Seekhlo

Seekhlo برائے مہربانی اس پیج کو فالو ضرور کریں جزاک اللّہ ❤️

کیا یہ زندہ چھوڑنے کے قابل ہیں ایک ایسا کیس جس نے انسانیت کو بھی شرما دیا ۔۔ ذرا کیس کاجائزہ لیجئے۔سیالکوٹ کا مضافاتی عل...
11/08/2025

کیا یہ زندہ چھوڑنے کے قابل ہیں ایک ایسا کیس جس نے انسانیت کو بھی شرما دیا ۔۔ ذرا کیس کاجائزہ لیجئے۔
سیالکوٹ کا مضافاتی علاقہ ہے بھیکو چھور۔۔ یہاں ایک محنت کش کاشف گاؤں کے نمبردار کے ڈیرے پر نوکری کرتا ہے ۔۔ اس کے وہم و گمان میں بھی نہیں کہ اس کی بیوی کے نمبردار کے بیٹے کے ساتھ جنسی مراسم ہیں ۔۔ عینی شاہد بنی ان کی چھ سالہ بیٹی ام کلثوم ۔۔ جس نے ماں کو قابل اعتراض حالت میں نمبردار کے بیٹے کے ساتھ دیکھ لیا۔۔ ماں نے بیٹی کو دھمکایا کہ زبان بند رکھنی ہے ۔۔ نمبردار کے بیٹے ملک فاروق نے بھی بچی کو سمجھایا کہ بہت پیسے دونگا ۔۔ بس خاموش رہنا ہے ۔ ایک شک تھا۔۔ ایک بے چینی ۔۔ کسی بھی وقت ام کلثوم بھانڈا پھوڑ سکتی ہے ۔۔ بے چینی کے چند روز ہی گزرے ۔۔ چھ سالہ ام کلثوم اور بھائی تین سالہ وارث گھر سے غائب ہو گئے ۔۔ باپ اپنے بچوں کی تلاش کے لئے تھانےپہنچا۔۔۔ پیچھے سے خبرملی کہ بچوں کی لاشیں قبرستان کے قریب پڑی ہوئی ہیں ۔۔
سیالکوٹ پولیس نے فوری رسپانس دیا۔۔ ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد خود میدان میں اتر آئے ۔۔ اور پھر بارہ گھنٹے میں ملزم پکڑے گئے
مگر ذرا ٹھہریئے ۔۔ !
ماں ہی قاتل نکلی ۔۔۔ اپنے آشنا کے ساتھ مل کر واردات کا پروگرام بنایا۔۔ ورغلا کر ام کلثوم کو ویرانے میں لے گئی جہاں نمبردار کا بیٹا پہلے ہی موجود تھا۔۔ ام کلثوم کو اینٹیں مار کر قتل کر دیا گیا۔۔ تین سالہ وارث بھی ماں اور بہن کو جاتا دیکھ کر چھپ کر پیچھے آگیا ۔۔ جب بہن کو اینٹیں پڑتے دیکھیں تو رونے لگا۔۔ اب لازمی بات ہے اس نئے عینی شاہد کو بھی مرنا ہی تھا۔۔ پس ماں کی جسم کی بھوک نے اپنے ہی جسم کے ٹکڑے اینٹوں سے مسل ڈالے ۔۔ جہالت زدہ ان پڑھ معاشرے میں یہ نہیں معلوم تھا کہ فنگر پرنٹس ، ڈی این اے جیسی خرافات بھی ہیں ۔۔ قاتل سگی ماں آشنا سمیت حوالات میں ہے ۔۔ نمبردار پوری طاقت سے بیٹے کو چھڑوانے کے لئے تیار ہے۔۔ بدقسمت محنت کش بچوں کی قبروں کے سرہانے بیٹھا ہے ۔۔ ایک ماں اپنے ہی سگے بچے کیسے مار سکتی ہے ۔۔ !!

یاد رکھیں تین آسان حروف: S، T، R  اور اپنے عزیزوں کی جان بچا لیں !اگر آپ نے دیر کردی تو ساری زندگی کا نقصان دور نہیں ہوگ...
23/07/2025

یاد رکھیں تین آسان حروف: S، T، R اور اپنے عزیزوں کی جان بچا لیں !

اگر آپ نے دیر کردی تو ساری زندگی کا نقصان دور نہیں ہوگا ۔ اگر کسی کو اچانک چکر، کمزوری یا بولنے میں مشکل ہو رہی ہو، تو فوراً یہ تین آسان ٹیسٹ کریں:

S – مسکراہٹ: (Smile )
مریض سے کہیں مسکرائے۔
اگر چہرے کا ایک طرف کا کونہ نیچے گر جائے، تو خطرے کی علامت ہے۔

T – بات چیت: (Talk )
کوئی آسان سا جملہ کہنے کو کہیں، جیسے:
"آج موسم اچھا ہے"
اگر آواز بھاری ہو، جملہ توڑا پھوڑا ہو، یا بات سمجھ نہ آئے، تو یہ بھی علامت ہے۔

R – دونوں ہاتھ اٹھانا:(Raise )
مریض سے کہیں دونوں ہاتھ ایک ساتھ اوپر اٹھائے۔
اگر ایک ہاتھ نیچے رہ جائے یا کانپنے لگے، تو یہ بھی فالج کی نشانی ہے۔

📌 اضافی چیک:
زبان باہر نکالنے کو کہیں۔
اگر زبان ایک طرف کو ٹیڑھی ہو جائے، تو یہ بھی الارم ہے!

🚨 اگر ان میں سے کوئی بھی علامت نظر آئے تو فوراً اسپتال یا ایمبولینس کو کال کریں۔ وقت ضائع کرنا نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

🙏 براہِ کرم یہ اہم معلومات دوسروں تک بھی پہنچائیں — یہ کسی کی جان بچا سکتی ہے!

کراچی میں بلدیہ ٹاؤن کے رہائشی کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، نوزائیدہ بچوں کی پیدائش کراچی کے ایک نجی ہسپت...
22/07/2025

کراچی میں بلدیہ ٹاؤن کے رہائشی کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، نوزائیدہ بچوں کی پیدائش کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں ایمرجنسی سی سیکشن کے ذریعے ہوئی۔

ڈاکٹروں کے مطابق بچوں کی پیدائش قبل از وقت ہوئی، جس کی وجہ سے ان کا وزن بہت کم ہے اور پیدائش کے فوراً بعد انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پانچوں بچے مسلسل طبی نگرانی میں ہیں اور ان کی حالت میں بتدریج بہتری آ رہی ہے۔ بچوں کے والد نے بتایا کہ ان کی شادی کو صرف ایک سال ہوا ہے اور یہ ان کے پہلے بچے ہیں۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے انہیں تین بیٹیاں اور 2 بیٹے عطا کیے ہیں اور ان کی اہلیہ کی حالت بھی بہتر ہے۔

22/07/2025

ہمارے پنڈ (گاؤں) ایک پیر صاحب کے پاس پہلے ایک گھر کی بہو آئی اور اپنی ساس کے ناروا رویے کی شکایت کی ، "پیر" صاحب (عامل) نے اس کو تعویذ دیا اور کہا کہ میرے پانچ سو سال پرانے جن نے بہت محنت سے یہ تعویذ تیار کیا ہے ، اسے بہت احتیاط سے لے کر جانا اور اپنے گھر کی فلاں جگہ جا کے دبا دینا ، میرا جن تمہارے ساتھ تمہاری حفاظت کے لئے موجود رہے گا۔
کچھ دنوں بعد اسی پیر صاحب کے پاس اسی خاتون کی ساس صاحبہ آئیں اپنی بہو کے خلاف تعویذ لینے تو اُس جعلی عامل نے ساس سے اچھی خاصی رقم اینٹھ کر کہا کہ دو دن بعد بتاؤں گا مسئلہ کیا ہے۔
پھر دو دن بعد جب ساس آستانے تشریف لائیں تو اُسے بتایا کہ دو رات کی سخت چلہ کشی کے بعد میرے ہزار سال پرانے جن (موکل) نے پتہ لگایا ہے کہ تمہارے گھر کی فلاں جگہ پہ تمہاری بہو نے تعویذ دبائے ہیں۔
ساس بھاگم بھاگ یا پیر یا پیر کا ورد کرتے گھر روانہ ہوئی ، اور پیر کی بتائی جگہ جا کر چیک کیا تو تعویذ وہیں موجود تھے۔
ساس پہلے تو اپنے پیر کے صدقے واری چلی گئی اور پھر آنکھیں بند کر کے ہزار سالہ جن کو سرخ سلام بھیجا اور پھر پیر کا نام زیر لب پڑھ کر خود پہ پھونک ماری اور بہو پہ چڑھائی شروع کردی ۔ دوسری جانب بہو نے بھی پیر صاحب کا نام پڑھ کر خود پہ پھونکا اور پانچ سو سالہ جن سے غیبی مدد طلب کرتے ہوئے ساس سے گتھم گتھا ہوگئیں۔
اس سے پہلے کے لڑتے لڑتے ہوجاتی دونوں گم ، اور پیچھے رہ جاتی ایک کی چونچ اور دوجی کی دم ...
بیچ میں گھر کے مرد کود پڑے ، بہو کے شوہر نے اپنے ہاتھ پہ یا اللہ مدد کا دم کر کے بیوی کے گال پہ چپکایا جس سے بہو کا پانچ سو سالہ جن شانت ہوا جبکہ اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم پڑھ کر ساس کے شوہر نے اپنی بیوی کے سر کے بالوں کو جھنجھوڑا جس سے ہزار سالہ جن غشی کے دورے کھاتا ہوا کوہ قاف روانہ ہوا ۔
خواتین کے جن کامیابی سے اُتار لینے لے بعد جب گھر کے مَردوں نے اپنی اپنی زوجات سے جن چڑھنے کی وجہ دریافت کی تو دونوں نے آمنے سامنے بیٹھ کر بتا دیا کہ بقول بہو "پیر صاحب نے تعویذ دبوائے تھے " اور بقول ساس " اسی پیر صاحب نے تو تعویذ نکلوائے ہیں "
اب ہونا تو اصولاً یہ چاہیے تھا کہ جس نے دفنوائے اسی نے نکلوائے لہٰذا حساب برابر ..!
لیکن مرد حضرات اپنی بیویوں کے جن کامیابی سے اُتارنے کے بعد بہت پمپ ہوگئے تھے لہٰذا تہیہ کیا کہ لگے ہاتھوں پیر صاحب کے جن بھی اُتار لیے جائیں لہٰذا دونوں جل تو جلال تو کا ورد پڑھتے ہوئے آستانے کی جانب روانہ ہوئے ، اتفاق سے اس وقت پیر صاحب کسی اور خاتون کو دو ہزار سالہ جن بطور محافظ عطا کر ہی رہے تھے کہ اُن پہ لاتوں اور مکوں کی برسات شروع ہوگئی ۔ پیر صاحب بہت چلائے کہ " بوس آخر میں نے آپ کو بولا کیا ہے؟ " لیکن بوسز نہ رکے ...

بالآخر پیر صاحب اپنے تمام روحانی و شیطانی جنات اتروا لینے کے بعد ایک ظالم مرد کے پیروں سے چمٹ گئے ، لہٰذا ترس کھا کر پیر صاحب کو وہ وجہ بتائی گئی جس بنا پہ اُنہیں پیٹا گیا تھا ، پیر صاحب نے کائنات میں موجود تمام جنات کی طرف سے معافی مانگی ان کے پیسے بھی اس شرط پہ واپس کیے کہ کسی کو یہ بات نہیں بتائیں گے۔ پھر اس گھر کی خواتین نے فیصل بھائی کے گھر والوں کو اس شرط پہ یہ کہانی آگے بتائی کہ آگے کسی کو نہ بتانا۔ فیصل بھائی کے گھر والوں نے اُنہیں اِس شرط پہ اُنہیں یہ قصہ سنایا کہ آگے کسی کو نہ بتانا ۔ اور پھر فیصل بھائی نے اس شرط پہ مجھے قصہ سنایا کہ دیکھ جنگيرے یہ بات باہر نہ نکلے۔

اور اب میں اس شرط پہ اسے یہاں پوسٹ کر رہا کہ جو بھی یہ پڑھے وہ پلیز آگے کِسی کو نہ بتائے !! 😄😄

(نوٹ:تحریر کاپی شدہ ہے

27/06/2025
All goals achieve
27/06/2025

All goals achieve

میں 2012 سے کوئی یوٹیوب چینل یا کوئی پیج شروع کرنا چاہتا تھا لیکن بد قسمتی سے نہیں کر سکا اب جا کر 2025میں یہ پیج بنایا ...
27/06/2025

میں 2012 سے کوئی یوٹیوب چینل یا کوئی پیج شروع کرنا چاہتا تھا لیکن بد قسمتی سے نہیں کر سکا اب جا کر 2025میں یہ پیج بنایا ہے آپ سب سے گزارش ہے ہے کے میرے پیج کو فالو کر دیں اور میرے 13سال پرانے خواب کو پورا کرنے میں میری مدد کریں جزاک اللّہ

Address

Lahore
Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Seekhlo posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share