10/07/2025
شفیع جان سے ایک سوال کا جواب درکار ہے۔
یہ آج کا وزٹ جس نوعیت کا تھا یہ اس سے پہلے کیوں نہیں کیا اس سے پہلے ان کے پسند کے اور ان کے اپنے ایم ایس صاحب تھے تب تو انہوں نے جب بھی وزٹ کیا ہسپتال کو اچھا پایا اب کیا وجہ ہے جو دوسرے گروپ کے ایم پی اے صاحب کے ایم ایس آگئے ہیں تو ان کو مسئلے یاد آگئے۔
یہاں ساری گیم ہسپتال میں نکلے اسامیوں کی ہے جس کے لئے سارے ایم پی اے صاحبان ایک دوسرے کے خلاف ہیں اس سے پہلے باقی دو ایم پی اے صاحبان کو ہسپتال سے مسئلہ ہوتا تھا ابھی اُن کا بندہ آگیا ہے تو ان صاحب کو مسئلے یاد آگئے ہیں
خدارا کوہاٹ کے عوام پر رحم کریں اپنی سیاست کی بھینٹ عوام کو نا چڑھائیں ہسپتال کے لیے اگر کوئی کام کرنا چاہتا ہے تو ہسپتال میں موجود مسائل جیسے کے سٹی سکین، ایم آر آئی اور آئی سی یو یونٹ کا قیام جیسے مسائل ہیں باقی حاضری چیک کرنے جیسے مسائل اب پرانے ہوچکے ہیں۔ ہر کوہاٹی کو پتہ ہے کوئی بھی اسٹاف ڈیوٹی پر نہیں ہوتا۔
اب شفیع جان لاپتہ ہو جائے گے۔