خواتین کی مہنگی ترین رہائش اور اخراجات کا تمام خرچ خود اٹھاتے ہیں بدلے میں بغیر نکاح ازدواجی تعلقات میں رہتے ہیں۔

میں سوچتی ہوں ان لڑکیوں کو اللّٰہ کا ڈر نہیں ہوتا؟؟؟ اگر والدین یا بھائ انکی ان حرکتوں سے غافل ہیں تو کیا اللّٰہ سے کچھ چھپا ہے؟؟؟ جو شخص اپکے نکاح میں ہی نہیں کیسے آپ اس سے قربت کے سب فاصلے طے کر لیتی ہیں؟؟ کیسے اپکا دل اور ظمیر مطمئن ہوجاتا ہے کہ آپ اس شخص کو اپنا اپ سونپ دیتی ہے جو اپکا شوہر کا درجہ نہیں رکھتا۔ جو کبھی اپکا شوہر نہیں ہوگا ۔ ہر چیز کا ایک طریقہ کار ہے عورت کی زندگی میں مرد شامل کرنے کا بھی ایک طریقہ کار ہے اور وہ ہے نکاح۔ نکاح کے زریعے ایک مرد و عورت ایک دوسرے کے لیے حلال ہوتے ہیں تو کیسے آپ خود پر دوسرے کو حلال سمجھتی ہیں جبکہ نکاح سائن نہیں ہوا؟؟ کیا اپکو یہ چیز کا خوف نہیں آتا کہ آپ عصمت لٹاکر کسی اور کی دلہن کیسے بنیں گی؟؟ اور کوئ دوسرا کیسے ایک ادھوری چیز کو اپنا شریک حیات بنائے گا جو اس سے پہلے کسی اور سے سب کچھ کرچکی ہے؟؟ اگر یہ نوجوان لڑکیاں سمجھتی ہیں کہ نامحرم یہ آپ سے شادی کرے گا تو یہ بہت بڑی بھول نہیں بے وقوفی ہے۔

بھلا جو شخص آپ کو اپنی عزت بنانا چاہے گا وہ اپکی عزت پہلے کیوں تار تار کرے گا؟؟؟ وہ تو اپکو مکمل لیکر جائے گا اور شرعی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے عزت سے اپکا ہاتھ اپکی فیملی سے مانگ کر مثبت طریقے سے نکاح کرکے اپنے گھر کی عزت بنائے گا نہ کہ ہوٹلوں میں روز اپکی عزت کا جنازہ نکالے گا۔

اب ان مردوں سے سوال ہے جو غیر شادی شدہ یا شادی شدہ ہیں آپ کیوں دوسری عورتوں پر اپنا پیسہ برباد کرتے ہیں؟؟ کیوں انکو شاپنگ کراتے ہیں؟؟ کیوں ان کو ریستوران میں کھانے کھلاتے ہیں، کیوں ان کے گھروں کے خرچ اٹھاتے ہیں کیوں ان تتلیوں کے پیچھے اپنا وہ سرمایہ برباد کرتے ہیں جسکو اچھے مقصد میں صرف کرکے اپ نا صرف اپنا، اپنی بیوی بچوں کا مستقبل اور حال روشن کرسکتے ہیں۔ اپ ایسی تتلیوں کے پیچھے بھاگتے ہیں جو کبھی ایک پھول پر بیٹھتی ہے کبھی دوسرے پھول پر اسکو تو پتیوں کا میٹھا رس چاہیے جس کے لیے وہ بار بار پھول بدلتی ہے۔

آپ اپنا پیسہ نیک مقصد پر بھی لگاسکتے ہیں۔ اپ زائد پیسہ یا اپنی آمدنی کا کچھ مخصوص حصہ یتیموں مسکینوں ، غریبوں، بیواؤں، طلاق یافتہ، یا سفید پوش لوگوں پر خرچ کرسکتے ہیں جن کی زندگیوں میں اپکے اس پیسے سے نا صرف بہتری آسکتی ہے بلکہ اپکی دنیا اور اخرت بھی سنورتی ہے ۔ آپ غریب بچیوں کی شادیوں پر، غریب لوگوں کے کفن دفن پر، راشن پر، فلاحی تنظیموں اداروں پر جو خالص بھلائ کے لیے کام کر رہے ہیں ان پر لگا کر بہت سے لوگوں کی دعائیں لے سکتے ہیں۔

مردو عورت ہمیشہ یاد رکھیں جو چیز اپکی نہیں اس پر نظر رکھنا اس سے تعلق رکھنا اس پر خرچ کرنا یہ تو ایسا ہے نہ کسی کی زمین پر کاشت کرنا، یا کسی کی زمین پر گھر بنانا اور بعد میں وہ یہ زمین واپس لے لے۔

لڑکی ہو یا لڑکا اپنے اپکو ہمیشہ ایک شخص کے لیے رکھیں جو نکاح کے بعد اپکی زندگی میں آئے گا پھر اس سے بے پناہ محبت کریں وہ سب کچھ جو نکاح سے پہلے بے صبری یا بے وقوفی میں غیر محرم کے ساتھ کر رہے ہیں اسی کو کرنے کے لیے ہماری اس ضرورت کو جانتے ہوئے اللّٰہ نے ہم انسانوں پر احسان کیا کہ ہماری ضرورت کو پورا کرنے کے لیے نکاح کا راستہ بنایا۔ تو خود کو خالص اور شفاف فیوچر پہ پارٹنر کے لیے رکھیں کسی اور کے لیے خود کو داغدار نہ کریں۔

یہاں بند کمرے میں کیا گیا نامحرموں کا عمل بعد میں دنیا میں بھی رسوائ کا سبب بنے گا اور آخرت میں بھی یہ کتاب پوری دنیا کے سامنے کھولی جائے گی جہاں تنہائ میں کیا کوئ عمل بھی چھپ نہیں پائے گا۔ دنیا میں بھی زلت و رسوائ ایک دن اپکو ملے گی اور اخرت کی پکڑ سے بھی آپ بچ نہیں سکتے۔

Credit:
سائیکالوجسٹ مریم صدیقی

19/07/2026

Hahaha 😆 😂 bachae hain ya chachundar..

سوات میں کالام کے مقام پر سیف اللہ جھیل میں کراچی سے آئے سیاحوں کی کشتی ڈوب گئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔...
01/07/2026

سوات میں کالام کے مقام پر سیف اللہ جھیل میں کراچی سے آئے سیاحوں کی کشتی ڈوب گئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ڈی پی او سوات محمد عرفان کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشیں مہوڈنڈ کے مقام سے نکال لی گئیں، کشتی میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد سوار تھے، 4 کی تلاش جاری ہے۔

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fk Studio posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share