New Comer Artist

New Comer Artist Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from New Comer Artist, Performance Art Theatre, Model Town, Lahore.

12/06/2020

بڑے بڑے ڈھکن دیکھے مگر بھارتی میڈیا سے بڑا ڈھکن ابھی تک نہیں دیکھا 😂😂
اتنی لمبی چھوڑا کرو جو ہم لپیٹ بھی سکیں 😎😎
کراچی میں بھارتی جہاز ائیر اسٹرائیک کر کے گئے ہیں اور کسی کو پتہ بھی نہیں چلا۔۔ 😂
کیوں کراچی والو کیا ایسا ہی ہے 😂😂😂😂

مجھے مالک مکان نے گھر سے نکال دیا ہے اور اب میں فٹ پاتھ پر ہی رہوں گا۔۔۔مشہور شوبز ستاروں کی المناک موتپاکستانی شوبز انڈ...
02/06/2020

مجھے مالک مکان نے گھر سے نکال دیا ہے اور اب میں فٹ پاتھ پر ہی رہوں گا۔۔۔مشہور شوبز ستاروں کی المناک موت

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ایسے کئی اداکار ہیں جو اب ہم میں نہیں لیکن ان کے ساتھ گزرے غم اور دکھ کہیں نا کہیں رقم ہوگئے ہیں۔۔۔کچھ کی نسلیں بھی اس درد کی شدت کو برداشت کر رہی ہیں اور کچھ اپنے ساتھ ہی سارے باب ختم کر گئے۔۔۔۔

محمود خان
کامیڈی اداکار محمود خان جنہوں نے اسٹیج اور فلموں میں اپنی اداکاری سے ایک عرصہ تک ناظرین کو محظوظ کیا ۔۔۔لیکن پھر وہ شدید بیمار ہوگئے اور وزن کی زیادتی کے ساتھ ساتھ انہیں ذیابطیس اور گردوں کے عارضے نے گھیر لیا۔۔۔ان کی کمر میں بھی چوٹ لگنے کے باعث وہ وہیل چیئر کے محتاج ہوگئے تھے۔۔۔اور پھر انہیں گورنمنٹ سے ملنے والا وظیفہ بھی آدھا ہوگیا۔۔۔اس شدید تکلیف میں مکان کا کرایہ نا دینے کے سبب انہیں مالک مکان نے گھر سے نکال دیا اور وہ پریس کلب کے باہر اپنا سامان لے کر چارپائی پر لیٹ گئے۔۔۔ان کا کہنا تھا کہ میں اب یہیں فٹ پاتھ پر رہوں گا اور اپنے بچوں کو کہہ دوں گا کہ کبھی اس فن کی فیلڈ میں مت آنا۔۔۔یہاں کوئی قدر نہیں آرٹسٹ کی۔۔۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے پینتیس سال شوبز کی خدمت کی اور بدلے میں آج میرے پاس ایک گھر تک نہیں، علاج کے پیسے تک نہیں۔۔۔اسی تکلیف میں انہوں نے چند ماہ اور گزارے اور پھر دو ہفتے ہسپتال میں مدد کا انتظار کرتے کرتے اس کڑوڑوں چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے نے اپنی آنکھیں ہمیشہ کے لئے بند کر لیں۔۔۔آج ان کے دونوں بیٹے رکشہ چلاتے ہیں اور ان کے ایک بیٹے افضل میں ان کی ساری صلاحیتیں موجود ہونے کے باوجود وہ اپنی بھوک مٹانے کے لئے خوابوں کا گلا گھونٹ چکے ہیں۔۔۔اور وہ یہ سمجھتے ہیں کہ ایک آرٹسٹ کا مستقبل شاید یہی ہے-

نجمہ محبوب
پاکستانی فلم انڈسٹری کا ایک بہت بڑا نام تھا نجمہ محبوب۔۔۔انہوں نے تقریباً پچھتر فلموں میں کام کیا اور ان میں اردو اور پنجابی دونوں فلمیں شامل ہیں۔۔۔انہوں نے فلم پروڈیوسر نثار حسن سے شادی کی اور وہ اپنی فلم کی شوٹنگز میں ہی مصروف تھیں جب ایک خوفناک حادثے نے انہیں زندگی سے جدا کردیا۔۔۔وہ اپنی فلم ’’رکشہ ڈرائیور‘‘ کی شوٹ کے دوران ایک سین کے لئے ٹرین کی پٹری پر لیٹیں جہاں ان کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے۔۔۔اتفاق یہ ہوا کہ ٹرین آگئی اور ان کے ہاتھ نہیں کھولے جاسکے۔۔۔اور وہ زندگی کی بازی ہار گئیں-

نگہت بٹ
ڈرامہ پیاس، لنڈا بازار، خواہش ، وارث جیسے بے مثال ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی نگہت بٹ نے اپنی آخری زندگی بہت ہی کسمپرسی میں گزاری۔۔۔ان کے شوہر عابد بٹ جنہوں نے ڈرامہ اندھیرا اجالا میں انسپیکٹر کا کردار ادا کیا انتقال کرگئے تھے اور ان کے جانے کے بعد نگہت بٹ کے حالات بد سے بدتر ہوتے چلے گئے۔۔۔ان کی بیماری طویل ہوتی جا رہی تھی اور پاس اتنے پیسے نہیں تھے کہ گھر کا کرایہ بھی دے سکیں۔۔۔نگہت بٹ نے حکومت وقت سے مدد کی درخواست بھی کی لیکن وعدے کے باوجود ان کے لئے کوئی کام نا ہوسکا۔۔۔وہ اسکی غربت اور بے بسی میں دنیا سے چلی گئیں -

27/05/2020

بھارتی میڈیا ، حد ہے ویسے😂😂

ننکانہ صاحب گروداوارا کی دیوار پر لکھے حرف ♥️
11/11/2019

ننکانہ صاحب گروداوارا کی دیوار پر لکھے حرف ♥️

11/11/2019
11/11/2019

Address

Model Town
Lahore
54000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when New Comer Artist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share