26/09/2025
مجھے بڑا غصہ آتا ہے جب میں کسی کو کوئی کھانے کی چیز آفر کروں اور وہ منع کردے۔۔۔
نہیں مطلب ایٹیٹیوڈ کس بات کا دکھا رہے ہو بھئی۔۔۔؟؟؟ایک تو اپنے منہ کا نوالہ منہ سے چھین کہ تمہیں آفر کیا اور آگے سے یہ ناں ناں کرنے والی کونسی سائنس ہے یار۔۔۔؟؟؟
اور اس سے بھی زیادہ والا غصہ تب آتا ہے جب میں کسی کو کچھ کھانے کی چیز آفر کروں اور وہ قبول بھی کرلے۔۔۔۔
کوئی اخلاقیات نام کی بھی کوئی چیز ہوتی ہے کہ نہیں۔۔۔؟؟؟اگر اگلا صلاح مار ہی رہا ہے تو جھٹ سے ندیدوں کی طرح قبول کرنے کی کیا ضرورت ہے۔۔۔؟؟؟ کوئی سیلف ریسپیکٹ ہوتی ہے یار۔۔۔۔
ایسے کیسے ہر ٹائم ندیدے بن کہ پھر لیتے ہو۔۔۔؟؟؟ 😕