19/08/2022
👈 *پوری قوم پاگل ہے ۔۔*
پاگل پن نمبر *01*
۔۔ کروڑوں روپے کی حفاظت کے لیے بنک 15000 روپے ماہانہ تنخواہ پر گارڈ رکھتا ہے ۔🙄
پاگل پن نمبر *02*
۔۔ ان پڑھ قوم کے لیے ٹینکر پہ بچاؤ کی ہدایات انگریزی میں لکھتے ہیں ۔
Highly Inflameble۔۔😒
پاگل پن نمبر *03*
۔۔ سڑک پہلے بناتے ہیں ۔ پھر اسے کھود کر بجلی ، گیس کی لائنیں بچھاتے ہیں ۔🤨
پاگل پن نمبر *04*
۔۔ مسجدوں سے بجلی کے بل میں ٹی ۔ وی لائیسنس کی فیس وصول کرتے ہیں ۔ اور ملک کا نام ھے ۔۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان😔
پاگل پن نمبر *05*
۔۔ حادثات میں مرنے ، جلنے والوں کے ورثا کو کروڑوں بانٹ دیں گے ، مگر حادثات کی روک تھام ، سزا جزا اور ایمرجنسی سے نمٹنے پر ٹکہ خرچ نہیں کریں گے ۔😟
پاگل پن نمبر *06*
۔۔ خود قرضے پہ قرضہ لیتے رہتے ہیں اور عوام کو بچت اسکیموں کی ترغیبیں دیتے ہیں کھلاڑیوں کو لاکھوں روپے گھر بیٹھے اور بچوں کو لیپ ٹاپ دیتے ہیں😒
پاگل پن نمبر *07*
عیدالفطر۔۔۔ عیدالاضحی۔۔ربیع الاول۔۔ گیارہویں۔۔ شادی بیاہ۔۔سب اسلامی چاند دیکھ کر مناتے ہیں اور عیسوی سال کے آغاز پر اتنی خوشی کا اظہار کرتے ہیں کہ عیسائی بھی حیرت زدہ رہ جاتے ہیں😔
پاگل پن نمبر *08*
مایوں۔۔۔مہندی۔۔۔شادی بیاہ۔۔۔سب میں ہندوستانی کی پیروی اور بیٹی کی رخصتی پر قرآن کاسایہ کرتے ہیں😔
پاگل پن نمبر 9
ووٹ کرپٹ،چوروں ڈاکوؤں کو دیتے ہیں اور نظام حکمرانی حضرت عمر کا چاہتے ہیں.
*کہاں تک سنو گے ۔۔۔۔ کہاں تک سناؤں*