PNS Tour Management

PNS Tour Management Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from PNS Tour Management, Amusement and theme park, Khushalgarh.

عید کے بعد پاکستان میں سیاحت (Tourism) کا سیزن باقاعدہ طور پر شروع ہو جاتا ہے۔ اس دوران ملک کے مختلف خوبصورت علاقوں جیسے...
13/03/2026

عید کے بعد پاکستان میں سیاحت (Tourism) کا سیزن باقاعدہ طور پر شروع ہو جاتا ہے۔ اس دوران ملک کے مختلف خوبصورت علاقوں جیسے سوات، گلگت بلتستان، ہنزہ اور ناران کاغان کی طرف سیاحوں کا رخ بڑھ جاتا ہے۔ ایسے میں ضروری ہے کہ جو لوگ گروپ کی صورت میں ٹورز پر جاتے ہیں وہ چند اہم ہدایات کو ضرور مدِنظر رکھیں تاکہ سفر محفوظ، قانونی اور خوشگوار رہے۔
سب سے پہلی اور اہم بات یہ ہے کہ ہمیشہ کسی گورنمنٹ رجسٹرڈ ٹورازم کمپنی اور لائسنس یافتہ گائیڈ کے ساتھ ہی ٹور کریں۔ پاکستان میں سیاحت کے شعبے کو باقاعدہ قانون کے تحت منظم کیا گیا ہے اور اس کی نگرانی متعلقہ سرکاری ادارے کرتے ہیں، جیسے Department of Tourist Services Punjab اور Ministry of Tourism Pakistan۔ ان اداروں کے ساتھ رجسٹرڈ کمپنیاں ہی قانونی طور پر سیاحتی خدمات فراہم کر سکتی ہیں۔
غیر رجسٹرڈ یا غیر قانونی کمپنیوں کے ساتھ ٹور کرنا نہ صرف خطرناک ہو سکتا ہے بلکہ یہ قانونی طور پر بھی غلط ہے۔ اکثر غیر رجسٹرڈ آپریٹرز کے پاس نہ مناسب انتظامات ہوتے ہیں، نہ تربیت یافتہ گائیڈ اور نہ ہی مسافروں کے تحفظ کے لیے کوئی ذمہ داری۔ اس کے برعکس رجسٹرڈ کمپنیوں کے پاس تجربہ کار گائیڈز، بہتر ٹرانسپورٹ، رہائش کے معیاری انتظامات اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے طریقہ کار موجود ہوتے ہیں۔
مزید یہ کہ جب لوگ غیر رجسٹرڈ ٹور آپریٹرز کا انتخاب کرتے ہیں تو اس سے ان کمپنیوں کی حق تلفی ہوتی ہے جو باقاعدہ رجسٹریشن، ٹیکس اور سرکاری قوانین کی پابندی کرتی ہیں۔ ایک ذمہ دار اور اچھے شہری ہونے کے ناطے ہم سب کا فرض ہے کہ رجسٹرڈ کمپنیوں اور لائسنس یافتہ گائیڈز کو سپورٹ کریں تاکہ پاکستان میں سیاحت کا شعبہ محفوظ اور منظم طریقے سے ترقی کرے۔
اگر کسی کو کسی ٹور کمپنی کی رجسٹریشن کے بارے میں معلومات حاصل کرنی ہوں یا شکایت درج کروانی ہو تو وہ درج ذیل سرکاری دفاتر سے رابطہ کر سکتے ہیں:
لاہور آفس:
ڈیپارٹمنٹ آف ٹورسٹ سروسز، پنجاب حکومت
8-B فیصل ٹاؤن، لاہور
فون: 042-99232410
اسلام آباد آفس:
منسٹری آف ٹورازم
گرین بلڈنگ، ساتویں منزل، بلیو ایریا، اسلام آباد
فون: 051-9203772
آخر میں تمام سیاحوں سے گزارش ہے کہ سفر کے دوران قوانین کا احترام کریں، مقامی ثقافت اور ماحول کا خیال رکھیں اور ہمیشہ مستند ٹورازم کمپنیوں کے ساتھ ہی سفر کریں۔ اسی میں آپ کی حفاظت، سہولت اور ایک بہترین سیاحتی تجربہ پوشیدہ ہے۔

25/02/2025
اپنی اپنی گلیوں اور گھر کی بیرونی جگہوں کو ایسے بھی سجایا جا سکتا ہے۔۔۔☺️🥰💓
05/08/2024

اپنی اپنی گلیوں اور گھر کی بیرونی جگہوں کو ایسے بھی سجایا جا سکتا ہے۔۔۔☺️🥰💓

بالا کوٹ سے آگے بلندی کی جانب 24 کلومیٹر سفر کے بعد کیوائی آتا ہے۔ یہاں سے ایک راستہ مزید بلندی کی جانب پر فضا مقام شوگر...
04/07/2024

بالا کوٹ سے آگے بلندی کی جانب 24 کلومیٹر سفر کے بعد کیوائی آتا ہے۔ یہاں سے ایک راستہ مزید بلندی کی جانب پر فضا مقام شوگران نکلتا ہے۔راستہ پکّی سڑک پر مشتمل ہے اور گھنے جنگلات کے درمیان سے بل کھاتا ہوا گزرتا ہے، یہ ایک خوبصورت اور سرسبز وادی ہے۔ یہاں قیام و طعام کی سہولت باکثرت موجود ہے۔ یہاں کا خوبصورت ترین مقام سری پائے ہے، جو یہاں سے 4 کلومیٹر کے فاصلے پر مزید 600 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔ یہی راستہ مکڑا پہاڑ کے دامن کی طرف جاتا ہے۔ مکڑا پہاڑ کی دوسری طرف وادی کشمیر واقع ہے۔ ایڈوینچر پسند لوگ یہ ٹریک 2 دن میں پیدل طے کرتے ہیں۔ یہاں ایک صاف و شفاف چشمہ بہتا ہے اور ایک چھوٹی سی جھیل بھی ہے

❤️

لندن شہر نہیں جنگل ہے.لندن کی رنگینی کے بارے تو بہت سنا ہو گا پر کیا آپکو پتا ہے کہ لندن شہر ایک اربن جنگل ہے یعنی اسکے ...
02/07/2024

لندن شہر نہیں جنگل ہے.
لندن کی رنگینی کے بارے تو بہت سنا ہو گا پر کیا آپکو پتا ہے کہ لندن شہر ایک اربن جنگل ہے یعنی اسکے %21 حصہ پر درخت لگائے گئے ہیں۔ آج جب کسی سے اپنے شہر میں درخت لگانے کی بات کریں تو کہتے ہیں شہر کی قیمتی کمرشل زمین پر کون درخت لگاتا ہے ۔

اب آپ ہی بتائیے گا لندن شہر سے مہنگی زمین کہاں ہوگی ۔ بات صرف تہذیب، فطرت شناسی اور احساس کی ہے ۔ آئیے اپنے اپنے شہروں کو جنگلوں میں بدلئیے آئیے فطرت کو پھر سے شہروں میں مدعو کیجئیے۔

02/07/2024

حج سے واپس آنے پر حاجی جو پہلا فراڈ کرتا ہے وہ عام پانی میں زمزم کی ملاوٹ کرکے لوگوں کو پلانے کا کرتا ہے ۔
کل ہی ایک حاجی نے زمزم کا کہہ کے مجھے اپنے ٹیوب ویل کا ہانی پلا دیا۔

01/07/2024

*انکم ٹیکس ریٹرن 2024*

مالی سال 2024 کا اختتام ہو چکا، FBR نے سال 2024 کےلئے انکم ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کی بابت Forms Open کر دیئے ہیں۔ Due Date میں انکم ٹیکس ریٹرن 2024 جمع نہ کروانے کی صورت میں Finance Act 2024 کے تحت آپ Late Filer تصور ہوں گے اور جائیداد کی خریداری کی بابت ایڈوانس Double Tax ادا کرنا ہوگا۔ لہذا اس بابت آپ جلد از جلد اپنی تمام Bank Statements حاصل کر کے بروقت Submit کروائیں۔

‏“بٹوارہ”کِسے کہتے ہیںاس لفظ کی تکلیفہر کوئی نہیں سمجھ سکتا ۔۔۔۔!!!
27/06/2024

‏“بٹوارہ”
کِسے کہتے ہیں
اس لفظ کی تکلیف
ہر کوئی نہیں سمجھ سکتا ۔۔۔۔!!!

Address

Khushalgarh

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PNS Tour Management posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share