CHALL MERA PUTT 2

CHALL MERA PUTT 2 Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from CHALL MERA PUTT 2, Kharian.

18/12/2021

*ضروری اعلان :*

*کچھ وقت سے پنجاب سمیت ملک کے کئی علاقوں میں شدید اسموگ ہے۔ اس شدید دھند و اسموگ نے پرندوں کے خوراک کی تلاش کو تقریبًا نا ممکن بنا دیا ہے۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ اپنے گھروں کی چھتوں اور درختوں کے قریب باجرہ، گندم ،گھر کے بچے چاول وغیرہ ڈال کر پرندوں کی خوراک کا اہتمام کریں اور اس میسج کو جتنا ہوسکے پھیلائیں ۔۔*
*یہ خدا ہی جانتا ہے کہ وہ آپ کے کس عمل سے راضی ہوجائے۔*🤲🏻

06/11/2021

*چالیس سال*

میری بیٹی سورہ الاحقاف حفظ کر رہی تھی،
اور پھر ایک دن میں متحیر رہ گیا جب اس نے مجھ سے پوچھا
"میرے بابا جان!
آپ کی کیا
عمر ہیے ۔۔؟؟؟
میں نے مسکراتے ہوئے کہا:"یقینا آپ کے اس سوال کا کوئی پس منظر ہیے "
اس نے کہا:میرے بابا! مجھے بتائیں کہ آپ کتنے سال کے ہیں۔۔؟؟؟
میں نے کہا:میری بیٹی میری عمر چوالیس سال ( 44 سال) ہیے ۔
اس نے کہا:
"گویا آپ چار سال قبل چالیس سال کے ہو گئے تھے،تو کیا آپ نے چالیس سال کا ہونے کی دعا پڑھی تھی؟"
میں نے استفسار لیا:
"کیا چالیس سال کی عمر کے لیے کوئی مخصوص دعا ہیے ؟"
اس نے ایک استاد کی طرح کہا:
سورہ الاحقاف میں اللہ تعالی فرما تے ہیں:
وَ وَصَّیۡنَا الۡاِنۡسَانَ بِوَالِدَیۡہِ اِحۡسٰنًا ؕ حَمَلَتۡہُ اُمُّہٗ کُرۡہًا وَّ وَضَعَتۡہُ کُرۡہًا ؕ وَ حَمۡلُہٗ وَ فِصٰلُہٗ ثَلٰثُوۡنَ شَہۡرًا ؕ حَتّٰۤی اِذَا بَلَغَ اَشُدَّہٗ وَ بَلَغَ اَرۡبَعِیۡنَ سَنَۃً ۙ قَالَ رَبِّ اَوۡزِعۡنِیۡۤ اَنۡ اَشۡکُرَ نِعۡمَتَکَ الَّتِیۡۤ اَنۡعَمۡتَ عَلَیَّ وَ عَلٰی وَالِدَیَّ وَ اَنۡ اَعۡمَلَ صَالِحًا تَرۡضٰہُ وَ اَصۡلِحۡ لِیۡ فِیۡ ذُرِّیَّتِیۡ ۚ ؕ اِنِّیۡ تُبۡتُ اِلَیۡکَ وَ اِنِّیۡ مِنَ الۡمُسۡلِمِیۡنَ ﴿۱۵﴾اُولٰٓئِکَ الَّذِیۡنَ نَتَقَبَّلُ عَنۡہُمۡ اَحۡسَنَ مَا عَمِلُوۡا وَ نَتَجَاوَزُ عَنۡ سَیِّاٰتِہِمۡ فِیۡۤ اَصۡحٰبِ الۡجَنَّۃِ ؕ وَعۡدَ الصِّدۡقِ الَّذِیۡ کَانُوۡا یُوۡعَدُوۡنَ ﴿۱۶﴾
*اور ہم نے انسان کو اپنے ماں باپ کے ساتھ حسن سلوک کرنے کا حکم دیا ہیے اس کی ماں نے اسے تکلیف جھیل کر پیٹ میں رکھا اور تکلیف برداشت کرکے اسے جنا ۔ اس کے حمل کا اور اس کے دودھ چھڑانے کا زمانہ تیس مہینے کا ہیے یہاں تک کہ جب وہ اپنی پختگی اور چالیس سال کی عمر کو پہنچا تو کہنے لگا اے میرے پروردگار مجھے توفیق دے کہ میں تیری اس نعمت کا شکر بجا لاؤ ں جو تو نے مجھ پر اور میرے ماں باپ پر انعام کی ہیے اور یہ کہ میں ایسے نیک عمل کروں جن سے تو خوش ہو جائے اور تو میری اولاد کو بھی صالح بنا ۔ میں تیری طرف رجوع کرتا ہوں اور میں مسلمانوں میں سے ہوں ۔ یہی وہ لوگ ہیں جن کے نیک اعمال تو ہم قبول فرما لیتے ہیں اور جن کے بد اعمال سے درگزر کر لیتے ہیں ( یہ ) جنتی لوگوں میں ہیں ۔ اس سچے وعدے کے مطابق جو ان سے کیا جاتا ہیے ۔* (الاحقاف46:15،16)
میری استاذہ نے مجھے بتایا کہ *ان کے والد نے بیس برس قبل یہ دعا پڑھی تھی اور اب ان کی عمر ساٹھ سال ہیے ۔میری استاذہ نے ہمیں یہ بھی بتایا کہ جو بھی اپنے والدین سے محبت کرتا ہے اسے انہیں اس خوبصورت دعا کے بارے میں بتانا چاہئیے۔بابا!میں آپ کو اس لیے بتا رہی ہوں کیوں کہ میں آپ سے محبت کرتی ہوں۔*
میں اپنی بیٹی کے ان زبردست الفاظ اور قیمتی نصیحت پر از حد شکرگزار ہوا۔
میں نے اس کے سر کا بوسہ لیا اور اللہ کا شکر ادا کیا جس نے مجھے ایک ایسی بیٹی سے نوازا جو مجھے سکھا سکتی ہیے ۔
میری بیٹی بہت خوش تھی،وہ جلدی سے ایک کاغذ اور قلم لائی اور دعا تحریر کی۔
اس نے کہا: *"اس کاغذ کو اپنے بٹوہ میں رکھ لیں،اس طرح آپ ہر روز یہ دعا پڑھ سکتے ہیں جب بھی آپ اپنے بٹوہ سے رقم نکالیں گے"*
سبحان اللہ،کچھ دن بعد مجھ سے میری بیٹی نے دعا کے بارے میں پوچھا۔میں نے اسے بتایا :مجھے یہ دعا یاد ہو گئی ہے۔
کیا ہم نے اپنے چالیس سال سے بڑے والدین،چاچا،ماموں،خالہ،پھوپھو ،بھائیوں اور بہنوں کو اس دعا کے بارے میں بتایا ہے اگر ہاں "بارک اللہ فیک" اور اگر نہیں تو بتانے میں جلدی کریں۔اللہ تعالی ہم سب کو حسن خاتمہ سے نوازیں۔آمین
دعا کے الفاظ صرف یہ ہیں:
*رَبِّ اَوۡزِعۡنِیۡۤ اَنۡ اَشۡکُرَ نِعۡمَتَکَ الَّتِیۡۤ اَنۡعَمۡتَ عَلَیَّ وَ عَلٰی وَالِدَیَّ وَ اَنۡ اَعۡمَلَ صَالِحًا تَرۡضٰہُ وَ اَصۡلِحۡ لِیۡ فِیۡ ذُرِّیَّتِیۡ ۚ ؕ اِنِّیۡ تُبۡتُ اِلَیۡکَ وَ اِنِّیۡ مِنَ الۡمُسۡلِمِیۡنَ*
*اے میرے پروردگار مجھے توفیق دے کہ میں تیری اس نعمت کا شکر بجا لاؤ ں جو تو نے مجھ پر اور میرے ماں باپ پر انعام کی ہے اور یہ کہ میں ایسے نیک عمل کروں جن سے تو خوش ہو جائے اور تو میری اولاد کو بھی صالح بنا ۔ میں تیری طرف رجوع کرتا ہوں اور میں مسلمانوں میں سے ہوں*.
اللهم آمـــــين يارب العالمين

27/07/2021

*ایک بہترین معاشرے کی تشکیل کے لئے ‏قران پاک کے 100 مختصر مگر انتہائی موثر پیغامات*


1 گفتگو کے دوران بدتمیزی نہ کیا کرو،
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 83

2 غصے کو قابو میں رکھو
سورۃ آل عمران ، آیت نمبر 134

3 دوسروں کے ساتھ بھلائی کرو،
سورۃ القصص، آیت نمبر 77

4 تکبر نہ کرو،
سورۃ النحل، آیت نمبر 23

5 دوسروں کی غلطیاں معاف کر دیا کرو،
سورۃ النور، آیت نمبر 22

6 لوگوں کے ساتھ آہستہ بولا کرو،
سورۃ لقمان، آیت نمبر 19

7 اپنی آواز نیچی رکھا کرو،
سورۃ لقمان، آیت نمبر 19

8 دوسروں کا مذاق نہ اڑایا کرو،
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 11

9 والدین کی خدمت کیا کرو،
سورۃ الإسراء، آیت نمبر 23

‏10 والدین سے اف تک نہ کرو،
سورۃ الإسراء، آیت نمبر 23

11 والدین کی اجازت کے بغیر ان کے کمرے میں داخل نہ ہوا کرو،
سورۃ النور، آیت نمبر 58

12 لین دین کا حساب لکھ لیا کرو،
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 282

13 کسی کی اندھا دھند تقلید نہ کرو،
سورۃ الإسراء، آیت نمبر 36

14 اگر مقروض مشکل وقت سے گزر رہا ہو تو اسے ادائیگی کے لیے مزید وقت دے دیا کرو،
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 280

15 سود نہ کھاؤ،
سورۃ البقرة ، آیت نمبر 278

16 رشوت نہ لو،
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 42

17 وعدہ نہ توڑو،
سورۃ الرعد، آیت نمبر 20

‏18 دوسروں پر اعتماد کیا کرو،
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12

19 سچ میں جھوٹ نہ ملایاکرو،
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 42

20 لوگوں کے درمیان انصاف قائم کیا کرو،
سورۃ ص، آیت نمبر 26

21 انصاف کے لیے مضبوطی سے کھڑے ہو جایا کرو،
سورۃ النساء، آیت نمبر 135

22 مرنے والوں کی دولت خاندان کے تمام ارکان میں تقسیم کیاکرو،
سورۃ النساء، آیت نمبر 8

23 خواتین بھی وراثت میں حصہ دار ہیں،
سورۃ النساء، آیت نمبر 7

24 یتیموں کی جائیداد پر قبضہ نہ کرو،
سورۃ النساء، آیت نمبر 2

‏25 یتیموں کی حفاظت کرو،
سورۃ النساء، آیت نمبر 127

26 دوسروں کا مال بلا ضرورت خرچ نہ کرو،
سورۃ النساء، آیت نمبر 6

27 لوگوں کے درمیان صلح کراؤ،
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 10

28 بدگمانی سے بچو،
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12

29 غیبت نہ کرو،
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12

30 جاسوسی نہ کرو،
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12

31 خیرات کیا کرو،
سورۃ البقرة، آیت نمبر 271

32 غرباء کو کھانا کھلایا کرو
سورة المدثر، آیت نمبر 44

33 ضرورت مندوں کو تلاش کر کے ان کی مدد کیا کرو،
سورة البقرۃ، آیت نمبر 273

34 فضول خرچی نہ کیا کرو،
سورۃ الفرقان، آیت نمبر 67

‏35 خیرات کرکے جتلایا نہ کرو،
سورة البقرۃ، آیت 262

36 مہمانوں کی عزت کیا کرو،
سورۃ الذاريات، آیت نمبر 24-27

37 نیکی پہلے خود کرو اور پھر دوسروں کو تلقین کرو،
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر44

38 زمین پر برائی نہ پھیلایا کرو،
سورۃ العنكبوت، آیت نمبر 36

39 لوگوں کو مسجدوں میں داخلے سے نہ روکو،
سورة البقرة، آیت نمبر 114

40 صرف ان کے ساتھ لڑو جو تمہارے ساتھ لڑیں،
سورة البقرة، آیت نمبر 190

41 جنگ کے دوران جنگ کے آداب کا خیال رکھو،
سورة البقرة، آیت نمبر 190

‏42 جنگ کے دوران پیٹھ نہ دکھاؤ،
سورة الأنفال، آیت نمبر 15

43 مذہب میں کوئی سختی نہیں،
سورة البقرة، آیت نمبر 256

44 تمام انبیاء پر ایمان لاؤ،
سورۃ النساء، آیت نمبر 150

45 حیض کے دنوں میں مباشرت نہ کرو،
سورة البقرة، آیت نمبر، 222

46 بچوں کو دو سال تک ماں کا دودھ پلاؤ،
سورة البقرة، آیت نمبر، 233

47 جنسی بدکاری سے بچو،
سورة الأسراء، آیت نمبر 32

48 حکمرانوں کو میرٹ پر منتخب کرو،
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 247

49 کسی پر اس کی ہمت سے زیادہ بوجھ نہ ڈالو،
سورة البقرة، آیت نمبر 286

50 منافقت سے بچو،
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 14-16

‏51 کائنات کی تخلیق اور عجائب کے بارے میں گہرائی سے غور کرو،
سورة آل عمران، آیت نمبر 190

52 عورتیں اور مرد اپنے اعمال کا برابر حصہ پائیں گے،
سورة آل عمران، آیت نمبر 195

53 بعض رشتہ داروں سے شادی حرام ہے،
سورۃ النساء، آیت نمبر 23

54 مرد خاندان کا سربراہ ہے،
سورۃ النساء، آیت نمبر 34

55 بخیل نہ بنو،
سورۃ النساء، آیت نمبر 37

56 حسد نہ کرو،
سورۃ النساء، آیت نمبر 54

57 ایک دوسرے کو قتل نہ کرو،
سورۃ النساء، آیت نمبر 29

58 فریب (فریبی) کی وکالت نہ کرو،
سورۃ النساء، آیت نمبر 135

‏59 گناہ اور زیادتی میں دوسروں کے ساتھ تعاون نہ کرو،
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 2

60 نیکی میں ایک دوسری کی مدد کرو،
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 2

61 اکثریت سچ کی کسوٹی نہیں ہوتی،
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 100

62 صحیح راستے پر رہو،
سورۃ الانعام، آیت نمبر 153

63 جرائم کی سزا دے کر مثال قائم کرو،
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 38

64 گناہ اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کرتے رہو،
سورۃ الانفال، آیت نمبر 39

65 مردہ جانور، خون اور سور کا گوشت حرام ہے،
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 3

‏66 شراب اور دوسری منشیات سے پرہیز کرو،
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 90

67 جوا نہ کھیلو،
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 90

68 ہیرا پھیری نہ کرو،
سورۃ الاحزاب، آیت نمبر 70

69 چغلی نہ کھاؤ،
سورۃ الھمزۃ، آیت نمبر 1

70 کھاؤ اور پیو لیکن فضول خرچی نہ کرو،
سورۃ الاعراف، آیت نمبر 31

71 نماز کے وقت اچھے کپڑے پہنو،
سورۃ الاعراف، آیت نمبر 31

72 آپ سے جو لوگ مدد اور تحفظ مانگیں ان کی حفاظت کرو، انھیں مدد دو،
سورۃ التوبۃ، آیت نمبر 6

73 طہارت قائم رکھو،
سورۃ التوبۃ، آیت نمبر 108

74 اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو،
سورۃ الحجر، آیت نمبر 56

‏75 اللہ نادانستگی میں کی جانے والی غلطیاں معاف کر دیتا ہے،
سورۃ النساء، آیت نمبر 17

76 لوگوں کو دانائی اور اچھی ہدایت کے ساتھ اللہ کی طرف بلاؤ،
سورۃ النحل، آیت نمبر 125

77 کوئی شخص کسی کے گناہوں کا بوجھ نہیں اٹھائے گا،
سورۃ فاطر، آیت نمبر 18

78 غربت کے خوف سے اپنے بچوں کو قتل نہ کرو،
سورۃ النحل، آیت نمبر 31

79 جس چیز کے بارے میں علم نہ ہو اس پر گفتگو نہ کرو،
سورۃ النحل، آیت نمبر 36

‏80 کسی کی ٹوہ میں نہ رہا کرو (تجسس نہ کرو)،
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12

81 اجازت کے بغیر دوسروں کے گھروں میں داخل نہ ہو،
سورۃ النور، آیت نمبر 27

82 اللہ اپنی ذات پر یقین رکھنے والوں کی حفاظت کرتا ہے،
سورۃ یونس، آیت نمبر 103

83 زمین پر عاجزی کے ساتھ چلو،
سورۃ الفرقان، آیت نمبر 63

84 اپنے حصے کا کام کرو۔ اللہ، اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور مومنین تمہارا کام دیکھیں گے۔
سورة توبہ، آیت نمبر 105

85 اللہ کی ذات کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو،
سورۃ الکہف، آیت نمبر 110

‏86 ہم جنس پرستی میں نہ پڑو،
سورۃ النمل، آیت نمبر 55

‏87 حق (سچ) کا ساتھ دو، غلط (جھوٹ) سے پرہیز کرو،
سورۃ توبہ، آیت نمبر 119

88 زمین پر ڈھٹائی سے نہ چلو،
سورۃ الإسراء، آیت نمبر 37

89 عورتیں اپنی زینت کی نمائش نہ کریں،
سورۃ النور، آیت نمبر 31

90 اللّٰه شرک کے سوا تمام گناہ معاف کر دیتا ہے،
سورۃ النساء، آیت نمبر 48

91 اللّٰه کی رحمت سے مایوس نہ ہو،
سورۃ زمر، آیت نمبر 53

92 برائی کو اچھائی سے ختم کرو،
سورۃ حم سجدۃ، آیت نمبر 34

93 فیصلے مشاورت کے ساتھ کیا کرو،
سورۃ الشوری، آیت نمبر 38

‏94 تم میں وہ زیادہ معزز ہے جو زیادہ پرہیزگار ہے،
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 13

95 اسلام میں ترک دنیا نہیں ہے۔
سورۃ الحدید، آیت نمبر 27

96 اللہ علم والوں کو مقدم رکھتا ہے،
سورۃ المجادلۃ، آیت نمبر 11

97 غیر مسلموں کے ساتھ مہربانی اور اخلاق کے ساتھ پیش آؤ،
سورۃ الممتحنۃ، آیت نمبر 8

98 خود کو لالچ سے بچاؤ،
سورۃ النساء، آیت نمبر 32

99 اللہ سے معافی مانگو وہ معاف کرنے اور رحم کرنے والا ہے ،
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 199

100 جو دست سوال دراز کرے اسے نہ جھڑکو بلکہ حسب توفیق کچھ دے دو،
سورۃ الضحی، آیت نمبر 10

20/03/2020

| | 1| 2

20/03/2020

Khan _ INTERVIEW _ Part 1_ At Airport _ CHAL MERA PUTT 2

20/03/2020

| | | | | | |
...

25/02/2020

Chall Mera Putt 2 Official Trailer

Chal mera putt Official trailer
25/02/2020

Chal mera putt Official trailer

Rhythm Boyz Entertainment, Gillz Network, Omjee Star Studios And Phantasy Films Ltd Productions Presents "Chal Mera Putt 2" Directed By Janjot Singh Written ...

Address

Kharian
50090

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when CHALL MERA PUTT 2 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share