Punjab Council of the Arts

Punjab Council of the Arts Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Punjab Council of the Arts, Visual Arts, 53-Shadman-II, Lahore.

Punjab Council of The Arts (PUCAR) is a provincial institute under the Information and Culture Department, Government of The Punjab, to promote arts, culture and literature in Punjab Province Pakistan.

21/09/2026
21/09/2026
21/09/2026
21/09/2026
✨ پنجاب آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ادبی تربیتی نشست ✨نثری شاعری کی نئی صنف پرونیٹ (Pronnet) کے تعارف، فنی پہلوؤں اور تخلیق...
21/09/2026

✨ پنجاب آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ادبی تربیتی نشست ✨

نثری شاعری کی نئی صنف پرونیٹ (Pronnet) کے تعارف، فنی پہلوؤں اور تخلیقی تربیت کے حوالے سے ایک خصوصی تربیتی نشست کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

📚 تربیت کار: عمار اقبال

📅 تاریخ: 30 ستمبر 2026 بروز بدھ
⏰ وقت: شام 3:00 بجے تا 5:00 بجے
📍 مقام: پنجاب آرٹس کونسل، کمیٹی روم، 53 شادمان 2 لاہور

تمام ادب دوستوں، شعرا اور تخلیقی ذوق رکھنے والے احباب کو اس علمی و ادبی نشست میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

تھیٹر میں اصلاحات اور معیاری تفریح کا فروغپنجاب میں تھیٹر کے شعبے میں اصلاحات، معیاری تفریح کے فروغ اور خاندانی ماحول کو...
21/09/2026

تھیٹر میں اصلاحات اور معیاری تفریح کا فروغ
پنجاب میں تھیٹر کے شعبے میں اصلاحات، معیاری تفریح کے فروغ اور خاندانی ماحول کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ اس حوالے سے تھیٹر کی مانیٹرنگ، ضابطۂ اخلاق پر عملدرآمد اور معیاری ڈرامہ پیش کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

روزنامہ ایکسپریس لاہور کی 20 ستمبر 2026 کی اشاعت میں بھی پنجاب کے تھیٹر سے متعلق اقدامات اور حکومتی پالیسیوں کو نمایاں کیا گیا ہے۔

20/09/2026

🌙✨ صوفیانہ فکر، روحانی اقدار اور ثقافتی رنگوں سے سجی ایک بابرکت محفل ✨🌙

پنجاب آرٹس کونسل کے زیرِ اہتمام "سلسلۂ چشتیہ: روحانی اقدار اور ثقافتی تشکیل میں کردار" اور محفلِ سماع کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
یہ خوبصورت محفل صوفیانہ روایت، روحانی کیفیت اور ہماری عظیم ثقافتی وراثت سے جڑنے کا ایک منفرد موقع ہے۔ تمام اہلِ ذوق کو اس بابرکت اور روح پرور محفل میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ 🌸🎶

📅 تاریخ: 21 ستمبر 2026
⏰ وقت: دوپہر 02:00 بجے
📍 مقام: آڈیٹوریم، پنجاب آرٹس کونسل، کرکٹ اسٹیڈیم روڈ، راولپنڈی

آئیے، تصوف، ثقافت اور روحانی موسیقی کے اس حسین امتزاج کا حصہ بنیں۔ 💚

#تصوف

🌙✨ صوفیانہ فکر، روحانی اقدار اور ثقافتی رنگوں سے سجی ایک بابرکت محفل ✨🌙پنجاب آرٹس کونسل کے زیرِ اہتمام "سلسلۂ چشتیہ: رو...
20/09/2026

🌙✨ صوفیانہ فکر، روحانی اقدار اور ثقافتی رنگوں سے سجی ایک بابرکت محفل ✨🌙

پنجاب آرٹس کونسل کے زیرِ اہتمام "سلسلۂ چشتیہ: روحانی اقدار اور ثقافتی تشکیل میں کردار" اور محفلِ سماع کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
یہ خوبصورت محفل صوفیانہ روایت، روحانی کیفیت اور ہماری عظیم ثقافتی وراثت سے جڑنے کا ایک منفرد موقع ہے۔ تمام اہلِ ذوق کو اس بابرکت اور روح پرور محفل میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ 🌸🎶

📅 تاریخ: 21 ستمبر 2026
⏰ وقت: دوپہر 02:00 بجے
📍 مقام: آڈیٹوریم، پنجاب آرٹس کونسل، کرکٹ اسٹیڈیم روڈ، راولپنڈی

آئیے، تصوف، ثقافت اور روحانی موسیقی کے اس حسین امتزاج کا حصہ بنیں۔ 💚

#تصوف
fans Punjab Council of the Arts, Rawalpindi

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَپنجاب آرٹس کونسل معروف آرٹسٹ آصف اقبال صاحب کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس ک...
19/09/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

پنجاب آرٹس کونسل معروف آرٹسٹ آصف اقبال صاحب کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہے۔ ان کی وفات سے فنونِ لطیفہ کی دنیا ایک باصلاحیت فنکار سے محروم ہو گئی۔

پنجاب آرٹس کونسل سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔

19/09/2026

پنجاب آرٹ کونسل ملتان ڈویژن کے زیرِ تعمیر جدید ڈیجیٹل سٹوڈیو میں ثقافت اور فنونِ لطیفہ کے فروغ کے سلسلے میں ایک معلوماتی ویڈیو ’’بلو پوٹری‘‘ تیار کی گئی ہے۔ اس ویڈیو میں بلو پوٹری کے فن، اس کی تاریخ، روایتی اہمیت، تیاری کے مراحل اور اس سے وابستہ ہنر مندوں کی محنت کو نہایت خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا ہے۔

بلو پوٹری برصغیر کی ایک منفرد اور دلکش دستکاری ہے جو اپنی نیلے رنگ کی نفیس نقش و نگاری اور فنی مہارت کے باعث دنیا بھر میں پہچانی جاتی ہے۔ پنجاب آرٹ کونسل ملتان ڈویژن کا یہ اقدام مقامی ثقافت، روایتی ہنر اور فنکاروں کے کام کو جدید ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے نئی نسل تک پہنچانے کی ایک اہم کاوش ہے۔

Address

53-Shadman-II
Lahore

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+924299268037

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Punjab Council of the Arts posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to Punjab Council of the Arts:

Shortcuts

Share

Category